حضرت علامہ الحاج پیر علاؤالدین صدیقی رحمتہ اللہ علیہ کے وصال پر تحریک منہاج القرآن آئرلینڈ کا اظہار افسوس

Pir Alauddin Siddiqui

Pir Alauddin Siddiqui

آئرلینڈ (فرخ وسیم بٹ سے) شیخ طریقت، رہبر شریعت زیب سجادہ آستانہ عالیہ نیریاں شریف اور محی الدین اسلامی یونیورسٹی آزاد کشمیر کے بانی حضرت علامہ پیر علاؤالدین صدیقی رحمتہ اللہ علیہ کے وصال پر تحریک منہاج القرآن آئرلینڈ کے تمام رفقاء و اراکین اور عہدیداران اور پاکستانی کمیونٹی کے افراد حضرات پیر علاؤالدین صدیقی کے وصال پر گہرے دکھ و غم کا اظہار کرتے ہیں اور اللہ رب العزت کی بارگاہ میں اُن کی بلندی درجات کیلئے خصوصی دعاگو ہیں۔

اللہ رب العزت آپ کے فیوضات کا تسلسل جاری و ساری رکھے اور آپ کے جاری کردہ امور خیر ہمیشہ مخلوق خدا کو نفع رصائی کرتے رہیں۔ اظہار افسوس کرنے والوں میں امیر منہاج القرآن آئرلینڈ علامہ محمد عدیل، وسیم بٹ، پیر غلام دستگیر، پیر شیراز حسین قادری اور دیگر احباب شامل ہیں۔