پائی خیل کی خبریں 27/10/2016

Pie Khel

Pie Khel

پائی خیل (نامہ نگار) پائی خیل گردونواح میں زکام ،الرجی،کالی کھانسی اور ملیریا کی وباء پھیل گئی نادار اور غریب مریض دربدر ہوگئے تفصیلات کے مطابق پائی خیل اور گردونواح میں بارانِ رحمت نہ ہونے کے باعث ہرطرف گردوغبارپھیلاہواہے ۔جس کی وجہ سے علاقہ بھرمیں بوڑھوں ،بچوں ، عورتوںاورہرعمرکے لوگوں میں زکام،الرجی،کالی کھانسی،خسرہ اورملیریا پھیلاہواہے۔علاوہ ازیں بنیادی مرکزصحت میں ادویات کی عدمِ دستیابی کے باعث ناداراورغریب مریض پرائیویٹ کلینک پرجاکربھاری بھرکم اخراجات کرنے پرمجبورہیں اور پرائیویٹ کلینک کے مالکان کی چاندی ہوگئی ہے ۔لوگوں نے بارانِ رحمت کے لئے اللہ تعالیٰ سے خصوصی دعائیں بھی کی ہیں ۔عوامی وسماجی حلقوں نے ڈی سی اومیانوالی اورای ڈی اوہیلتھ سے وبائی امراض کے تدارک پراقدامات اٹھانے کامطالبہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پائی خیل (نامہ نگار) گزشتہ رات شرپسندوں نے پائی خیل پہاڑمیں سرکنڈوں اورجنگلات کوآگ لگادی تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات شرپسندوں نے پائی خیل پہاڑمیں سرکنڈوں اورجنگلات کوآگ لگادی جوکہ آناًفاناًکئی کلومیٹرتک کھڑے جنگلات اورسرکنڈوں کواپنی لپیٹ میں لے لیااورآگ آسمان کوچھونے لگی آگ لگنے سے جنگلی حیات بھی آگ کی لپیٹ میں آکرزندگی کی بازی ہارگئے اورجنگلات میں چارہ جات جل کرراکھ ہوگئے عوامی وسماجی حلقوں نے ڈی سی اومیانوالی ،محکمہ جنگلات وائلڈلائف کے ارباب اختیارسے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے ۔