پائی خیل کی خبریں 5/9/2016

Government Girls Elementary School

Government Girls Elementary School

پائی خیل (نامہ نگار) گورنمنٹ گرلز ایلمنٹری سکول وبوائزپرائمری سکول چنن خیل پائی خیل بجلی ،پانی اور سڑک سے محروم ،اساتذة اورطلباء کومشکلات کاسامناتفصیلات کے مطابق گورنمنٹ گرلزایلمنٹری سکول پائی خیل اورگورنمنٹ بوائزپرائمری سکول چنن خیل کی بجلی طویل عرصہ سے منظورہوچکی ہے لیکن متعلقہ ٹھیکیدارنے شیرہ شاہ سوری روڈکے درمیان ٹیرھے پول لگاکراورادھوراکام چھوڑکرغائب ہوگیاہے۔بجلی کی عدم دستیابی کی وجہ سے اساتذہ اورطلباء وطالبات پریشانی سے دوچارہیں جبکہ پینے کے صاف پانی کی عدم فراہمی سے طلباء وطالبات پانی کی بوند بوندکوترس رہے ہیں۔کیونکہ پانی نہ ہونے کی وجہ سے طلباء وطالبات اپنے گھروں سے پانی کی ٹھنڈی بوتلیں بستوں میں ڈال کراضافی بوجھ تلے دب جاتے ہیں اوراکثربچے پانی کی عدمِ دستیابی سے بے ہوش ہوجاتے ہیں۔یہ دونوں سکولزشیرشاہ سوری روڈپرواقع ہیں لیکن راستہ کچہ ہونے اورلینڈمافیانے شیرشاہ سوری روڈپرناجائزقبضہ جما کرروڈ کو سکڑاکررکھ دیاہے جس پرپیدل چلنابھی دشوارہوگیاہے۔افسران بالاکوکئی بارآگاہ کیاجاچکاہے لیکن کوئی شنوائی نہ ہوسکی عوامی وسماجی حلقوں نے ڈی سی اومیانوالی شوزب سعید،ای ڈی اوایجوکیشن میانوالی ودیگرحکام بالاسے نوٹس لیکراصلاح واحوال کامطالبہ کیاہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پائی خیل (نامہ نگار) میاں محمدنوازشریف نے پاکستان کوترقی وخوشحالی کی راہ پرگامزن کردیاتفصیلات کے مطابق سوانس کی معروف سماجی شخصیت ارشدنوازخان نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ ن کے قائدمیاں محمدنوازشریف کی قیادت میں ملک ترقی کے راہ پرگامزن ہوچکاہے۔انہوں نے کہاکہ ملک ترقی کے دشمنوں کوچاہیے کہ 2018 کے الیکشن کاانتظارکریں کیونکہ پاکستان مسلم لیگ ن کے ترقیاتی پروجیکٹ ملک کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ بننے والوں کوہضم نہیں ہورہے ہیں۔وہ یادرکھیں آئندہ بھی مسلم لیگ ن اپنی مثالی کارکردگی پرحکومت بنائے گی ۔ان کی قسمت میں صرف روناہی روناہوگا۔کیونکہ جب مسلم لیگ ن نے حکومت سنبھالی توپہاڑجیسے مسائل کاسامناتھا ۔جنہیں قائدمحترم میاں محمدنوازشریف اورمیاں شہبازشریف نے مثبت حکمت عملی سے ختم کرنی کی کوشش کی اوراب عنقریب تمام مسائل کاخاتمہ کویقینی بنارہے ہیں۔ مسلم لیگ ن اپنے دورِ حکومت میں تمام بحرانوں پرقابوپاکردم لے گی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پائی خیل (نامہ نگار) پائی خیل کے آمدورفت کی تمام سڑکات ٹوٹ پھوٹ کاشکارٹریفک اورپیدل چلنے والوں کومشکلات کا سامنا تفصیلات کے مطابق پائی خیل سے وانڈھی سنارانوالی تا سوانس پائی خیل روڈ،پائی خیل تاسوانس روڈ،سوانس روڈتاموسیٰ خیل روڈ،سوانس تاوانڈھاگلبازخان والاروڈ،پائی خیل شہرتاپائی خیل قبرستان روڈ،پائی خیل شہر تاجانوخیل شریف روڈ،پائی خیل اڈاریلوے اسٹیشن تامحمدیاروالہ موچھ روڈ،پائی خیل اڈاکوٹ بیلیاں روڈتاقصبہ کوٹ بیلیاں بستی شاہ گل محمدوالی روڈ،پائی خیل اڈاکوٹ بیلیاں تاپائی خیل شہرروڈ،پائی خیل اڈاشہروالاتاشہرپائی خیل روڈٹوٹ پھوٹ کربڑے بڑے گڑھوں کی شکل اختیارکرگئے ہیں جس کے باعث ناصرف ٹریفک کاچلنادشوارہوگیاہے بلکہ حادثات کابھی موجب بن رہے ہیں اورادھرگاڑیاں چھکڑابن چکی ہیں سماجی شخصیات ،حبیب اللہ خان،زاہدمحمود خان،عرفان خان ودیگرنے ڈی سی اومیانوالی اورمحکمہ ہائی ویزکے ارباب اختیارسے اصلاح واحوال کافی الفورمطالبہ کیاہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پائی خیل (نامہ نگار) خواجہ آباد تاکالاباغ روڈکوفی الفورتعمیرکرکے ہربارہ کلومیٹرپرفرشی کنڈے نصب کیے جائیں۔تفصیلات کے مطابق میانوالی بنوں کالاباغ روڈخواجہ آباد تاکالاباغ جناح بیراج کے مقام تک عرصہ درازسے خستہ حالی کاشکارہے ۔جس سے منٹوں کاسفرگھنٹوںمیں طے ہوتاہے ۔ایمرجنسی مریض راستے میں دم توڑجاتے ہیں حادثات روز کا معمول بن چکے ہیں۔عوامی حلقوں نے ارباب اختیارسے مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ روڈکی فی الفورتعمیرمکمل کرکے ہربارہ کلومیٹر کے فاصلے پرفرشی کنڈے لگاکرمال برداراوورلوڈگاڑیوں کوفرشی کنڈوں سے پاس کرکے روڈ پر رواں دواں کیاجائے ۔اور اوور لوڈ گاڑیوں کے خلاف سخت کاروائی کرتے ہوئے بھاری جرمانے عائدکیے جائیں جس سے روڈکی حالت بہتررہے گی ۔اورمسافروں کوآمدورفت میں آسانی رہے گی۔