جلد ہی ضلع زیارت میں آل بلوچستان تحریک انصاف کرکٹ ٹورنامنٹ منعقد کیا جائیگا

 Cricket Tournament

Cricket Tournament

زیارت (نمائندہ) صوبہ میں صحت مندانہ سرگرمیوں کی کمی کی وجہ سے جلد آل بلوچستان تحریک انصاف ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جائیگا ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف زیارت کے ضلعی رہنماوںصدام حسین کاکڑ ، مذمل احمد سارنگزئی، طارق عزیزسارنگزئی، رضوان اللہ زیارتی، محیب اللہ و دیگر نے کہی ۔ٹورنامنٹ کے حوالے سے باقاعدہ اجلاس منعقد ہوا جس میں رہنماوں کے علاوہ کثیر تعداد میں کارکنوں نے بھی شرکت کی اجلاس میں یہ طے پایا کہ جیسے ہی انتظامات کو حتمی شکل دی جائیگی ٹورنامنٹ کے انعقاد کا اعلان کیا جائیگا۔

مہمان خاص کئے لئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء و قبائلی شخضیت نوابزادہ ہمایون خان جوگیزئی کا نام اکثریت رائے سے چناء گیا ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رہنماوں کا کہنا تھا کہ ان دنوں مسلسل بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے وادی زیارت میں شدید سردی پڑ گئی ہے جیسے ہی زیارت کا موسم نارمل ہو جائیگا عوام کو اس صحت مندانہ پروگرام کے انعقاد کا موقع دیا جائیگا ان کا مزید کہنا تھا کہ موجود دور میں عوام کو صحت مندانہ سرگرمیاں میسر نہیں ہے نوجوانوںکو صحت مندانہ سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے اور منشیات سے دور رکھنے کے لئے اس پروگرام کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔