پیرمحل کی خبریں 25/6/2016

Pir Maha News

Pir Maha News

پیرمحل ( نامہ نگار ) جعلی پاس بک بنواکر بنک سے ایک کروڑ روپے نکلوانے کی کوشش اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ غلام حسین کاٹھیہ نے جعلی بکیں رنگے ہاتھوں پکڑ لی اندراج مقدمہ کے لیے پولیس کو بھجوادی تفصیل کے مطابق چک نمبر 312 گ ب کے رہائشیوں سبطین نیاز ولد نیاز علی قوم وینس گیلن نے جعلی زرعی پاس بک نمبر 0527719-Bجعلی فرد ملکیت بابت کھیوٹ نمبر 130 رقبہ 72 کنال 12مرلہ جعلی انتقال نمبر1233بابت چک نمبر312اپنے نام پر مورخہ9-6-2016کو بذریعہ ادیب انجم ولد محمد علی تیار کرواکر،جبکہ دوسرے ملزم اختر عباس ولد مداح حسین ساکن چک312گ ب نے کھیوٹ نمبر160برقبہ 143کنال چار مرلے کی جعلی فرد ملکیت اپنے نام پر مورخہ21-6-2016کو بذریعہ ادیب انجم ولد محمد علی تیار کرواکر اس پر پٹواری حلقہ فضل قادر سروس سنٹر آفیشل ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ کی جعلی مہر تیار کرکے جعلی دستخط کئے اور زرعی پاس بک پر منیجر حبیب بنک لمیٹڈ پیرمحل کی جعلی مہر وجعلی دستخط کرکے جعلی انتقال نمبر1233تیار کرکے بنک سے پچاس پچاس لاکھ روپے فراڈ سے بذریعہ زرعی قرضہ نکلوانے کی کوشش کی جب دونوںپاس بکس کی اے ڈی ایل نے تصدیق کی تو باس بک جعلی فرضی ثابت ہوئی جس پر پاس بک قبضہ میں لے کر تھانہ پیرمحل کو ملزمان کے خلاف کاروائی کے لیے بھجوادیا گیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (نامہ نگار) عیسائی خاندان کے تین افراد کا عالمی مبلغ حافظ محمد عبداللہ چشتی ناظم اعلیٰ جماعت اہلسنت کے ہاتھوں قبول اسلام ،سینکڑوں عاشقان مصطفی کی موجودگی میں کلمہ طیبہ پڑھاکر دائر ہ اسلام میں داخل کیا حافظ محمد عبداللہ چشتی کے ہاتھوں مختلف مذاہب کے مشرف اسلام ہونے والے افراد کی تعداد 267ہوگئی تفصیل کے مطابق عیسائی خاندان کے تین افراد جن میں ٹامس مسیح ولد ایدون مسیح ساکن چک424ج ب گوجرہ ، پرویز مسیح ولدسردار مسیح ساکن چک424ج ب گوجرہ ، عدیل نجمی مسیح ولد جمیل نجمی مسیح گلشن اقبال کراچی شامل ہے نے عالمی مبلغ اسلام حافظ مولانا محمد عبداللہ چشتی ناظم اعلیٰ جماعت اہلسنت سے عظیم الشان اجتماع میں کلمہ توحید پڑھ کر عیسائیت سے تائب ہوکر مذہب اسلام قبول کرلیا ان کے اسلامی نام بالترتیب پرویز مسیح سے محمد ناصر ، عدیل نجمی مسیح سے محمد عبداللہ ، ٹامس مسیح سے محمد اجمل رکھے گئے یادرہے کہ عالمی مبلغ اسلام حافظ مولانا محمد عبداللہ چشتی ناظم اعلیٰ جماعت اہلسنت کے ہاتھ پر عیسائی قادیانی ، ہندو سکھ پارسی مذہب کے 267افراد مرد وخواتین کلمہ توحید پڑھ کر دائر ہ اسلام میں داخل ہوچکے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (نامہ نگار) پانچ نوسرباز عورتیں کپڑے کے تاجر سے ہاتھ کرگئیں ہزاروں روپے مالیت کے سوٹ چوری تفصیل کے مطابق محمد ریاض ولد ممتا زاحمدنے کوثرآباد پیرمحل علی اسٹیڈیم کے ساتھ اپنے گھر میں کپڑے کی دکان بنارکھی ہیں پانچ کس نامعلوم خواتین کپڑا خریدنے کے بہانے دکان میں داخل ہوئی سوٹ نکلواکر کچھ سوٹ خرید نے کے بہانے 20سوٹ مالیت 55ہزار چوری کرکے لے گئیں یادرہے کہ اس سے قبل بھی خواتین واردات کرتے ہوئے رنگے ہاتھوںپکڑی گئی تھی مگر ان کے خلاف کاروائی نہ ہونے پر نوسرباز عورتوں کی طرف سے تاجروں کو آئے روز لوٹنے کا سلسلہ جاری ہے۔