پی آئی اے پرائیویٹ کارپوریشن بن گئی، صدارتی آرڈیننس جاری

PIA

PIA

اسلام آباد (جیوڈیسک) صدر ممنون حسین نے پی آئی اے کو پرائیویٹ کارپوریشن بنانے سے متعلق صدارتی آرڈیننس جاری کردیا ہے۔

پاکستان انٹر نیشنل ایئرلائن کو پرائیویٹ کارپوریشن میں تبدیل کردیا گیا ہے اس سلسلے میں صدارتی آرڈیننس جاری کیا گیا جس کے بعد اب اس ادارے کی نجکاری کی صورت میں اس کے اثاثوں اور ملزمین کو قانون تحفظ ملے گا۔

واضح رہے کہ پی آئی اے کے 85 حصص کی مالک حکومت پاکستان ہے لیکن موجودہ حکومت قومی ایئرلائن کی نجکاری چاہتی ہے۔