پیر علائو الدین صدیقی نے اسلامی تعلیمات کو حقیقی روح کیمطابق فروغ دیا : صوفی مسعود احمد

Pir Allauddin

Pir Allauddin

لاہور : معروف روحانی وعلمی شخصیت پیر علائو الدین صدیقی نے اسلامی تعلیمات کو حقیقی روح کیمطابق بطور مبلغ فروغ دینے میں شاندار کردار ادا کیا۔

انہوںنے پاکستان سمیت عالمی دنیا میں فروغ اسلام کیلئے گرانقدرخدمات سرانجام دیں ۔ان خیالات کااظہارتنظیم مشائخ عظام پاکستان کے امیر اور چیئرمین لاثانی ویلفیئرفائونڈیشن قائدروحانی انقلاب صوفی مسعوداحمد صدیقی نے عالمی مبلغ اسلام ،اسلامک یونیورسٹی اورنورٹی وی چینل کے بانی اورآزاد کشمیرکی معروف روحانی درگاہ نیریاں شریف کے سجادہ نشین حضرت پیر علائو الدین صدیقی کے درجات کی بلندی کیلئے منعقدہ تعزیتی ریفرنس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہاکہ اسلام کی حقیقی روح کیمطابق تعلیمات کافروغ اولیاء اللہ کاطرہ امتیاز رہاہے ،اولیاء اللہ مخلوق خداکوزبانی کلامی باتیں ہی نہیں بتاتے ہیں بلکہ اللہ ورسولۖ کی بارگاہ اقدس تک پہنچاتے اورمنظورکرواتے ہیں ،بلاامتیاز مذاہب ومسالک راہ حق کے متلاشیوں اوربھولے بھٹکے ہوئے لوگوں کو صراط مستقیم پرگامزن کرکے منزل مقصود تک پہنچانا اولیاء اللہ کامشن رہاہے۔

پیر علائو الدین صدیقی دور حاضر کے کامل ولی اللہ تھے ۔اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرمائے، لواحقین ،مریدین اورعقیدت مندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔آمین۔ لاثانی سیکرٹریٹ پر ان کے بلندی درجات کیلئے خصوصی طور پردعاکی گئی۔

میڈیاسیل ۔تنظیم مشائخ عظام پاکستان
فون۔0300-8808076
0321-9424047