پیرمحل کی خبریں 26/10/2017

Pir Mahal

Pir Mahal

پیرمحل (نامہ نگار) اے سی پیرمحل کا اراضی سنٹر پیرمحل کا دورہ سائلین کو فرد ملکیت کے اجراء میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی کرپشن اور بداخلاقی کے مرتکب ذمہ داران کے خلاف سختی سے نمٹاجائے گا محمد خالد گجر اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل تفصیل کے مطابق محمد خالد گجر اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل نے اراضی سنٹر پیرمحل کا دورہ کرکے اراضی سنٹر کے تمام کائونٹر کے معاملات کو چیک کرتے ہوئے تمام کائونٹر پر ٹوکن کے حساب سے مخصوص وقت میں فرد کے اجرا اور انتقال رجسٹری کرنے کی ہدایات کرتے ہوئے سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آنے اور سائلین کو پانی بیٹھنے سمیت ہر قسم کی سہولیات مہیا کرتے ہوئے جلد سے جلد فارغ کرنے کی ہدایات جاری کی انہوںنے اراضی سنٹر پیرمحل کے عملہ کی حاضری کو چیک کرتے ہوئے تمام کائونٹر پر موجود عملہ کی کارکردگی کو چیک کیا اور ہر سائل کی باری پر جلد سے جلد کام مکمل کرنے کی ہدایات دی اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل نے سرکاری امور میں کسی قسم کی غفلت کوتاہی پر سخت تادیبی کاروائی کا عندیہ دیا

پیرمحل ( نامہ نگار ) گورنمنٹ پرائمری سکول غریب آباد پیرمحل کا اعزاز وزیر اعلیٰ سپورٹس پروگرام میں سیکنڈ پوزیشن حاصل کرلی تفصیل کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبا ز شریف سپورٹس وادبی پروگرام کے تحت میتھ اولمپیڈ کے مقابلہ جات میں محمد بلال گورنمنٹ پرائمر ی سکول غریب آباد نے ضلع بھر میں سیکنڈ پوزیشن حاصل کرلی جبکہ سو میٹردوڑکے تحصیل کے مقابلوںمیں محمد طیب طالب علم گورنمنٹ پرائمری سکول غریب آباد پیرمحل نے پہلی پوزیشن حاصل کرلی اس کامیابی کا سہرمحمد فاروق زاہد ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر اور محمد عمیر اے ای او مرکز پیرمحل اورچوہدری محمد اسلم ، ہیڈماسٹر سہیل محمود اور محمد آصف کے سرہے کامیابی حاصل کرنے پر سیاسی سماجی فلاحی حلقوںنے سکول انتظامیہ کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا اور غیر نصابی سرگرمیوں کے ذریعے طلبہ کی رہنمائی وحوصلہ افزائی کا اہم اقدام قراردیا

پیرمحل ( نامہ نگار ) میونسپل کمیٹی پیرمحل کے سٹالز ہائے کی نیلامی کی بغیر بتائے دوسری مرتبہ منسوخی ، متاثرین رجانہ روڈ غلہ منڈی پیرمحل کے تاجران سخت پریشان ہمیں بغیر نیلامی کے متبادل دکانات الاٹ کی جائیں متاثرین کا مطالبہ تفصیل کے مطابق رجانہ پیرمحل روڈ کی توسیع کے دوران سینکڑوں سٹال کومسمار کردیا گیا تھا سٹال متاثرین کو متبادل دکانات دینے کا وعدہ کیا گیا مگر انہیں کئی سال گذرنے کے باوجود متبادل سٹال نہ دیے گئے چیئرمین میونسپل کمیٹی پیرمحل چوہدری خالد سردار نے ساڑھے تین سو کے قریب دکانا ت جس میں لاری اڈا پیرمحل غوثیہ آباد روڈ پر نقشہ بنواکر منظوری کرواکر انہیں بذریعہ بولی دودفعہ تاریخ دی مگر ناگزیر وجوہات کی بناء پر صرف 70دکانوں کی بولی کی جاسکی جبکہ سینکڑوں دکانات کی بولی دوسری مرتبہ اشتہار ہونے کے باوجود بولی منسوخ کردی گئی جس سے متاثرین سخت پریشانی کا شکار ہوگئے کیونکہ انہیں متبادل کے طورپر دکانات ملنے کی امید تھی جودوسری مرتبہ بولی منسوخ ہونے سے امیدوں پر پانی پھیر دیا

پیرمحل (نامہ نگار) حکومت پراپرٹی مافیا کی طرف سے سرکاری اراضی پر آئے روز قبضہ کرکے فروخت کرنے کے پیش نظر خالی جگہ پر موزوں رہائشی اسکیموں کا اعلان کرے پیرمحل میں پراپرٹی کے نرخ انتہائی زیادہ ہیں اور متوسط طبقے و چھوٹے تاجروں کے لیے پیرمحل شہر اور گردونواح میں گھر بنانا اور کسی موزوںجگہ پر زمین کا حصول نہایت مشکل ہو چکا ہے جس سے اضافی آبادیوں سی پلاٹ ، بی پلاٹ ، بستی خانجوان ، شادمان کالونی اپرکالونی ، لوئر کالونی سرکاری جگہ پر قبضہ کرکے فروخت کرنے کا سلسلہ جاری حاجی اللہ دتہ سماجی شخصیت ، نے حکومت اور متعلقہ حکام بالا کی توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا ہے کہ پیرمحل شہر اور اردگرد حکومت پنجاب کا سرکاری رقبہ موجود ہے جس پر قبضہ مافیا غیر قانونی طورپر قبضہ کرکے شریف سادہ لوح شہریوں کو لاکھوں روپے مرلہ کے حساب سے فروخت کردیتا ہے بعدازاں محکمہ مال کاعملہ 32/34کی کاروائی میں نہ صرف ان کے خرید کردہ پلاٹ کے ملبہ قبضہ کو گرادیتا ہے بلکہ تعمیراتی سامان میٹریل اپنے قبضہ میں کرلیا جاتا ہے جس سے سادہ لوح شہری قبضہ مافیا کے ہاتھوں سرعام کنگال ہورہے ہیں قبضہ مافیا کی کاروائیوں کو روکنے اور قیمتی اراضی کو مصرف میں لانے کے لیے حکومت فی الفور پیرمحل میں کسی موزوںمقام پر ” پبلک ہائوسنگ اسکیم “شروع کرے پہلے مرحلے میں 1500ایکڑ رقبے پر یہ سکیم شروع کرکے اگرڈیڑھ لاکھ روپے فی مرلہ کے حساب سے حکومت یہ زمین فروخت کرے تو قومی خزانے میں اربوں روپے کا اضافہ ہوگااور اس کے علاوہ اس سکیم سے حکومت کو مختلف مدوں میں ٹیکس بھی موصول ہو گے اس سے بھی حکومت کی آمدن میں کروڑوں روپے کا اضافہ ممکن ہو گا چھوٹے تاجروں اور کم آمدنی والے افراد کے لیے ان سکیموں میں اپنا گھر بنانا قدرے آسان ہوجائے گا اوران تمام سکیموں کو اگر حکومت بروقت شروع کرتی ہے تو حکومت کے ریونیو میں اربوں روپے کا اضافہ ہو گا