پیرمحل کی خبریں 6/12/2016

Pir Mahal

Pir Mahal

پیرمحل (نامہ نگار) اے سی پیرمحل کا ڈپٹی ڈی ایچ او ہیلتھ کے ہمراہ سول ہسپتال پیرمحل کا دورہ ادویات کی کوالٹی اور صحت صفائی پرتوجہ دینے کی ہدایات تفصیل کے مطابق حافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل نے ہمراہ ڈاکٹر باہلک علی ڈپٹی ڈی ایچ او ہیلتھ اور فوڈ انسپکٹر اسحاق شاہ کے ہمراہ سول ہسپتال پیرمحل ،کادورہ کرکے سرکاری ہسپتال میں ادویات کے سٹاک کو چیک کیا اور ہسپتال میں صحت وصفائی کی صورتحال پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایات جاری کی اس موقع پرانہوں نے کہا پنجاب حکومت کی طرف سے عوام کو علاج معالجہ کی سہولیات میں کسی قسم کی غفلت کو برداشت نہیں کیاجائے گا علاوہ ازیں سرکاری ہسپتالوں میں صحت وصفائی پر توجہ نہ دینے والے ملازمین کے خلاف سخت تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے گی اس موقع پر ملازمین کی بائیو میٹرک اور مینوئل حاضری کو بھی چیک کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (نامہ نگار) پیرمحل میں غیر قانونی ٹرانسپورٹ ا سٹینڈز ختم کئے جائیں تاکہ نہ صرف مسافروں کے حقوق کو تحفظ ملے بلکہ ٹرانسپورٹر ز بھی قانون کے دائرے میں رہ کر کاروبار کر سکیں مختلف سرکاری محکموں کی غفلت اور سیاسی عناصر کی سر پر ستی کی وجہ سے اللہ چوک پیرمحل میں قائم کئے گئے ناجائز اڈوں کے نتیجے میں ٹریفک کے مسائل بھی پیدا ہو رہے ہیں جنرل بس اسٹینڈ کے باہر،اے سی کو چز اسٹینڈ کے علاوہ شہر کے متعدد مقامات پر غیر منظور شدہ اڈے عوام کے لیے دردسربنے ہوئے ہیں قانون کی پاسداری کر نے والے ٹرانسپورٹر ز اور اڈہ مالکان مسافروں کو تمام تر سہولیات اور حکومت کو مکمل ٹیکس دینے کے باوجود مشکلات کا شکار ہیں تفصیل کے مطابق پیرمحل شہر میں وسیع عریض جنرل بس اسٹینڈ موجود ہے ٹی ایم اے کمالیہ جنرل بس اسٹینڈ سے سالانہ ایک کروڑ روپے تک ریونیو وصول کرنے کے باوجود وہاں مسافروں اور ٹرانسپورٹرز کو سہولیات دینے میں مکمل طورپر ناکام رہی اب پیرمحل تحصیل بن چکی ہے وسیع عریض جنرل بس اسٹینڈ موجود ہونے کے باوجود ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ، ایم ایم پی آئی ، ٹریفک پولیس اور ٹی ایم اے کمالیہ کی غفلت لاپروہی کے باعث جنرل بس اسٹینڈ کے باہر اے سی روڈلائنر کے غیرقانونی اڈاجات اور ا للہ چوک پیرمحل میں قائم کئے گئے ناجائز اڈوں کے نتیجے میں ٹریفک کے مسائل بھی پیدا ہو رہے ہیںسماجی فلاحی حلقوں نے ڈی سی اوٹوبہ ٹیک سنگھ سے مطالبہ کیا کہ فی الفور ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ، ایم ایم پی آئی ، ٹریفک پولیس اور ٹی ایم اے پیرمحل کو ان غیرقانونی اڈاجات کے خلاف کاروائی کا پابندبنایا جائے تاکہ وسیع عریض بس اسٹینڈ کامناسب استعمال ممکن ہوسکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (نامہ نگار) پریس کے شعبہ میں ڈکٹیٹر شپ قائم کرنے کی بجائے مشاورت کے ساتھ معاملات طے کرنے کی عمدہ مثال قائم کی جائے گی اور شعبہ صحافت کے وقار کے لئے ہر ممکن عملی اقدامات کئے جائیں گے جرنلسٹس ایکشن کونسل پاکستان علاقائی صحافیوں کے حقو ق کے لیے کوشاں ہے ان خیالا ت کا اظہار راناغلام سرور بابرمرکزی صدر ، رانا عبدالوحید خان نسیم ،مرکزی چیئرمین جرنلسٹس ایکشن کونسل نے اپنے دورہ کے دوران علاقائی صحافیوں سے خطاب میں کیا انہوںنے کہا انفارمیشن ٹیکنالوجی کے دورمیں صحافت کا کردار بہت بڑھ گیا ہے اطلاعات کی بارش کرنے والے کارکن صحافی اپنے مسائل میں خود پھنس کر رہ گیا ہے اپنے مسائل کے حل کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا وقت کا اہم تقاضا تھا جس کو پورا کرنے کے لیے جرنلٹس ایکشن کونسل پاکستان نے پاکستان بھر کے علاقائی صحافیوں کے کاز کے لیے جدوجہد کا آغاز کردیا جس میں بلاتفریق ہر کارکن صحافی کو مقام حاصل ہوگا جس میں علاقائی صحافی جرنلٹس ایکشن کونسل کے پلیٹ فارم سے صحافی برادری کی فلاح و بہبود کے لئے اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لاسکیں گے انہوںنے کہا کہ اس پلیٹ فارم سے علاقائی صحافی برادری کے مسائل کے حل کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔