پی آئی اے نے عمرہ متعمرین کیلئے کرایوں میں 10 فیصد کمی کا اعلان کر دیا

PIA Umrah

PIA Umrah

لاہور (جیوڈیسک) پی آئی اے نے عمرہ معتمرین کے لیے کرایوں میں 10 فیصد کمی کا اعلان کر دیا۔ ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی طرف سے کم کیے گئے 10 فیصد کرایوں کا اطلاق جدہ اور مدینہ کے لیے شیڈول اور خصوصی عمرہ پروازوں پر بھی ہو گا۔

پی آئی اے ترجمان کے مطابق عمرہ معتمرین کو بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے لاہور، اسلام آباد ، ملتان اور پشاور سے جدہ کا دو طرفہ کرایہ 49 ہزار ایک سو روپے ہو گا جب کہ کراچی اور کوئٹہ سے جدہ جانے والے معتمرین دو طرفہ کرائے کی مد میں 39 ہزار 100 روپے ادا کریں گے۔

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز اپنے مراکز کراچی، لاہور اور اسلام آباد سے 30 مقامی ، ایشیاء ، یورپ اور شمالی امریکہ کے 28 ممالک کے 36 بین الاقوامی مقامات کے لئے پروازیں چلاتی ہے۔