پیرمحل کی خبریں 4/6/2017

Pir Mahal

Pir Mahal

پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) فلاحی تنظیم فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کی جانب سے مقامی ہوٹل میں افطاری کا اہتمام کیا گیا اس موقع پر پنجاب زون کے امیر نصر جاوید نے فصائل رمضان پر روشنی ڈالے ہو ئے کہاکہ رمضان المبارک کا مہینہ ایثار اور قربانی کا درس دیتا ہے اگر اس موقع پر بھی ہم مستحق افراد کو خوشیوں میں شریک نہ کرسکے تویہ ہمارے لیے بد نصیبی کی بات ہے انہوں نے کہا کہ اس کار خیر میں تمام مخیر حضرات کو شریک ہونا چاہیے تاکہ خوشیوں کو ذیادہ سے ذیادہ گھروں تک پھیلایا جا سکے انہوں نے کہا کہ ہم انسانیت کی خدمت عبادت سمجھ کر کرتے ہیں اس موقع پر فلاح انسانیت فائونڈیشن کے رضاکاروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ وہ لوگ ہیں جن کا امیر نظر بند ہے لیکن اس کے باوجودیہ پہلے سے بھی بڑھ کرلوگوں کی خدمت کر رہے ہیں

پیرمحل میاں اسد حفیظ سے محکمہ انہار اور محکمہ ہائی وے کی غفلت و لاپرواہی سے قیمتی درختوں کا تیزی سے کٹائو جاری، شہریوں کاکاروائی کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق دریائے راوی بند کے ساتھ نہر کے ساتھ لاکھوں روپے مالیتی کے قیمتی درختوں کو محکمہ انہار کے ملازمین کی ملی بھگت سے چند روپوں کے عوض فروخت کر دئیے جاتے ہیں،سندھیلیانوالی روڈ، کمالیہ روڈ، بھسی روڈ پر سٹرک کنارے درختوں کو نامعلوم چور تیزی کے ساتھ کاٹا کرفروخت کررہے ہیں قیمتی درخت کاٹنے کی وجہ سے محکمہ کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچ رہا ہے لیکن کسی بھی محکمہ کے کان پر جو ں تک نہیں رینگتی شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری نوٹس لیتے ہوئے قیمتی درختوں کی حفاظت کی جائے اور کرپٹ مافیہ کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے

پیرمحل میاں اسد حفیظ سے میونسپل کمیٹی پیرمحل کے چیئرمین چوہدری خالدسردار کا سستے رمضان بازار پیرمحل کا دورہ، رمضان بازا رمیں لگائے گئے سٹالوں کا دورہ کیا اور مختلف اشیاء کی کوالٹی کوبھی چیک کیا ،تفصیل کے مطابق میونسپل کمیٹی پیرمحل کے چیئرمین چوہدری خالدسردار نے وائس چیئرمین چوہدری سلطا ن احمد کے ہمراہ سستے رمضان بازار مصطفی آباد کا دورہ کیا، مختلف سٹالوں پر جا کر اشیا کا معیار اور قیمتوں کو چیک کیا، اس موقع پرصحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایات پر پنجاب بھر میں لگائے گئے سستے رمضان بازاوں میں عوام کو معیاری اور سستی اشیاء فراہم کی جا رہی ہے، ما ہ رمضان میں عوام کو ہر ممکن ریلیف دینا پنجاب حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لئے صوبہ کے تمام چھوٹے بڑے بازاروں میں سستے رمضان بازار لگائے گئے ہیں، رمضان سستے بازاروں کا مقصد کم وسائل والے افراد کو معیاری اور سستی ضروریات زندگی کی فراہمی یقینی بنانا ہے، رمضان بازاروں میں اشیاء کے معیار اور قیمتوں پر کوئی بھی سمجھوتہ نہیں کیا جا ئے گا اور غفلت کا مظاہرہ کرنے والے کسی بھی اہلکار کے لئے معافی کی کوئی گنجائش نہیں ہے

پیرمحل میاں اسد حفیظ سے پیرمحل کے صحافیوں کا ایک ہنگامی اجلاس محبوب اختر خان کے زیرصدارت منعقد ہوا جس میں ایلیمینڑی سکول پیرمحل (زنانہ) کی ٹیچر نے سینئر صحافی محمد قاسم بھٹی کے خلاف دی گئی درخواست میں اپنے کردار کا اظہار کرتے ہوئے جو الفاظ استعمال کیے ہیں تمام صحافی ان ناپسندیدہ الفاظ کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور ادارے سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ایسی بے ہودہ اور جاہل ٹیچر کو ادارے سے فوری فارغ کرے جبکہ لیڈی ٹیچر کا رویہ انتہائی غیر مناسب ہے جس کا ریکارڈ ادارے میں موجود ہے متذکرہ بالا لیڈی ٹیچر جس سکول میں بھی تعینات رہی اس سکول کا ماحول خراب اور تعلیمی معیار کو گرانے میں کوئی کسر نا چھوڑی وہ کونسے خفیہ عوامل ہیں جسکی وجہ سے نااہل لیڈی ٹیچر ابھی تک تعینات ہے عوام اور صحافی برادری کا مطالبہ ہے کہ گھٹیا زبان استعمال کرنے والی لیڈی ٹیچر کے خلاف قانونی تادیبی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے نوکری سے فارغ کیا جائے