پی آئی اے سے پونے 2 گھنٹے کا سفر 2 دن میں مکمل

PIA,

PIA,

کراچی (جیوڈیسک) باکمال لوگ، لاجواب سروس کے سلوگن والی قومی ایئرلائن پی آئی اے نے نیا کارنامہ انجام دیا ہے اور اپنے معزز مسافروں کو پونے 2 گھنٹے کا سفر2 دن میں مکمل کیا ہے۔

کراچی سے پیر کی صبح 10 بجے جس پرواز نے اسلام آباد جانا تھا، وہ آج شام پانچ بجے منزل پر پہنچی۔ اس طیارے میں تین میتیں بھی تھیں۔

پرواز کے 200 مسافر رُل گئے،کسی کو مرگی کا دورہ پڑا اور کسی کو دمے کا، کچھ مسافروں نے پریشانی میں چیخ و پکار کی اور کچھ نے غصے میں۔