پیرمحل کی خبریں 25/11/2017

Pir Mahal

Pir Mahal

پیرمحل (نامہ نگار) معروف ماہر تعلیم پروفیسر طارق عزیز گورنمنٹ ڈگری کالج رجانہ کے پرنسپل تعینات ،،تفصیل کے مطابق گورنمنٹ فرید یہ غوثیہ ڈگری کالج چک 333گ ب کے معروف پروفیسر پروفیسر طارق عزیز گورنمنٹ ڈگری کالج رجانہ کے پرنسپل تعینات کردیے بطور پرنسپل تعیناتی پر چوہدری محمد اسلم ، پروفیسر ناصر محمود ، پروفیسر غلام حسین ، محمد آصف ، چوہدری فاروق زاہد ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر ، عمیر شہزاد اے ای او ، ماسٹر محمد انجم ، میاں حسنین ، محمد صدیق پیارا سابق تحصیل نائب ناظم ، ملک مدثر افتخار ، ،ملک ناصر نے پروفیسر طارق کی تعیناتی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا ہے موصوف نے گورنمنٹ فرید یہ غوثیہ ڈگری کالج چک 333گ ب میں نصابی غیر نصابی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے اہم کردار اداکیا

پیرمحل (نامہ نگار) شہر میں صفائی ستھرائی کی موجودہ صورتحال کو مزید بہتر بنانے کے لیے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لاکر شہریوں کو صحت مند ماحول کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے ۔عید میلادالنبی ْۖ کے موقع پر بھی شہر میں صفائی ستھرائی کے خاطر خواہ انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا ان خیالات کا اظہار طارق جاوید کمبوہ چیف آفیسر میونسپل کمیٹی پیرمحل نے صحافیوں رانامحمدا شرف ،ر انا شاہدالرحمن سے غیر رسمی گفتگومیں کیاانہوں نے کہا شہر میں صفائی ستھرائی کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لینے اور عید میلاد النبیۖ کے موقع پر شہر میں صفائی کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے حکومت پنجاب کی جانب سے فیلڈ سٹاف کی بروقت حاضری،سینیٹری ورکرز کی استعداد کار میں اضافے کے ساتھ ساتھ ان کے کار کردگی اور ذمہ داریاں مانیٹرنگ مزید سخت کرتے ہوئے شہر میں صفائی ستھرائی کے معیار میں مزید بہتری لائی جا ئے گی انہوں نے فیلڈ سٹاف کی میگا ایونٹس پر بہترین کارکردگی کو سراہتے ہوئے ہدایات دیںکہ دیگر اہم تہواروں کی طرح عید میلاالنبی ۖ کے موقع پر شہربھر میں صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات کیے جائیں تاکہ عاشقان رسول عیدمیلادالنبیۖ کی خوشیاں صاف ستھرئے ماحول میں مناسکیں۔انہوں نے مزید کہا کہ عید میلاد النبی ۖ کے روز تمام سٹاف سارادن کام کرے گا اور جلوسوں کے روٹس،مساجد اورمحافل میلاد کی جگہوں پر صفائی ستھرائی کے خصوصی انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔

پیرمحل (نامہ نگار) وغیر لائسنس پٹرول مصنوعات فروخت کرنے پر پٹرول پمپ سیل تفصیل کے مطابق چوہدری محمد خالد گجر اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل نے کمالیہ روڈ پر وغیر لائسنس پٹرول اور ڈیزل فروخت کرنے پر پٹرول پمپ کو سیل کرتے ہوئے دوبارہ غیر قانونی طورپر ڈیزل پٹرول کی فروخت کرنے پر سخت کاروائی کا عندیہ دیا

پیرمحل (نامہ نگار) پاکستان ریلوے میں کیٹیگری تبدیل کرنے اور اضافی تعلیمی قابلیت کی ترقی پر پابندی سالہا سال سے ترقی پر پابندی اٹھائی جائے ملازمین محکمہ ریلوے کامطالبہ تفصیل کے مطابق پاکستان ریلوے میں عرصہ پانچ سال سے ایک شعبہ سے دوسرے شعبہ میں ملازمین کو ٹرانسفرکرنے پر پابندی لگائی ہوئی ہے 2001 ء سے وفاقی حکومت نے اضافی تعلیمی قابلیت کی ترقی پر بھی پابندی لگادی جس سے محکمہ ریلوے میں پڑھے لکھے لوگ ترقی سے محروم ہے جبکہ ریلوے میں افسرشاہی کا کمال یہ ہے کہ اعلیٰ درجہ کی پوسٹوں پر ریٹائرڈ ملازمین کو بھرتی کیا گیا ہے ریلوے ملازمین نے پاکستان ریلوے وزیر، صدر پاکستان ، وزیر اعظم پاکستان سے مطالبہ کیا کہ محکمہ میں کیٹیگری تبدیل کرنے اور اضافی تعلیمی قابلیت پر پابندی اٹھائی جائے

پیرمحل (نامہ نگار) ڈی ایس پی کمالیہ پیرمحل کی صدارت میں 12ربیع الاول کے سلسلہ میں اجلاس ملک دشمن قوتوں پر کڑی نظر رکھیں تاکہ کوئی شرپسند عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہ ہوسکے تفصیل کے مطابق مہر سعید فاروق ڈی ایس پی کمالیہ پیرمحل نے ہمراہ چوہدری خالد سردار چیئرمین ، چوہدری سلطان احمد وائس چیئرمین کونسلر ، چوہدری محمد طارق مرکزی صدر انجمن تاجران پیرمحل ، ملک اسد عباس ایس ایچ ، محمد عثمان سیکورٹی آفیسر اور علمائے کرام سے تھانہ پیرمحل میں 12ربیع الال کے سلسلہ میں منعقدہ امن کمیٹی کے اجلاس کے شرکاء سے خطاب میں کہا کہ ربیع الاول رحمتوں کامہینہ ہے جس میں اپنی زندگیوں کو نظام مصطفی ۖ کے مطابق بنانے کے لیے اسلامی اقدار کے تدارک اور اسلامی اقدار کے فروغ کیلئے ہمیں انفرادی واجتماعی کوششیں کرنا ہونگی تمام مکتبہ فکر کے لوگوں کافرض بنتاہے کہ اتحاد یگانگت کا مظاہر ہ کرتے ہوئے ملک دشمن قوتوں پر کڑی نظر رکھیں تاکہ کوئی شرپسند عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہ ہوسکے اس موقع پر محمدصدیق پیارا سابق نائب تحصیل ناظم ، ، مفتی حافظ محمد عطاء المصطفی چشتی ،قاری منظور احمد صفدر ، مولانا حافظ عتیق الرحمن زاہد ، محمد علی گورو ،میاں طارق فرید ، محمد خالد ایم کے بھی موجود تھے

پیرمحل (نامہ نگار ) سول ہسپتال پیرمحل میں الٹرا سائوند مشین سرے سے نایاب شہری بازار سے مہنگے داموں الٹر اسائونڈ کروانے پر مجبور تفصیل کے مطابق پنجاب حکومت کی طرف سے سرکاری ہسپتالوں میں کروڑوں روپے کے فنڈ عوام کو علاج معالجہ کی سہولت کے مختص کیے گئے جس کے تحت ضلع بھر کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں جدیدسہولیات مہیاکی گئی مگر سول ہسپتال پیرمحل میں اپ گریڈنگ کے باوجود تمام سہولیات کا فقدان ہے جس میں ہرقسم کے آپریشن بند کردیے گئے الٹر اسائونڈ مشین سرے سے نایاب ہونے کے باعث مریض بازار سے مہنگے داموں الٹراسائونڈکروانے پرمجبور ہے ڈینٹل یونٹ سمیت سے مریضوں کی سہولت کے لئے کوئی بھی ضروری ادویات موجود نہ ہے جس سے وزیراعلیٰ پنجاب کا عوام کو طبی سہولیات فراہم کرنے کاوعدہ خواب بن گیاسماجی فلاحی حلقوںنے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ، کمشنر فیصل آباد سے مطالبہ کیا کہ فی الفور پیرمحل میں آپریشن سمیت الٹراسائونڈ کی سہولیات فراہم کی جائیں