پی آئی اے اسپورٹس گالا کا آغاز سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب محمد نے کرکٹ میچ کا افتتاح کیا

 PIA SPORTS GALA

PIA SPORTS GALA

کراچی (اسپورٹس رپورٹر)ائر لیگ آف پی آئی اے ایمپلائز یونین (سی بی اے) کے زیر اہتمام پی آئی اے ٹائون شپ میں پی آئی اے اسپورٹس گالا کا آغاز ہوگیا ۔اسپورٹس گالا میں کرکٹ میچ کا افتتاح سابق قومی ٹیسٹ کرکٹر شعیب محمد نے بال کو ہٹ لگا کر کیا ۔افتتاحی میچ پی آئی اے اسپیڈکس نے پی آئی اے اسٹور کو باآسانی 52رنز سے شکست دیدی پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پی آئی اے اسپیڈکس کی ٹیم نے مقررہ 60اوورز میں 79رنز کا ہدف پی آئی اے اسٹور کی ٹیم کو دیا میچ کی خاص بات فاتح ٹیم کے کھلاڑی اختیار چنہ کی عمدہ بیٹنگ تھی جنہوں نے 6اوورز میں اپنی نصف سنچری بناتے ہوئے 52رنز کا نمایاں اسکور کیا اور ناٹ آئوٹ رہے جبکہ جواب میں پی آئی اے اسٹور کی ٹیم صرف 27 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی ۔قبل ازیں افتتاحی تقریب میں ائر لیگ آف پی آئی اے ایمپلائز (سی بی اے ) کے ارکان بڑی تعداد میں موجود تھے

۔مہمان خصوصی سابق کرکٹر شعیب محمد نے ائر لیگ آف پی آئی اے ایمپلائز کو صحت مند تفریحی سرگرمیوں کے حوالے سے شاندار ایونٹ کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی اور پی آئی اے اسپورٹس سیکریٹری ابو بکر کو خراج تحسین پیش کیا ۔اسپورٹس گالا میں فٹ بال ،ہاکی سمیت دیگر کھیل کے ایونٹ کا بھی انعقاد کیا جائیگا ۔کھیلے گئے کرکٹ میچ میں ایمپائر کے فرائض شہزاد اور پرویز خان نے انجام دیئے جبکہ میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے ۔