تحصیل پیرمحل بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات مکمل ہو گئے

Pir Mahal, Bar Association

Pir Mahal, Bar Association

پیرمحل (میاں اسد حفیظ) تحصیل پیرمحل بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات مکمل ہو گئے۔

چوپدری عبدالجبار جٹ 45 ووٹ لے کر صدر، مہر امان اللہ ہمجانہ 45ووٹ لے کر جنرل سیکرٹری، رائو ریاض محمدد خان 44ووٹ لے کر نائب صدر، صائمہ چوہدری 45ووٹ لے کر فنانس سیکرٹری منتخب ہو گئے نائب صدر کے امیدوار مہراکرم نوناری نے ایک ووٹ حاصل کیا۔

جبکہ ان کے مدمقابل گروپ کے چوہدری شوکت گجر ، امجد علی ، مہر نذیر احمد نوہانہ ، منیر احمد شیخ ووٹنگ سے قبل ہی دستبردار ہو گئے تھے۔

ٍ بارایسوسی ایشن کے کل 71ووٹ تھے جن میں سے 45ووٹ ہی کاسٹ ہو ئے ، چوہدری شرکت گجر گروپ کے کسی بھی ممبران نے ووٹ کاسٹ نہیں کیا۔