پیرمحل کی خبریں 20/10/2017

 AC khalid

AC khalid

پیرمحل (نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل محمد خالد گجر کا دورہ سول ہسپتال پیرمحل ڈاکٹر ہارون مجید ایس ایم او ، ہسپتال عملہ کو صحت وصفائی کی سخت ہدایات ان ڈور ، آئوٹ ڈور وارڈ سمیت ادویات سٹاک کی چیکنگ صحت وصفائی پر سخت ایکشن ، تفصیل کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل محمد خالدگجر نے اچانک سول ہسپتال پیرمحل کادورہ کرکے ان ڈور ، آئوٹ ڈور وارڈ سمیت ادویات سٹاک کی چیکنگ کی عملہ کی حاضری کو چیک کرتے ہوئے ڈاکٹر ہارون مجید ایس ایم او ، ہسپتال ا ورعملہ کو صحت وصفائی کی سخت ہدایات جاری کی ، لیبارٹری میں واش بیسن اور دیگر سامان کو جراثیم سے پاک ماحول میں ہر ممکن بنانے کی ہدایات جاری کی اور تحصیل ہسپتال میں مریضوں کو فراہم کی جانے ادویات اور سٹاک کو چیک کرتے ہوئے ادویات کی مریضوں کو بروقت فراہمی اور ریکارڈ کی تکمیل پر زور دیا ہسپتال کے اوقات میں عملہ کی مکمل حاضری اور فرائض کی ادائیگی کو عوامی خدمت کے تحت فریضہ انجام دینے کی تلقین کی

پیرمحل ( نامہ نگار ) وزیر اعلیٰ پنجاب ادبی پروگرام گورنمنٹ پرائمری سکول نمبر1پیرمحل کی طالبات کا اعزاز سائنس کوئز مقابلوں میں ضلع بھر میں اول پوزیشن حاصل کرلی تفصیل کے مطابق گورنمنٹ پرائمری سکول نمبر1پیرمحل کی طالبات تحریم فاطمہ ، امامہ فاطمہ ، نورالہٰدی نے وزیر اعلیٰ پنجاب ادبی پروگرام کے تحت سائنس کوئز مقابلوں میں ضلع بھر میں اول پوزیشن حاصل کرلی کارکردگی کا سہرا جملہ ہیڈماسٹر سکول اساتذہ تنویراحمد ، محمد رشید ، محمد طاہر ، خالد منیر ، ،محمد قاسم کی کاوش ہے ادبی مقابلہ جات میں ضلع بھر میں پوزیشن حاصل کرنے پر ماسٹر محمد انجم ،عبد الغفار شاہد ، محمد حسنین نے مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا

پیرمحل ( نامہ نگار ) کارسوا ر چوروں کی دیدہ دلیر ی علی الصبح دکان کے تالے توڑکر نقدی چوری کرکے فرارتفصیل کے مطابق نامعلوم کار سوار چوروںنے علی الصبح زوہیب آٹوز رجانہ روڈ پیرمحل کے تالے توڑکر دکان میں داخل ہوئے دکان کے غلہ سے نقدی 50ہزار روپے چوری کرکے فرارہوگئے تھانہ پیرمحل پولیس نے اطلاع پر نامعلوم چوروں کے خلاف کاروائی شروع کردی

پیرمحل ( نامہ نگار ) طلبہ وطالبات کو تعلیم کے ساتھ ساتھ صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنا ہمارا اولین مشن ہے صحت اچھی ہوگی تو طالب علم تعلیم میں شاند ار نتائج کے ساتھ ملک وقوم کا مستقبل روشن کرے گا ان خیالات کا اظہار محمد احمد مغل ایڈوکیٹ ڈائریکٹر کری ایٹر سکول پیرمحل میں طلبہ طالبات اساتذہ کے فری میڈیکل چیک اپ کے سلسلہ میں کیمپ کے شرکاء سے خطاب میں کیا فری میڈیکل چیک اپ ڈاکٹر عبدالماجد جاوید گولڈمیڈلسٹ اور لیڈی ڈاکٹر صدف ماجد ڈینٹل سرجن نے طلبہ طالبا ت اساتذہ کا فری چیک اپ معائنہ کرکے مفت ادویات فراہم کی محمد احمد مغل ایڈوکیٹ نے کہا کہ ہم تعلیم کے ساتھ صحت اور غیر نصابی سرگرمیوں میں اپنی انفرادی اور امتیازی حیثیت کو برقرار رکھتے ہوئے ہر وہ اقدام جومستقبل کے نونہالوں کو بہتری کی طرف گامزن کرے اپنائیں گے طلبہ معاشرے کا مستقبل ہے جن کو نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں کا ماحول مہیا کرکے بہتری کی طرف گامزن کیاجاسکتاہے

پیرمحل ( نامہ نگار )دو روز قبل ا للہ والا چوک سے موٹر سائیکل چوری کرنے والے گروہ کے دو ارکان رنگے ہاتھوں گرفتار ایک فراردرگت کے بعد پولیس کے حوالے کردیا چوردرجنوں موٹرسائیکلیں چور ی کرچکے ہیں تفصیل کے مطابق دوروز قبل اللہ والا چوک میں موجود ورلڈ موبائل کے سامنے سے موٹرسائیکل چور دن دیہاڑے موٹرسائیکل چوری کرکے لے گئے شہریوں نے سی سی ٹی وی فوٹیج سے لی گئی ویڈیو اور تصویروں سے ملزمان کے چہروں کی شناخت کی ہوئی تھی عثمانیہ میڈیکل سوٹور رجانہ روڈ سے موٹر سائیکل چوری کرتے ہوئے دونوں چوروں کو عوام نے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور خوب درگت بنائی واقع کی اطلاع ملتے ہی کیو آر ایف QRF )کے جوان موقع پر پہنچ گئے اور ملزمان کو عوام سے چھڑوا کر تھانہ پیر محل منتقل کر دیا جہاں پر ڈی ایس پی کمالیہ نے شہریوں کو یقین دلایا کہ ملزمان کے قبضہ سے درجنوںچوری شدہ موٹر سائیکلوں کو بازیاب کروایاجائے گا اس گروہ کے باقی اراکین کو بھی گرفتار کریں گے ملزمان کی گرفتار ی کی اطلاع پاکر درجنوں متاثرین تھانہ پیرمحل پہنچ گئے