اچار کا روزانہ استعمال صحت کے لیے فائدہ مند ہے۔ ماہرین

Pickles

Pickles

ابھی تک لوگ اچار کو محض دال چاول، حلوہ پوری کے ساتھ ہی کھاتے آرہے ہیں، لیکن شاید آپ لوگ اس بات سے واقف نہیں ہیں کہ اچار کا روزانہ استعمال آپ کی صحت کے لیے کتنا فائدہ مند ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اچار کے روزانہ استعمال سے آپ کا معدہ صحت مند رہتا ہے۔گرمیوں میں اچار کا استعمال آپ کو معدے کی تکلیف سے دور رکھتا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ بے وجہ ہونی والی گھبراہٹ سے بھی اچارآپ کو محفوظ رکھتا ہے۔

ماہرین کے مطابق اچار میں موجود گڈ بیکٹیریاآپ کے معدے اور دماغ کے لیے اچھے ہوتے ہیں، جو آپ کوصحت بخشتے ہیں اور ساتھ ساتھ دماغ کو راحت بھی پہنچاتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے فرمنٹڈ فوڈ جن میں دہی اور اچارشامل ہوتے ہیں، یہ فوڈ ذہنی دباؤ اور بے وجہ گھبراہٹ کو دور کرنے میں بہت مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ فرمنٹڈ فوڈ آپ کے رویے پر بھی بہت اثر انداز ہوتے ہیں، ان کھانوں سے آپ کا مزاج اچھا ہوجاتا ہے اور ایک مثبت اثر ڈالتا ہے۔

فرمنٹڈ فوڈ پاکستان کے علاوہ بھارت میں بھی شوق سے کھایا جاتا ہے۔بھارتی لوگ بھی اچار کا استعمال اپنے کھانوں میں کرتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ مغربی ملکوں میں بھی اچار استعمال کیا جاتا ہے، لیکن وہ اچار دوسری نوعیت کے ہوتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اچار کا کم مقدار میں لیکن روز استعمال کرنا چاہیئے، اس سے گرمیوں میں آپ کا معدہ صحت مند رہے گااور پیٹ میں ہونے والی تکلیف اور گرمی بھی دور ہو جائے گی۔