مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 8/10/2015

DCO Adnan Arshed

DCO Adnan Arshed

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) 30 کبوتروں کے درمیان ہونے والا مقابلہ استاد اعجاز عرف جاجو دودھی کے کبوتروں نے مسلسل چوتھی بار جیت لیا، تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد کے نواحی گائوں سرہالی خورد میں کبوتر بازی کا مقابلہ ہوا، مقابلہ میں سرہالی خورد، سرہالی کلاں، دفتوہ سوا اصل، پکی حویلی، ودیگر دیہات کے 30کتوبر بازوں نے حصہ لیا، استاد اعجاز عرف جاجو دودھی کے کبوتروں نے مسلسل چوتھی بار مقابلہ جیت لیا، مقابلہ جیتنے پر 125موٹر سائیکل اور50ہزار روپے نقدی انعام دیا گیا،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)الرحمان ہسپتال کے زیر اہتمام تین روز فری الٹراسائونڈ اینڈ گائنی کیمپ بروز اتوار سے شروع ہو گا، ہسپتال میںڈاکٹر سلیم الرحمان کی زیر نگرانی 11.12.13اکتوبر بروز اتوار، پیر اور منگل کو منعقدہو گا ۔ تفصیلات کے مطابق الرحمان ہسپتال کے زیر اہتمام ڈاکٹر سلیم الرحمان کی زیر نگرانی فری الٹرا سائونڈ اینڈ گائنی کیمپ کا اہتمام،11.12.13اکتوبر بروز اتوار، پیر اور منگل کو منعقد ہو گا، جس میں ڈاکٹر رابعہ نور (ایم، بی ، بی ایس۔ ایف ، سی، پی، ایس) اینڈ گائنالوجسٹ، ڈاکٹر عائشہ عارف (ایم،بی،بی ،ایس۔ایف ،سی،پی،ایس) ماہر امراض نسواں گنگارام ہسپتال لاہور فری الٹراسائونڈ اور معائنہ فری کیا جائے گا جبکہ تمام لیبارٹری ٹیسٹ 50فیصد ڈسکائونٹ پر کئے جائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) ڈی سی اوعدنان ارشد اولکھ اور ڈی پی او قصور سید علی ناصر رضوی نے محرم الحرام کے سلسلہ میں سکیورٹی انتظامات چیک کرتے ہوئے مصطفی آبادمیں محرم کے جلوس کے روٹ کا جائزہ لیا اورایس ایچ اوتھانہ مصطفی آباد محمد امجد ڈوگر کو سکیورٹی کے سخت انتظامات کرنے کی ہدائت کی۔تفصیلات کے مطابق ڈی سی اوعدنان ارشد اولکھ اور ڈی پی اوسید علی ناصر رضوینے امام بارگاہ قصر سجاد مصطفی آباد کی سکیورٹی انتظامات چیک کرتے ہوئے متولی امام بارگاہ صابر شاہ ودیگر منتظمین کو مجلسوں پر آنے والے عزاداروں کی چیکنگ کیلئے رضا کار فراہم کرنے اور وقت کی پابندی پر زوردیا ۔اورپولیس افسران و اہلکاروں کو سختی سے ہدایت کی ہر آنیوالے عزادار کو بذریعہ میٹل ڈیٹکٹرز اور واک تھرو گیٹ چیک کریں گے روٹس کے تمام راستوں پر CCTVکیمرے نصب کیے جائیں گے اور موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر اپنی ڈیوٹی عباد ت سمجھ کر کریں پھر ہی ہم دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنا سکتے ہیں۔9ویں محرم کی رات مین فیروز پور روڈ پر چلنے والے جلوس کی سخت سیکورٹی اور رات کو لائٹیں لگانے اور قنات لگا کر روٹ کو مکمل کور کرنے کے احکامات جاری کئے،محرم کے تمام مجالس کو دن کی روشنی میں ختم کرنے پر بھی زور دیا گیا، ان کے ہمراہ ڈی ایس پی صدر سرکل مرزا عارف رشید، ڈی ایس پی ٹریفک اکرام خاں بھی ہمراہ تھے،اس موقع پر ڈی پی او قصور پریس کلب مصطفی آباد کے صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صحافی محرم میں ذمہ دارانہ صحافت کریں ، کسی بھی خبر کوبغیر تصدیق نشر نہ کریں، صحافی معاشرے کی آنکھ اور کان کی حیثیت رکھتے ہیں کسی بھی معاملہ کے بارے میں فوری پولیس کو مطلع کریں، ہم مکمل تعاون کریں گے۔

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126