پیرمحل کی خبریں 17/7/2017

Pir Mahal

Pir Mahal

پیرمحل (نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کی بے بسی یا بااثر کرپٹ مافیا کا کمال ،،،،محکمہ پبلک ہیلتھ ٹوبہ ٹیک سنگھ کے کرپٹ افسران نے اربوں روپے کے منصوبہ جات میں کروڑ وں روپے کی کرپشن کرکے قومی خزانے کو نقصان پہنچاڈالا ساڑھے 32 کروڑ روپے سے پیرمحل کو میٹھے پانی کی فراہمی کامنصوبہ لیول درست نہ ہونے کے باعث چالو نہ ہوسکا تو مزید 12کروڑ جاری کروالیے پبلک ہیلتھ آفیسر کی غفلت کا شکارلیول درست نہ ہونے اور ٹیکنیکل عملہ کی نگرانی کے بغیر پائپ بچھانے پر 44کروڑروپے کا منصوبہ سرخ فیتے کی نذر ہوگیا جون 2017تک 44کروڑر وپے کا میٹھے پانی کا میگا پراجیکٹ عوام کو چند گھنٹے پانی کی سپلائی کانہ دے سکا شہریوں کا نیب کے ذریعے کرپٹ اہلکاروں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ ،، کام کررہے ہیں واپڈا کی طرف سے چار ٹرانسفار مر اور دو ٹربائنیں لگارہے ہیں مشتاق احمد ، ایس ڈی او عبدالخالق ،،تفصیل کے مطابق تفصیل کے مطابق ایم این اے چوہدری اسدالرحمن کی ذاتی کاوش سے پیرمحل شہر کو ساڑھے 32 کروڑسے میٹھے پانی کا میگا پراجیکٹ دیا گیا ہے واٹر سپلائی کے لیے پائپ لائن کی کھدائی سے شہر کی سڑکیں اکھاڑدی گئیں پائپ کی بچھائی فزیبلٹی کے مطابق نہ کی گئی کوئی انجنیئر نگرانی پر نہ ہے لیول درست نہ ہونے سے میگا پراجیکٹ پانی کا معمولی سا پریشر بھی برداشت نہیں کرتا یونہی پانی چھوڑ اجاتا ہے کسی نہ کسی جگہ سے پائپ پھٹ جاتا ہے جس سے گندہ پانی پائپ لائنوں میں شامل ہوکر شہریوں کے پینے کے پانی کے برتنوں کو آلودہ کردیتا ہے میگا پراجیکٹ کی تعمیر کے دوران ٹی ایم اے کے افسر یا پبلک ہیلتھ کا کوئی بھی مجاز نمائندہ پائپ کی کھدائی بچھائی کے دوران موقع پر موجود نہ ہونے کے باوجود نان ٹیکنیکل لیبر کے ذریعے پائپ کو بغیر کسی چیکنگ کے دبایاگیا نہ لیول نہ لینتھ کا حساب رکھا گیا جس سے ساڑھے 32کروڑ روپے کا منصوبہ بیوروکریسی اور کرپٹ ٹھیکیداروں کی نذرہوگیا جب میگاپراجیکٹ چند گھنٹے پانی نہ دے سکاتو منصوبہ کے نقص دور کرنے کی بجائے محکمہ پبلک ہیلتھ کے ناخدائوں نے غیر ملکی ماہرین کے ذریعے نقص دور کروانے کی مد میں مزید 12کروڑ وصول کرلیے جس سے ساڑھے 32کروڑ کا منصوبہ ساڑھے 44کروڑ روپے لاگت میں تبدیل ہوکر بھی چند گھنٹے پانی سپلائی دینے سے قاصر ہے اور پانی سپلائی کے لیے بنائی گئی ٹینکیوں میں ٹربائینں پانی چڑھانے سے قاصر ہے اس کے علاوہ ایس ڈی او عبدالخالق کی نگرانی میں ،، پیرمحل شہر میں 29کروڑ روپے سے زیر زمین سیوریج سمیت تحصیل پیرمحل کے چکوک میں واٹر سپلائی اور سیوریج کی سکیمیں جن کا تخمینہ اربوں روپے جن میں واٹر سپلائی 708گ ب واٹرسپلائی 54/2ٹکڑا واٹرسپلائی 56ٹکڑا ، واٹرسپلائی چک669/10 واٹرسپلائی چک678/19گ ب واٹرسپلائی چک680/21گ ب اربن واٹر سپلائی پیرمحل ساڑھے 32کروڑروپے اربن سیوریج سکیم پیرمحل 29کروڑروپے واٹرسپلائی چک673/14گ ب حارث واٹرسپلائی چک نمبر320گ ب واٹرسپلائی چک689/32گ ب سمیت واٹر سپلائی کمالیہ سٹی ،کے پراجیکٹ زیر تعمیر ہے پیرمحل اربن سیوریج سکیم 29کروڑ روپے مالیت اور واٹر سپلائی سکیم ساڑھے 32کروڑ جوکہ جون 2016کو مکمل ہونا تھی مگر سیوریج اسکیم پر سرے سے کوئی کام ہی شروع نہ کیا گیا ڈپٹی کمشنر اعظم سپرا کی آمدپر کچھ منصوبہ جات پر کرپٹ اہلکاروں نے عارضی طورپر کام شروع کرکے سب اچھا کی رپورٹ کے لیے فزیبلٹی تیار کرکے بل وصول کرلیے گئے یادرہے کہ پبلک ہیلتھ کے افسران نے سب اچھا کی رپورٹ تیار کرنے کے لیے راحیل نامی شخص سمیت پرائیویٹ ٹائوٹ نما ان ٹرینڈ اپرنٹس تنخواہ پر رکھے ہوئے ہیں جو کروڑوں روپے کی کرپشن پر پردہ ڈالنے کے لیے مبینہ طورپرڈیل کرکے اپنے افسران کی کرپشن پر پردہ ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں مشتاق احمد ، ایس ڈی او عبدالخالق کاکہنا ہے کہ غیر ملکی ماہرین منگوائے ہیں جلد ہی ٹیکنیکل نقص دور کردیں گے سماجی فلاحی تنظیموںنے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ سے نیب کے ذریعے کرپٹ افسران کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

پیرمحل ( نامہ نگار )یونین کونسل نمبر 72 پلاٹ سی ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کا اجلاس ،، بحکم چیئرمین چوہدری نعیم ہاشم ،، دفتر یونین کونسل نمبر 72 پلاٹ سی نزد اقبال پارک پیرمحل میں زیر صدارت حاجی ریاض احمد صاحب وائس چیئرمین منعقد ہوا جس میں جملہ کونسلرز لیڈی کونسلر زنے اجلاس میں شرکت کی . اجلاس میں امجد حفیظ کونسلرنے ایوان میں بتایا کہ محمد افضل الرحمن خان نمبردار چک نمبر 673/14 گ ب بقضائے الہی سے وفات پا گئے ہیں ان کے لئے دعائے مغفرت کی جائے جس کی مشتاق احمد سعیدی صاحب نے تائید کی . سید ذیشان شاہ نے مرحوم کی مغفرت اور ایصال ثواب کے لئے دعا کروائی . مرحوم کو ایوان نے متفقہ طور پر خراج تحسین پیش کیا کہ مرحوم ایک شریف النفس اور درویش صفت انسان تھے اور اجلاس کی کاروائی سید ذیشان شاہ سیکرٹری یونین کونسل نے پیش کی

پیرمحل ( نامہ نگار )نا معلوم چور گھر کے باہر کھڑی موٹرسائیکل چوری کرکے لے گئے نامعلوم چور رات کے وقت تین دکانوں کے تالے توڑ کر نقدی اور دیگر سامان لے کر فرار تفصیل کے مطابق محلہ غوثیہ آباد پیرمحل کے رہائشی محمد فہیم انور کے گھر کے باہر سے نامعلوم چوروں نے موٹر سائیکل چوری کرلی قصبہ سندھیلیانوالی عبدالحکیم روڈ پر واقع حافظ رفیق کریانہ سٹور، سلیمان کریانہ سٹور، جہانگیرکلاتھ ہاوس کے تالے توڑ کر نامعلوم چوروں نے دکانوں سے نقدی قیمتی پارچات سامان کریانہ جس کی مالیت ہزاروں روپے بتائی جارہی ہے چوری کرکے لے گئے تھانہ پیرمحل پولیس اور تھانہ اروتی پولیس نے اطلاع پر کاروائی شروع کردی

پیرمحل ( نامہ نگار ):ہائی وے پٹرولنگ پولیس اڈا واہگی کی کاروائی2ملزمان گاڑی سمیت گرفتارجعلی کرنسی برآمد تفتیش کے لیے تھانہ صدر پولیس کے حوالے تفصیل کے مطابق ہائی وے پٹرولنگ پولیس اڈا واہگی نے مختلف دوکانوں پر جعلی کرنسی دے کر خریداری کرتے ہوئے دوکار سوار ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے ہزارہزار روپے کے جعلی نوٹ برآمد کرکے ملزمان کو تھانہ صدر پولیس کے حوالے کردیا تھانہ پیرمحل پولیس نے ملزمان کے خلاف کاروائی شروع کردی گرفتار ملزمان بین الاضلاعی فراڈ گینگ کے اراکین بتائے جارہے ہیں