پائی خیل کی خبریں 6/7/2017

Pai Khel

Pai Khel

پائی خیل (نامہ نگار) پائی خیل شہر میں خانہ بدوشوں کی یلغار لوگوں کے گھروں میں داخل ہو کر چوریوں کا سلسلہ جاری کر رکھا ہے۔تفصیلات کے مطابق پائی خیل شہر کے چاروں اطراف باہر سے آنیوالے خانہ بدوشوں نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں اورٹولیوں کی شکل میں دوپہر اور سرِشام کوبھیک مانگنے کی آڑمیں لوگوں کے گھروں میں داخل ہوکر چوریوں کاسلسلہ جاری کررکھاہے ۔موبائل فونز،نقدی رقم،گندم کے دانے اورضروریات زندگی کی کوئی بھی قیمتی چیزہاتھ آئے تولے اڑتے ہیں ۔علاوہ ازیں دوشیزوں نے جسم فروشی کے لئے نوجوان نسل کورغب کرنے کے لئے بھی سلسلہ شروع کررکھاہے اورمعاشرہ میں بگاڑپیداہورہاہے عوامی وسماجی حلقوں نے مقامی انتظامیہ سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے ۔
پائی خیل (نامہ نگار)پائی خیل شہرمیں سٹریٹ لائٹس نصب کرکے شہریوں کی تکالیف کاازالہ کیاجائے۔تفصیلات کے مطابق پائی خیل کی سرکاری عمارات یونین کونسل ،پوسٹ آفس ،ریلوے پھاٹک کے علاوہ مین بس سٹاپ ،مین شاہراہوں اورگلیوں میں سٹریٹ لائٹس نہ ہونے سے سورج ڈھلتے ہی پوراشہر اندھیرے میں ڈوب جاتاہے ۔اندھیرے کی وجہ سے کوئی چیزنظربھی نہیں آتی ۔علاوہ ازیں گلیوں میں اکھڑاہواسولنگ کی وجہ سے نمازیوں اورشہریوں کورات کے اندھیرے میں چلنامشکل ہوجاتاہے ۔اکھڑے ہوئے سولنگ کی وجہ سے ٹھوکرلگنے سے لوگ گلیوں میں گِرپڑتے ہیں جس سے کافی جانی نقصان کااندیشہ ہوتاہے ۔پہلے کی طرح اب بھی پائی خیل کی عوام کے ساتھ سیاستدان سویتلی ماں کاسلوک کررہے ہیں ۔ایم این ایزاورایم پی ایزپائی خیل کے بنیادی مسائل حل کرانے میں اپناکرداراداکریں ۔ عوامی وسماجی حلقوں نے ڈی سی میانوالی شوزب سعید،ٹی ایم او سے پائی خیل میں سٹریٹ لائٹس نصب کرنے کامطالبہ کیاہے
پائی خیل (نامہ نگار)نواحی علاقہ ٹھٹھی شریف میں گورنمنٹ گرلزہائی سکول کا قیام عمل میں لایاجائے ۔تفصیلات کے مطابق نواحی علاقہ ٹھٹھی شریف میں گورنمنٹ گرلزہائی سکول نہ ہونے سے اکثرطالبات پرائمری پاس کرنے کے بعد اپنی تعلیم چھوڑنے پرمجبورہوجاتی ہیں ۔جبکہ صاحب حیثیت افراداپنی بچیوں کواعلیٰ تعلیم دلوانے کے لئے دوردرازکے سکولوں میں داخل کرادیتے ہیں جس سے غریب اورناداروالدین کی بچیاںکو احساس کمتری کااحساس ہوتاہے ۔عوامی وسماجی شخصیات کے علاوہ سلیم شہزادخان،غفوردادخان،محبوب شہزادخان،احسان اللہ خان اورشیرحسن ملک نے ارباب اختیارسے گورنمنٹ گرلزہائی سکول ٹھٹھی شریف میںمنظوری دے کراُسے عملی جامہ پہنانے کامطالبہ کیاہے۔
پائی خیل (نامہ نگار)پائی خیل اورمضافات میں ملاوٹ شدہ چائے کی پتی کی بھرمارلوگ معدے اورپیٹ کے پیچیدہ امراض میں مبتلا تفصیلات کے مطابق پائی خیل اورمضافات میں ملاوٹ شدہ چائے کی پتی کریانہ دکانوں اورگلی گلی مختلف برانڈوں اوردلکش پیکنگ میں پیک کرکے بیچاجارہاہے ۔اس ملاوٹ شدہ چائے کی پتی میں حرام جانوروں کاخون لگاکرتیارکی جاتی ہے جس کولوگ استعمال کرکے معدے اورپیٹ کے پیچیدہ امراض میں مبتلاہورہے ہیں ۔اس گھنائونے کاروبارکرنیوالوں کے خلاف نوٹس نہ لیاگیاتواس کاسلسلہ وسیع ہوجائے گا۔عوامی حلقوں نے متعلقہ ارباب اختیارسے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے ۔