پیرمحل کی خبریں 29/06/2015

Vegetable Market

Vegetable Market

پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) اسسٹنٹ کمشنر تحصیل پیرمحل حافظ نجیب کا علی الصبح سبزی و فروٹ منڈی کا معائنہ کیا اور سبزیوں و پھلوں کی نیلامی کا جائزہ لیا۔تحصیلدار چوہدری منظر حفیظ، مرکزی صدرانجمن آڑھتیاں میاں جاوید، ذوالفقار علی بھٹو،شیخ محمداکرم، سیکرٹری مارکیٹ مسیتزا حمد،و دیگر سٹاف بھی اس موقع پر موجودتھا۔حافظ نجیب نے کہاکہ حکومت پنجاب ماہ رمضان کے دوران عوام الناس کو پھل سبزیاں اور دالیں سستے داموں فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔انہوں نے بولی اور نیلاموں کے عمل کوشفاف رکھنے اور ٹماٹر سمیت دیگر سبزیوں اور پھلوں کی سپلائی پر نظر رکھنے کی ہدایت کی تاکہ کسی شے کی قلت پید انہ ہو ، انہوں نے بتایا کہ پرائس مجسٹریٹس گرانفروشوں کے خلاف کارروائی کر رہے ہیںانہوں نے کہا کہ رمضان بازار میں معیاری اور سستی اشیا کی دستیابی کو یقینی بنایا گیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے ) روزہ رکھنے سے انسان صحت مند اور ایمان افروز ہو جاتا ہے۔ اس ماہ مبارکہ میں کسی کی مدد کرنے والے کی حاجت اللہ تعالیٰ پوری کرتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار معروف عالم مولانا تصدیق حسین گل نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ حضورۖ پورا سال بہت کم سوتے اور بہت کم کھاتے۔ اکثر روزے سے رہتے۔ روزہ دار اپنے رب کا سچا عاشق ہے۔ اس کے منہ کی ہوا خالص مشک اور کستوری سے زیادہ پسندیدہ ہے۔ ماہ رمضان کا پہلا عشرہ رحمت ، دوسرا بخشش اور تیسرا مغفرت کا ہے۔ اس ماہ مبارکہ میں جتنی زیادہ زکٰوة ، خیرات اور خرچ کیا جائے اتنا زیادہ اجر ملتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ماہ مبارکہ میں غریبوں کی امداد کے ساتھ ساتھ اسلامی مدراس میں زیر تعلیم طلباء و طالبات کی مدد کرنا چاہیے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے ) کروڑوں روپے مالیت کا 1430 کنال سرکاری رقبہ نائب تحصیلدار کے جعلی دستخط اوربغیر مقابلہ گرداور پاس کرکے سنگین بے ضابطگی بدعنوانی پر پٹواری ملازمت سے برخاست تفصیل کے مطابق موضع سی پلاٹ میں 1430کنال سرکاری رقبہ پٹواری گلزا راحمد نے نائب تحصیلدار میاں انوارالحق لونہ مرحوم کے جعلی دستخط اوربغیر مقابلہ گرداورکے پاس کرکے سنگین بے ضابطگی بدعنوانی کامرتکب ہوا جس پر پٹواری گلزا راحمد کو پیڈا ایکٹ 2006کے تحت اسسٹنٹ کمشنر حافظ محمد نجیب نے جعل سازی ثابت ہونے پر ملازمت سے برخاست کردیا
۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے ) اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل حافظ محمد نجیب کی صدارت میں اجلاس منعقد کیا گیا جس میں تحصیلدار منظر حفیظ سمیت نائب تحصیلدار ان قانونگوء پٹواریاں نے شرکت کی اجلاس میں تحصیل بھر سے 18لاکھ روپے سے زائد ر قم و صول کر کے سرکاری خزانہ میں جمع کرادی گئی ہے اسسٹنٹ کمشنر حافظ محمد نجیب نے تمام محکمہ مال کے افسران پٹواریاں کو ہدایت کی کہ زرعی انکم ٹیکس کی ریکوری کے لیے تمام وسائل استعمال کرتے ہوئے ریکوری کو سوفیصد یقینی بنائیں سر کا ری واجبات کی و صو لی کو یقینی بنانے کے لیے مستعدی سے کام کریں اورفیلڈمیں نکلیں30جون سے قبل باقی ماندہ ہدف کے حصول کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا علاوہ ازیں غیر قا نو نی ہا ئو سنگ سکیموں کے خلاف ا یکشن لے کر اور ان کے مالکان کو تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن سے رجسٹریشن کا پابند بناکر واجبات سرکار وصول کیے جائیں گے یادرہے کہ تحصیل پیرمحل اس سے قبل ضلع بھر میں زرعی انکم ٹیکس وصولی کے سلسلہ میں پہلے نمبر پر ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے ) اسسٹنٹ کمشنر کا چھاپہ سرعام رمضان ایکٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ہوٹل مالک گرفتار مقدمہ درج تفصیل کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر حافظ محمد نجیب نے غلہ منڈی پیرمحل میں رمضان ایکٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ہوٹل مالک رحمان رسول کو رنگے ہاتھوں گرفتارکرکے رمضان ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کروادیا
۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔

Ramadan Bazaar

Ramadan Bazaar

پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے )رمضان بازاروں میں اشیائے ضروریہ کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور عوام کے لئے معیاری اشیاء خوردو نوش ارزاں قیمت پر فر و خت کے لیے رکھی جائیں تا کہ حکو مت کی جا نب سے دی گئی سبسڈی سے عوام بھر پور طر یقہ سے مستفیدہو سکیں ان خیالات کا اظہار ا یڈ یشنل کمشنر رابطہ ملک خا دم حسین جیلانی نے سستا رمضان بازار پیرمحل کے معائنہ کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کے مرتکب افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں بلکہ انکے خلاف قانون کے مطابق سخت کاروائی کی جائے گی۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر حافظ محمد نجیب ، تحصیلدار منظر حفیظ، چیف آفیسر طارق جاوید کمبوہ، سیکرٹری مارکیٹ مستیزاحمد، رانا محمد صدیق ، ڈاکٹر جاوید اقبال، ڈاکٹر فضل رسول ودیگر افسران ان کے ہمراہ تھیانہوں نے رمضان بازار انتظامیہ کو ہدایت کی کہ جن اشیا ء پر حکو مت نے سبسڈی دی ہے ان کے سٹاک میں کمی نہیں ہو نی چاہیے۔ انہوں نے بازار میں مختلف سٹا لز کا معا ئنہ کیا۔فیئر پر ائس شا پ پر آٹے اور چینی کے تھیلوں کے وزن، کو الٹی اور نر خوں کی پڑتال کرتے ہوئے دکا نداروں کو ہدایت کی اشیاء کے نر خ نا مے نمایا ں جگہ آویزاں کریں
۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے )6ماہ میں لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کا وعدہ کرنے والی حکومت نے لو ڈشیڈنگ کے خاتمہ کیلئے عملی طور پر کوئی اقدامات نہیں کیے ان خیالات کا اظہار مہر ممتازدولتانہ ضلعی رہنما تحریک انصاف نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ کراچی میں ملکی تاریخ کی بدترین لوڈ شیڈنگ سے ہلاکتیں حکومت کی بیڈ گورننس کے باعث ہیں توانائی بحران کا خاتمہ حکمرانوں کی اولین ترجیح ہونی چاہیے تھی لیکن بجلی کے منصوبے شروع کرنے کی بجائے جنگلہ بس ، لیپ ٹاپ ،اور اب میٹروٹرین منصوبے شروع کرکے قومی دولت ضائع کی جارہی ہے اگر یہی رقم بجلی کے نئے منصوبوں کیلئے خرچ کی جاتی تو ملک لوڈ شیڈنگ سے نجات پاسکتا تھا اور کراچی میں ہزاروں افراد کی ہلاکتوں کا سانحہ رونما نہ ہوتا