پیرمحل کی خبریں 13/3/2017

Pirmahal

Pirmahal

پیرمحل (نامہ نگار) 45واں سالانہ عرس پیر سید محمد شبیر شاہ، سجادہ نشین دربار عالیہ الحاج سید اخلاق حسین شاہ چشتی صابری بمقام سول ہسپتال مسجد صحرائے مدینہ رجانہ روڈ پیرمحل مورخہ 20 مارچ بروز ہفتہ کو ہو گا آرگنائزر گدی نشین جاوید اقبال ہونگے محفل میلاد مصطفی بعددن 11 بجے ہوگی چادر پوشی رہائش گاہ صابر حسین مرحوم کے مکان کوثر آباد سے روانہ ہو گی بعداز نماز ظہر لنگر عام ہو گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (نامہ نگار) محکمہ صحت اور نان تحصیل ہیڈکوآرٹرکی غفلت مچھر اور مکھی مار مہم جاری نہ کی جاسکی شہری مختلف بیماریوں کا شکار تفصیل کے مطابق محکمہ صحت اور تحصیل ہیڈکوآرٹر کی طر ف سے مچھر وں مکھیوں کی وجہ سے پھیلنے والی بیماریوں کے تدارک کے لیے شہربھر میں سپرے کروایا جاتا تھا تاکہ کسی بھی ممکنہ بیماری پر قبل ازوقت قابو پایا جاسکے مگر محکمہ صحت اور نان تحصیل ہیڈکوآرٹرکی غفلت کے باعث مچھر اور مکھی مار مہم سپرے شروع نہ کی جاسکی جس سے ڈینگی وائر س سمیت دوسری خطرناک بیماریاں پھیلنے کاخدشہ پیدا ہورہا ہے سماجی فلاحی حلقوں نے ڈی سی اوٹوبہ ٹیک سنگھ سے مطالبہ کیا کہ فی الفور محکمہ صحت کو گھر گھر سپرے مہم شروع کرنے کا حکم جاری کیا جائے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (نامہ نگار) حکومت کھیلوں کے فروغ اورکھلاڑیون کی کفالت کے لیے سپورٹس خدمت کارڈ کابھی اجراء کرے ان خیالات کا اظہار رانا شفیق سابق ہاکی اولمپیئن نے اپنے ایک بیان میں کیاانہوں نے کہا کہ کل کے ہیرو کھلاڑی آج کسمپرسی کی زندگی گذار رہے ہیں پاکستان کے وہ نامور ستارے جنہوںنے پاکستان کا نام دنیا بھرمیں بام عروج پر چڑھایا آج مالی حالات کے باعث کسمپرسی میں مبتلا ہے حکومت اگرپاکستانی قوم کے نوجوانوں کاروشن مستقبل دیکھناچاہتی ہے تو حکومت آرٹسٹ خدمت کارڈ کی طرح فوری طورپر سپورٹس خدمت کارڈ کے اجراء کایقینی بنائے تاکہ ٹیلنٹ رکھنے والے بے روزگاروںکو اپنا مستقبل تابناک بنانے کا موقع ملے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (نامہ نگار) مردم شماری میں ہر فرد اور ہر ووٹ کا اندراج استحصال سے پاک خوشحال مستقبل کا باعث بنے گا استحصالی طبقات سے نجات کے لیے ضروری و لازم ہے کہ ہر محب وطن پاکستانی شہری مردم شماری میں اپنے نام کا اندراج یقینی بنائے ان خیالات کا اظہار خان شوکت علی بلوچ سابق امیدوار پنجاب اسمبلی نے اپنے بیان میں کیا انہوںنے کہا استحصالی طبقات نے ہمیشہ مظلوم طبقات کا حق مارا اور اپنے مفادات کیلئے عوام کو نقصان پہنچایا ہے اس لئے استحصالی طبقات سے نجات ضروری و لازم ہوچکی ہے اور یہ اسی وقت ممکن ہے جب مظلوم طبقات اپنے ووٹ کی طاقت سے استحصالیوں کا احتساب کرنے کے قابل ہونگے اور ایسا اسی وقت ہوسکتا ہے جب مردم شماری میں ہر بالغ و نابالغ پاکستانی شہری اور ہر بالغ پاکستانی کا بطور رائے دہندہ اندراج یقینی بنایا جائے ۔ تمام پاکستانی مردم شماری میں بھرپور حصہ لیں اور تمام افراد و خاندان اپنے مکمل کوئف درست طریقے سے اندراج کرائیں کیونکہ حالیہ مردم شماری صرف برادری ہی نہیں بلکہ تمام پاکستانیوں کیلئے گیم چینجرثابت ہونے کیساتھ عوام کو استحصالیوں سے نجات دلانے کا باعث بھی بن سکتی ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (نامہ نگار) نان تحصیل ہیڈکوآرٹرانتظامیہ کی غفلت یالاپرواہی جگہ جگہ گوشت فروخت کرنے کے پھٹہ جات شہریوں کے لیے وبال جان بن گئے رات کے وقت پھٹہ جات پر آوارہ کتوں کے ڈیرے مضرصحت گوشت شہریوں کو کھلانے سے شہری موذی بیماریوں میں مبتلا تفصیل کے مطابق ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن کے تحت چھوٹے بڑے گوشت اور برائلر فروخت کرنے کے پھٹہ جات کو مدینہ چوک کے قریب جگہ مختص کرکے وہاں مارکیٹ بناکر منتقل کردیا تھامگر چند ماہ بعد ہی قصاب نے انتظامیہ کی ملی بھگت سے دوبارہ شہر کے اندر جگہ جگہ قصاب نے گوشت فروخت کرنے کے پھٹہ جات رکھ لیے بعض نے گندے پانی کے نکاس کے لیے بنائے گئے کھال کے اوپر پھٹہ جات رکھے ہوئے ہیں جس سے نہ صرف جراثیم زدہ گوشت سے شہری موذی امراض میں مبتلا ہورہے ہیں رات کے وقت ان قصاب کے پھٹہ جات پر آوارہ کتے ساری رات بیٹھے رہنے کے باعث پھٹہ جات جراثیم آلود ہوجاتے ہیں جس کو دھوئے بغیر قصاب علی الصبح استعمال کرتے ہوئے محمد یٰسین رحمانی سمیت سماجی فلاحی حلقوں نے ڈی سی اوٹوبہ ٹیک سنگھ فی الفور کاروائی کی اپیل کی ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (نامہ نگار) پیرمحل سندیلیانوالی روڈ پرخانہ بدوشوں کی جھگیاں جرائم کی آماجگاہ بن گئیں،جھگیاں لگاکرجرائم پیشہ افرادنے سڑکوں کے ساتھ ملحقہ جگہوں پرڈیرے ڈال لیے،عورتیں سارا دن بھیک مانگتی ہیں جبکہ مردجھگیوں میں جواء کھیلتے ہیں شہری وسماجی حلقوں کااصلاح واحوال کامطالبہ۔تفصیل کے مطابق پیرمحل سندیلیانوالی روڈ پرخانہ بدوش افرادنے جھگیاں لگارکھی ہیں جس میں شہر کے جرائم پیشہ افرادسارادن جواء کھیلتے ہیں اورہیروئن،چرس سمیت تمام نشہ فروخت ہورہاہے جرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے پیش نظرچندسال قبل شہریوں نے اپنی مددآپ کے تحت پولیس کے تعاون سے ان جھگیوں کوختم کروایاتھاجس سے وارداتیں بالکل ختم ہوگئیں تھیں مگرانتظامیہ کی سردمہری کے باعث دوبارہ جھگیاں قائم ہوچکی ہیں جس میں عورتیں باقاعدہ طورپرمیک اپ کرکے بھیک مانگنے کے روپ میں شہرمیں چلی جاتی ہیں اوراپنے شکارپھانس کرسرشام جھگیوں میں لوٹ آتی ہیں جبکہ ان کے مردساراسارادن جواء کھیلتے ہیں ضلع کے جرائم پیشہ لوگ بھی ان جھگیوں میں آتے جاتے نظرآتے ہیں شہری وسماجی حلقوں نے ڈی پی اوسے مطالبہ کیاہے کہ وہ مقامی پولیس کو پابند بنائیں کہ ان جھگیوں کے مکینوں کی چھان بین کرے کہ جن پر معمولی شبہ بھی ہوان کی تفتیش کی جائے علاوہ ازیں جرائم کے خاتمہ کے لیے انہیں فی الفورضلع بدرکیاجائے تاکہ جرائم کی وارداتوں پر قابوایا جا سکے شہراوراس کے گردونواح میں متعددسنگین وارداتیں ہوچکی ہیں جن کاابھی تک کوئی سراغ نہیں ملا۔