بی پی ایل اے زیارت یونٹ کے الیکشن پروفیسر حمید اللہ صدر منتخب

Govt Degree College

Govt Degree College

زیارت (نامہ نگار) گورنمنٹ ڈگری کالج زیارت کے ٹیچنگ سٹاف کا اجلاس ہوا ۔اجلاس میں بلوچستان پروفیسر اینڈ لیکچرار ایسوسی ایشن زیارت یونٹ کے الیکشن کرائے گئے ۔الیکشن میں متفقہ طور پر پروفیسر حمیداللہ صدر ، نقیب اللہ کاکڑ سیکرٹری ،ایمل خان کاکڑ سیکرٹری خزانہ اور سیف اللہ میاں خیل پریس سیکرٹری منتخب ہوئے ۔وریں اثناء آئی پی او جے زیارت کے عہدیداروں مدثر احمد خان، غلام حیدر کاکڑ، طارق عزیز سارنگزئی ،رضوان اللہ کاکڑ و دیگر نے بی پی ایل اے زیارت یونٹ کے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد پیش کی ہے ۔