پنڈی: ناکے پر نہ رکنے پر پولیس فائرنگ، 2 بھائی جاں بحق

Pindi

Pindi

راولپنڈی (جیوڈیسک) تھانہ نیو ٹاؤن کے علاقے میں ناکے پر نہ رکنے پر پولیس نے فائرنگ کر دی۔ پولیس کی فائرنگ سے موٹر سائیکل پر سوار 2 بھائی جاں بحق ہو گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ نیو ٹاؤن کے علاقے ہولی فیملی اسپتال کے قریب ناکے پر تعینات محافظ فورس کے دستوں نے 2 نوجوان موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا۔

موٹر سائیکل سواروں کے نہ رکنے پر پولیس اہلکاروں نوجوانوں پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار 2
سگے بھائی ذیشان اور شکیل جاں ہو گئے۔جاں بحق نوجوانوں کے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں بھائی دکان پر کام کرنے کے بعد گھر واپس آ رہے تھے۔