پائی خیل کا نوجوان دوبوری گڑ اور موٹر سائیکل سمیت تھل نہر میں جاگر

Pai Khel

Pai Khel

پائی خیل (نامہ نگار) پائی خیل کا نوجوان دو بوری گڑ اور موٹر سائیکل سمیت تھل نہر میں جاگرا۔

تفصیلات کے مطابق پائی خیل وانڈھی سنارنوالی کانوجوان عبدالمجیدخان اپنے موٹر سائیکل پر منڈی سے دوبوری گڑ خرید کر تھل نہر کی پٹری پر اپنے گھر آرہ اتھا کہ بھاری وزن کا توازن برقرارنہ رکھا سکا۔

جس سے وہ دوبوری گڑ اور موٹرسائیکل سمیت تھل نہرمیں جاگرا۔ شوروغل کرنے سے نزدیک بیٹھے لوگوں نے انہیں تھل نہرسے نکال لیا تاہم آخری اطلاع آنے تک دوبوری گڑ اور موٹر سائیکل لاپتہ ہے جس کی تلاش جاری ہے جبکہ عبدالمجیدخان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔