پی آئی اے نے جہازوں کی خریداری کیلئے 13 کروڑ ڈالر کا بندوبست کر لیا

PIA

PIA

کراچی (جیوڈیسک) پی آئی اے نے جہازوں کی خریداری کے لئے 13 کروڑ ڈالر کا بندوبست کر لیا۔

قومی ائیرلائن نے پروازوں اور آمدن میں اضافے کے لئے فلائٹ آپریشن بڑھانے کی ٹھان رکھی ہے جس کے لئے پی آئی اے نے رقم کا بھی بندوبست کر لیا ہے۔

کمپنی اعلامیے کے مطابق دبئی میں ادارے کا یونائیٹڈ بینک اور کریڈٹ سوئس سنگاپور کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے۔

معاہدے کے نتیجے میں دونوں بینک جہازوں کی خریداری کے لئے پی آئی اے کو 13 کروڑ ڈالر قرض فراہم کریں گے۔ نئے طیاروں سے پی آئی اے کے آُپریشنز میں مزید بہتری آئے گی۔