زیارت ٹو سنجاوی ٹرانسپورٹ کا نظام درہم برہم

Ziarat to Sinjavi Road

Ziarat to Sinjavi Road

زیارت (نمائندہ) زیارت ٹو سنجاوی شاہراہ کی خستہ حالی اور منتخب نمائندوں کی عدم توجہی سے عوام پریشان مسافروں کو سفر کرنے میں شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جگہ جگہ کھڈے اور ٹھوٹ پھوٹ کی وجہ سے زیارت ٹوسنجاوی سفر تین گناہ وقت میں طے ہو جاتا ہے ایمرجنسی اور کسی دوسرے مشکل میں زیارت اور سنجاوی کے شہریوں اور مسافروں کو سخت مشکل کا سامنا کرنا پڑ تا ہے زیارت ٹو سنجاوی سڑک جس کے ذریعے لورالائی ، دکی اور کوہلو سمیت اکثر علاقوں کے عوام اسی سڑک کے ذریعے سے کوئٹہ کا رخ کرتے ہیں لیکن انتہائی خستہ حال سڑک کی وجہ سے مسافروں کو سنجاوی اور کوئٹہ کے سفر میں سخت مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔

عوام سفر کرنے سے تنگ آچکے ہیں گھنٹے کا سفر تین گھنٹوں میں طے ہو تا ہے زیارت ٹو سنجاوی یا سنجاوی ٹو زیارت پہنچتے ہی مسافروں کے علاوہ گاڑیوں کی حالت بھی غیر ہو جاتی ہے ۔مسافروں کے مشکلات کے علاوہ زیارت سے صوبہ پنجاب پھلوں کی سپلائی بھی عام طور پر اسی روڈ کے ذریعے کی جاتی ہے خراب ٹرانسپورٹ سسٹم کی وجہ سے ٹرک ڈرائیورں کوسخت اذیت سے دو چار ہو نا پڑتا ہے اور ملتان جانے میں کئی دن لگ جاتے ہیں جس سے پھلوں کے خراب ہو نے کا اندیشہ بھی موجود رہتا ہے ۔اس کے علاو ہ روڈ کی خرابی کی وجہ سے حادثات میں اضافہ بھی پیش آسکتا ہے۔

مسافروں ،زیارت اور سنجاوی کے شہریوں نے صوبائی حکومت اورمنتخب نمائندوں سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ زیارت ٹو سنجاوی روڈ کی خستہ حالہ کا نوٹس لیتے ہوئے اس کی دوبارہ تعمیر کے لئے اقدامات اٹھائیں تاکہ مسافروں کی مشکلات کم ہو سکیں ۔زیارت اور سنجاوی کے عوام کی پھلوں کو دوسرے علاقوں میں سپلائی کرنے میں زیادہ وقت نہ لگے اس کے علاوہ تاکہ ایمرجنسی میں انہیں ذیادہ مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔اور انہیں سفری مشکلات سے نجات مل سکیں۔