پائی خیل کی خبریں 13/1/2016

Inayat Ullah Khan

Inayat Ullah Khan

پائی خیل (قاری صاحب) یونین کونسل پائی خیل کو مثالی یونین بنا کر دم لوں گا تفصیلات کے مطابق یونین کونسل پائی خیل کے نومنتخب چیئرمین عنایت اللہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یونین کونسل پائی خیل کی تعمیر و ترقی کے لئے ہر وقت کوشاں ہوں۔ان شاء اللہ تعالیٰ علاقہ کی محرومیوں کاجلدازالہ کرکے یونین کونسل پائی خیل کومثالی یونین بنائوں گا۔تعلیم ،صحت ،پینے کے صاف پانی ،سیوریج سسٹم،سکولوں کی اَپ گریڈیشن جیسے دیگرترقیاتی کاموں کاجال بچھائوںگا۔انہوں نے کہاکہ جس طرح الیکشن میں عوام نے مجھ پراعتمادکرکے کامیابی دلوائی تھی۔اُسی طرح عوام کی امیدوں پرپورااترنے اورساتھیوں سے مشاورت میں ہوں۔علاقہ کے عوام کے لئے میرے دروازے ہروقت کھلے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پائی خیل(قاری صاحب)معروف سماجی شخصیات عباس خان راجوخیل ،شہبازخان راجوخیل کے بیٹے قلیل علالت کے بعد وفات پاگئے ۔ان کی نماز جنازہ سہ پہرتین بجے جامع مسجدورالیاں والی سٹی پائی خیل میں مفتی سلطان احمدقادری نے پڑھائی ۔نمازہ جنازہ میںہرمکتبہ فکرکے کثیرتعدادلوگوں نے شرکت کی ۔بعدازاں سینکڑوں سوگوران کی موجودگی میں انہیں آبائی قبرستان دادامیاں محمدورالی میں سپردخاک کردیاگیا۔ ان کے ایصالِ ثواب کے لئے قل شریف بروزجمعہ صبح آٹھ بجے جامع مسجدبلال محلہ راجوخیل میں پڑھے جائیں گے۔ان کے انتقال پُرملال پرحافظ کریم اللہ چشتی،احمدنوازخان نیازی ،غلام رسول خان ،ماسٹرجہان خان ،قاری آصف عنایت اللہ چشتی،مولوی امان اللہ قادری،مولوی محمدحنیف نقشبندی ،مولاناامیرعبداللہ خان عطاری ودیگرنے لواحقین سے اظہارتعزیت اورمرحوم کے لئے دعائے مغفرت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پائی خیل(قاری صاحب)عالمی تنظیم العارفین کے زیراہتمام جشن میلادِمصطفیۖوحق باہوکانفرنس 21جنوری کوہوگی۔ تفصیلات کے مطابق اصلاحی جماعت وعالمی تنظیم العارفین ضلع میانوالی کے زیراہتمام عظیم الشان جشن میلادمصطفیۖوحق باہوکانفرنس21جنوری بروزجمعرات کودن 1 بجے گورنمنٹ ہائی سکول گرائونڈبالمقابل ریلوے اسٹیشن میانوالی میں منعقد ہورہی ہے۔جس کی صدارت جانشین سلطان الفقرحضرت سلطان محمدعلی سروری قادری سرپرست اعلیٰ اصلاحی جماعت وعالمی تنظیم العارفین دربارِ عالیہ حضرت سلطان باہو کریں گے۔