پیرمحل کی خبریں 29/10/2017

Pir Mahal

Pir Mahal

پیرمحل (نامہ نگار) عابد علی خان قصاب یونین پیرمحل کے بلامقابلہ صدر منتخب مولوی ارشد جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے تفصیل کے مطابق انجمن قصاب یونین پیرمحل کے انتخابات زیر نگرانی بابا یٰسین رحمانی منعقد ہوئے جس میں عابد علی خان قصاب یونین پیرمحل کے بلامقابلہ صدر منتخب مولوی ارشد جنرل سیکرٹری جبکہ تجمل حسین کو سینئر نائب صدر ، آصف ندیم فنانس سیکرٹری منتخب کرلیے گئے عابد علی خان صدرانجمن قصاب یونین پیرمحل نے ویٹرنری عملہ کی نگرانی میں شہریوں کو بہترین اور معیاری گوشت کی فراہمی کا عزم کرتے ہوئے تحصیل پیرمحل کے قصاب کے مسائل کے حل کے لیے اپنی اولین ترجیح قراردیا قصاب یونین پیرمحل کا صدر منتخب ہونے پر رانامحمد جمیل ، بشیر احمد رحمانی امیر علی رحمانی سمیت سیاسی سماجی فلاحی حلقوںنے نیک تمنائوں کا اظہار کیا

پیرمحل ( نامہ نگار ) ایس ایچ او ملک اسد عباس کا نفری کے ہمراہ مسجد بلاک,مندر بلاک اور عمر فاروق کالونی میں سرچ آپریشن سرچ آپریشن کے دوران 70گھروں کی تلاشی اور 90 افراد کی بائیو میٹرک تصدیق سرچ آپریشن کے دوران کرایہ داروں کے کوائف چیک کئے مکان کرایہ پر دینے کا اندراج نہ کروانے پر 2 افراد گرفتار مقدمات درج تفصیل کے مطابق ایس ایچ او تھانہ پیرمحل ملک اسد عباس نے پولیس کی بھاری نفری اور محمد عثمان سیکورٹی آفیسر کے ہمراہ مسجد بلاک,مندر بلاک اور عمر فاروق کالونی میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے 70گھروں کی تلاشی لے کر 90 افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کی سرچ آپریشن کے دوران کرایہ داروں کے کوائف چیک کئے مکان کرایہ پر دینے کا اندراج نہ کروانے پر 2 افرادکو موقع پر گرفتارکر کے مقدمات درج کرلیے

پیرمحل ( نامہ نگار )کروڑ روپے کی سرکاری اراضی پر بااثر قبضہ مافیا کا راتوں رات قبضہ ، فی الفور قبضہ واگذار کروایاجائے محمد عرفان وارث سماجی راہنما تفصیل کے مطابق چک نمبر321گ ب میں مربع نمبر66جوکہ کروڑوں روپے مالیت رقبہ سرکار ہے جس پر بااثر قبضہ مافیا کے لوگوں جن میں اللہ دتہ ولد معمور ،عنصر علی ولد ماسٹر رمضان ، دانش ولد ضیا ء الرحمن محبوب ولد معمور سمیت دیگر افراد شامل ہے نے رقبہ سرکار جس کی قیمت کروڑوں روپے بتائی گئی ہے پر راتوں رات قبضہ کرلیا محمد عرفان وارث سماجی راہنماکے مطابق قبضہ مافیا کے اراکین نے پہلے بھی سرکاری رقبہ جات پرقبضہ کرکے لاکھوں روپے میں آگے لوگوں کو فروخت کررکھا ہے جبکہ اب تین کنال سے لے کر ایک ایک ایکڑ رقبہ پر دوبارہ قبضہ کرکے رقبہ سرکار کو فروخت کرنے کے درپے ہیں محمد عرفان وارث سماجی راہنمانے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ ، اے سی پیرمحل کے نام دی گئی تحریری درخواست میں قبضہ مافیا سے کروڑوں
روپے مالیت کا رقبہ واگذار کروانے کا مطالبہ کیا ہے

پیرمحل ( نامہ نگار ) چوہدری محمد شاہد آرائیں کسان راہنما نے اپنے بیان میں کہاحکومت پنجاب بروقت گنے کا کرشنگ سیزن شروع کروائے تاکہ گنے کی کٹائی سے خالی ہونے والے رقبہ پر گندم کاشت ہوسکے شوگر ملزمالکان سے گنے کی پوری قیمت کسا ن دلوائی جائے،اور شوگرملز کوپابند کیاجائے کہ کہ وہ جلد ازجلد گندم کی بوائی کے پیش نظر کرشنگ بروقت شروع کریں انہوںنے کہا پلاننگ نہ ہونے کے باعث گندم کی فصل کم رقبہ پر کاشت ہوتی ہے،جس کے باعث اگلے سال ملک میں غذائی کا ٹارگٹ پوراکرنا کسی طرح ممکن نہیں گندم کی قیمت بڑھانے سے نہ صرف کسان مسائل کا شکار ہوا کیونکہ اس کو مہنگے بیج کی خرید کے باعث سخت مسائل کا سامناکرنا پڑے گا اس سے ہر پاکستانی شہری متاثر ہوگا انہوںنے کہا کہ حکومت کاشتکارکوسبسڈی کے ذریعہ سستی کھاد،اور زرعی ادویات فراہم کر ے ہے ماہرین کی مشاورت سے ایسی کسان دوست پالیسی مرتب کرے جس کے نتائج جزوقتی کی بجائے دیرپا ثابت ہوسکیں کیونکہ کسانوںکے مسائل حل کئے بغیرملک خوشحال نہیںہوسکتا

پیرمحل ( نامہ نگار )گھریلو جھگڑے پرنوجوان کی خودکشی کی کوشش تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل تفصیل کے مطابق موضع کوہل کلاں کے رہائشی رمضان ولد محمد ریاض نامی نوجوان نے گھریلو جھگڑیپر زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کرنا چاہا جس کو تشویش ناک حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال ریفر کردیا جہاں پر حالت نازک بیان کی گئی ہے

پیرمحل ( نامہ نگار ) غلام حسین کاٹھیہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ پیرمحل (تحریر رانامحمدا شرف )
جستجو اور لگن انسان کو اس کی منزل پر لے جاتی ہیں اگر جستجو اور سچی لگن کا حامل ہوتو پھر صدیوں کے فاصلے مہینوں اور دنوں میںطے ہوجاتے ہیںح جب انسان اپنی منزل پر پہنچ جاتاہے تو پھر اس کو اور زیادہ جدوجہد کرنا پڑتی ہے اور زیادہ چیلنجز کا سامنا کرناپڑتا ہے اسی طرح کا ایک فرض شناس آفیسر جس نے ستاروں پر کمند ڈالنے کا عزم کیا اوراپنی منزل کا خود ہی تعین کرکے بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ پیرمحل اپنی تقرری کروائی شعبہ اجنبی ہوتے ہوئے بغیر کسی تعامل کے اپنے آپ کو عوام کی خدمت کے لیے پیش کیا حال میں وزیر اعلیٰ پنجاب کی ذاتی کاوش سے لینڈ ریکارڈ منصوبہ کا آغاز ہوا جس کو موصوف نے بڑی جدوجہد سے پایہ تکمیل کرکے مینوئل سسٹم سے کمپیوٹرائز سسٹم کی افادیت سے عوام کو بہرہ مند کرکے اپنے فرائض انجا م دے رہے ہیں غلام حسین کاٹھیہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ پیرمحل نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ لینڈ ریکارڈ منصوبہ سے عوام کو روزانہ کی بنیاد پر 30سے زائد اوسطاً انتقالات عوام کے بڑھتے ہوئے اعتماد کا مظہر ہے عوام کو انتظار سے بچنے سے ٹوکن سسٹم کا اجراء کیا ہے جس کے تحت ہر اس شخص کو اپنی باری پر انتقال رجسٹری کی منتقلی اور فردملکیت کی فراہمی جلد سے جلد دی جاتی ہے عوام کی سہولت کے لیے تحصیل لینڈریکارڈ کے اندر سائلین کے بیٹھنے کے لیے آرام دہ انتظار گاہ موجود ہے جس سے پٹواری کلچر میں زمین پر بیٹھنے سے جو سائلین کی عزت مجروح ہوتی تھی اس سے نجات ملی انہوںنے کہا اراضی کے کمپیوٹرائز ہونے سے مینوئل سسٹم سے کمپیوٹرائز سسٹم کی طرف ریکارڈ آنے سے عوام کو کافی مشکلات ہوئی ریکارڈ کمپیوٹر ائز کرتے وقت صدیو ں سے رائج مینوئل سسٹم میں شامل غلطیوں کا خمیازہ کمپیوٹرائز سسٹم کو بھگتنا پڑا انشاء اللہ آنے والے وقت میں عوام کو ریکارڈ میں ہرقسم کی ٹمپرنگ سے نجات مل گئی بلکہ عوام کی کروڑوں اربوں روپے کی اراضی محفوظ ہونے سمیت عوام کو ایک ہی جگہ پر اپنی اراضی کی منتقلی فرد ملکیت ملنا شروع ہوئی انہوںنے کہا کہ نئے نظام میں عوام کو آگاہی نہ ہونے کے باعث کچھ مشکلات پیش آرہی ہے غلطیوں سے پاک لینڈریکارڈ سے مستقبل میں پیچیدگیوں سے نجات ملنے سمیت ہر قسم کی جعل سازی ٹمپرنگ سے نجات حاصل ہوگی بلکہ زمینوں کے نسل درنسل چلنے والے کیسز کا خاتمہ بھی ہوگا انہوںنے کہا جمع بندیوں میں غلطیو ں کی بھرمار اور سکین کرواتے وقت سنگین غلطیوں کے باعث لینڈر یکارڈ سروس کو شروع کرنے میں سخت مشکلات آئی مگر قلیل مدت میں جمع بندیوں کو کمپیوٹرائز کرتے ہوئے جو بھی ریکارڈ میں غلطیاں تھیں ان کو درست کررہے ہیں جس سے آنے والے وقت میں نہ صرف لاکھوں کروڑوں روپے کی اراضی کا ریکارڈ محفوظ ہوگیا بلکہ جعل سازی ٹمپرنگ سے بھی نجات ہوگی نسل درنسل چلنے والے کیسز کا خاتمہ بھی ہوگا ریکارڈ میں ہرقسم کی ٹمپرنگ سے نجات ملی عوام کی کروڑوں اربوں روپے کی اراضی محفوظ ہونے سمیت عوام کو ایک ہی جگہ پر اپنی اراضی کی منتقلی فرد ملکیت ملنا شروع ہوئی عوام کا بڑھتا ہوارش عوام کے لینڈ ریکار ڈ پر اعتماد کی بہترین مثال ہے تحصیل لینڈریکارڈ کے اوقات میں عوام کو اپنی زمینوں کے انتقال رجسٹری فردملکیت حاصل کرنے میں آسانی ہوئی عوامی سہولت کے لیے لینڈر یکارڈ دفتر کے اوقات کار میں خدمت کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں تاکہ لینڈر یکارڈپر بڑھتے ہوئے اعتماد کے باعث زیادہ سے زیادہ سائلین روزانہ مستفید ہوسکیں انہوںنے کہا نئے نظام کے آنے سے عارضی طورپر کچھ مشکلات پیش آرہی ہے جس کی بنیادی وجہ صدیوں سے چلنے والا پرانا نظام ہے جس میں کم لوگوں کی بجائے غیر متعلقہ لوگوں کو اپنے ساتھ لاکر سارا سارادن انتقال رجسٹری کے لیے افسران کے انتظار میں بیٹھے رہنا شامل تھا مگر اب آسان اور ون ونڈ وپراسس کے تحت متعلقہ افراد کی فراہمی پر ہی انتقال رجسٹری ہونے سے وقت کی بچت سمیت عوامی اخراجات میں کمی واقع ہوئی ہے عوام کا بڑھتا ہوارش عوام کے لینڈ ریکار ڈ پر اعتماد کی بہترین مثال ہے تصویر ہمراہ ہے نمایاں لگادیں شکریہ