پی آئی اے کو پرائیویٹ لیمٹڈ کمپنی بنانے کا بل منظور

PIA

PIA

اسلام آباد (جیوڈیسک) قومی اسمبلی میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کو پرائیویٹ لیمٹڈ کمپنی بنانے کا بل منظور کر لیا گیا ہے۔

پی آئی اے کو پرائیویٹ لیمٹڈ کمپنی بنانے کا بل وفاقی وزیر زاہد حامد نے ایوان میں پیش کیا جس پر مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی نے بھی اس کی حمایت کی، پی آئی اے کو لمیٹڈ کمپنی بنانے کے فیصلے کیخلاف اے این پی نے احتجاجاً ایوان سے واک آئوٹ کیا۔

اس سے قبل پیپلز پارٹی نے اس شرط پر بل کی حمایت کرنے کا اعلان کیا تھا کہ پی آئی اے کے تمام گرفتار ملازمین کو رہا کیا جائے اور جن پر مقدمے درج کئے گئے ہیں ان کیخلاف مقدمے فوری طور پر خارج کئے جائیں۔

سینیٹر الیاس بلور کا کہنا تھا کہ انہیں ایوان میں بل کے حوالے سے اعتماد میں نہیں لیا گیا۔