پائی خیل کی خبریں 24/12/2015

پائی خیل (حافظ صاحب سے) ذکر مصطفیۖ سے رحمت خداوندی کا نزول ہوتا ہے جب تک دنیا قائم ہے ذکر مصطفیۖ کے ترانے اور جشن عید میلادالنبیۖ کی محبت کا پرچار جاری رہے گا۔ بارہ ربیع الاول کے مقدس دن کو محسن انسانیت حضرت محمد مصطفیۖ نے دنیا میں تشریف لاتے ہی بندوں کوانسانوں کی غلامی سے چھٹکارا دلایا ان خیالات کا اظہارمولانامفتی سلطان احمدقادری نے بارہ ربیع الاول کے موقع پرریلوے اسٹیشن پائی خیل کے سٹیج پربہت بڑے جلوس کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔حافظ کریم اللہ چشتی نے کہاکہ حضورنبی اکرمۖکی دنیامیں آمدسے جہالت کے اندھیرے اجالوں میں بدل گئے آپۖکی سیرت پرعمل پیراہوکرہم دنیاوآخرت میں کامیابی وکامرانی حاصل کرسکتے ہیں اوریہی حالات کاتقاضاہے اس اجتماع میں قاری آصف عنایت اللہ چشتی ،حافظ خالدرضاء بھوروی،حافظ غلام سرورنقشبندی،مولوی غلام شبیرسلطانی، محمدحنیف قادری،حافظ محمدثناء اللہ چشتی،حاجی شاہدجاویدخان ودیگرنے تلاوت،نعت رسول مقبول ۖاورخطابات کیے۔ میلادمصطفیۖ کاجلوس مرکزی جامع مسجدورالیاں والی سٹی پائی خیل سے صبح نوبجے شروع ہوااورمسجددائودخان سے ہوتاہوامحلہ سرمت خیل ،پہلوان خیل،طربازخیل، راجوخیل،فتح خان خیل سے ہوتاہوامیانوالی کالاباغ روڈاورریلوے اسٹیشن پائی خیل پرپہنچاجہاں پرتلاوت ،نعت اورخطابات ہوئے اس کے بعدجلوس وانڈھی سنارانوالی سے ہوتاہوا جامع مسجدشیرخیل المعروف شریںوالی سٹی پائی خیل پہنچا۔جہاں پرایک سٹیج سجایاگیاتھا۔اورتلاوت،نعت رسو ل مقبولۖکے بعدخطابات ہوئے۔ آخرمیں صلوٰة وسلام پڑھاگیااورلنگرمیلادتقسیم کیاگیا۔جلوس میں ٹرک،کوچز،کاریں ،اونٹ ریڑیاں، گھوڑاریڑیاں موٹرسائیکل، اورشرکائے جلوس پیدل سفر کرتے رہے ۔اس جلوس میں خصوصی گھوڑسواروں نے اپنے گھوڑوں پرسجاوٹ کرکے شرکت کی۔تھانہ پائی خیل پولیس کاعملہ کسی بھی ناخوشگوارحالات کوکنڑول کرنے کے لئے جلوس کے ساتھ ساتھ رہے جلوس میںشرکاء نعرے ،آقاۖکی ذات پردرودوسلام اورنعتیں پڑھتے رہے ۔میلادمصطفیۖکے جلوس کی کوریج کے لئے صحافی احمدنوازخان نیازی نے اپنی میڈیاٹیم کے ساتھ بھرپورشرکت کی۔جلوس کے اختتام پرملت اسلامیہ ،عالم اسلام ،ملک وقوم کی سلامتی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پائی خیل(حافظ صاحب سے)ضلع چیئرمین پی ٹی آئی کاباشعور،مخلص اورتعلیم یافتہ ورکرہی ہوگا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹرصلاح الدین خان نیازی نے پائی خیل میں مختلف جگہوں پرفاتحہ خوانی کرنے کے بعدمیڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ضلع چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کاباشعور،مخلص ،تعلیم یافتہ اورپراناورکرہی ہوگا۔جس نے سالوں سے پاکستان تحریک انصاف کی خدمت کی ہوگی۔کیونکہ باشعوراورپڑھی لکھی عوام نے پی ٹی آئی کاساتھ دیکرثابت کردیاہے کہ ضلع میانوالی پی ٹی آئی کاگڑھ ہے جس سے پاکستا ن تحریک انصاف کی مقبولیت میں اضافہ ہواہے ۔ہم اپنے دورِ اقتدارمیں ضلع میانوالی سمیت پورے ملک کوچارچاندلگادیں گے ۔ضلعی چیئرمینی کاحتمی فیصلہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ہی کریںگے۔اس لئے ہماراہرورکراورعہدیدارکوپارٹی فیصلہ کی پابندی کرناہوگی۔

Dr. Salah ud Din Khan

Dr. Salah ud Din Khan

Pie Khel

Pie Khel