پیرمحل کی خبریں 1/10/2016

Pir Mahal

Pir Mahal

پیرمحل (نامہ نگار) الیکشن کی فتح کے نشہ میں دھت بلدیاتی کونسلر کی اپنے ساتھیوں کے ہمراہ مخالف امیدار کے انتخابی کیمپ پر حملہ کرکے توڑپھوڑ اورفائرنگ کرکے کیمپ میں بیٹھے افرا د کو زخمی کرنے کا دس ماہ گذرنے کے باوجود بھی مقدمہ درج نہ ہوسکا مدعی مقدمہ اور متاثرین مقدمہ کے اندراج کے لیے دربدر قائم مقام ڈی پی او ہونے کے باعث بااثر ملزمان کے آگے قانون بے بس ، ہمیں انصاف دلوایا جائے متاثرین کامطالبہ تفصیل کے مطابق 19نومبر2015 کوبلدیاتی الیکشن ہوا اسی روز بوقت7:30 بجے شام جبکہ ،مختلف پولنگ اسٹیشنز کے انتخابی نتائج کے اعلانات ہورہے تھے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار محمد اصغر علی ولد نذیر احمد کے مدمقابل محمد عابد شریف رحمانی نے وارڈنمبر14 لوئر کالونی پیرمحل میں ہمراہ اپنے و الد محمد شریف ، اور محمد انور دیگر دوسو افراد کے ہمراہ مسلح آتشیں اسلحہ ڈنڈے سوٹے انتخابی ضابطہ اخلاق کو پامال کرتے ہوئے الیکشن کی فتح کے نشہ میں دھت اپنے مخالف بلدیاتی امیدوار کے گھر سے ملحقہ الیکشن آفس پر حملہ کرکے کیمپ میں بیٹھے ہوئے افراد کو زخمی کرڈالا گھر پر پتھرائو اور فائرنگ سے بچے اور خواتین اور کیمپ میں موجود افراد محمد حنیف ،ا ور کاشف جنید وغیرہ زخمی ہوئے ریلی کے شرکاء کے حملہ سے انتخابی دفترمیں پڑی ہوئی کرسیاں ٹیبل شیشہ ، ٹی وی مالیت20ہزار اور تین چار موٹرسائیکل دیگر سامان توڑ پھوڑ ڈالا اور پانچ کرسیاں چوری کرکے لے گئے کیمپ میں موجود 10/12لوگوں کو اغواکرکے لے جانے کی کوشش کی اطلاع پاکر مقامی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی زخمیوں کا طبی ملاحظہ بھی ہوا مگر د س ماہ گذرنے کے باوجود انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی فائرنگ اور تو ڑ پھوڑ اور شدید پتھرائو کے باوجود محمد شریف وغیرہ کے خلاف مقدمہ درج نہ ہوسکا بااثر ملزمان نے قانون کے تمام ضابطوں کو پامال کرتے ہوئے مضروب پارٹی کے خلاف الٹا مقدمہ درج کروادیا قائم مقام ڈی پی او ہونے کے باعث بااثر ملزمان کے آگے قانون بے بس نظر آتا ہے متاثرہ محمد اصغر علی نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف ، چیف جسٹس پاکستان سپریم کورٹ ، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ اور آئی جی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمیں انصاف دلایاجائے اور ہمارا مقدمہ درج کرکے ملزمان کو کیفر کردا ر تک پہنچایاجائے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل ( نامہ نگار ) ایس ایچ اوتھانہ پیرمحل کا بھاری نفری کے ہمراہ چھاپہ دوحقیقی بھائیوں کی مقابلہ پر شراب کشید کرتے ہوئے دوچالو شراب کی بھٹیاں پکڑی گئی دونوں بھائی گرفتار تیار اور خام شراب برآمد مقدمہ در ج تفصیل کے مطابق چوہدری منیر احمد ایس ایچ اوتھانہ پیرمحل نے چک نمبر319گ ب میں چھاپہ مارکر شراب کی دوچالو بھٹیاں جس میں ایک چالو بھٹی محمد اکرم ولد کبیر کے گھر میں بذریعہ چالو بھٹی شراب کشید کر تے ہوئے چالو پلانٹ اور تیار شراب 30لٹر خام شراب 90لیٹر خام شراب برآمدکرکے زیر دفعہ3/4ت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا اس کے ساتھ ہی رب نواز ولد کمیر کے گھر چھاپہ مارکر بذریعہ چالو بھٹی شراب کشید کر تے ہوئے چالو پلانٹ اور تیار شراب 30لٹر خام شراب 90لیٹر خام شراب برآمدکرکے زیر دفعہ3/4ت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا
پیرمحل( نامہ نگار) پیرمحل میں کلینیکل لیبارٹریوںکی لوٹ مار لیبارٹری مالکان شہریوں کے جان و مال سے کھیلنے لگے ایک ہی وقت میں مختلف لیبارٹریوں سے کرائے گئے ٹیسٹوں پر مختلف رزلٹ آنے پر مریض اور ان کے لواحقین سخت پریشانی کاشکار تفصیل کے مطابق پیرمحل شہر میں غیر قانونی لیبارٹریوںپر ان ٹرینڈ ملا زمین بھرتی کر کے ٹسٹوں کی آڑ میں سرعام بیماریوں میں مبتلاکیا جا رہا ہیں مختلف امراض کے مریضوں کے لواحقین جب اپنے مریض کے ٹیسٹ کے لئے آتے ہے تو دو مختلف لیبارٹریوں پرمختلف رزلٹ آتے ہے ان عطائی لیبارٹریوں کی تحریری شکایات مجاز اتھارٹی کو دی جاتی ہے تو محکمہ صحت کے کارندے اپنی منتھلی بڑھاکر کسی قسم کی کاروائی سے پہلے عطائی لیبارٹری مالکان کو آگاہ کردیتے ہیں جس سے انسانی جانوں سے سرعام کھیلنے والوں کو قانون کے شکنجہ میں نہ لایاجاسکا سماجی فلاحی حلقوںنے ڈی سی اوٹوبہ ٹیک سنگھ ،ای ڈی اوہیلتھ سے مطالبہ کیا کہ فی الفور گرینڈآپریشن کے ذریعے ہیپاٹائٹس سی اور دیگر خطرات بیماریوں کا موجب بننے والی لیبارٹریوں کے خلاف کاروائی کی جائے منتھلی لے کر انسانی جانوں سے کھیلنے کی اجازت دینے والے محکمہ کے ملازمین کو فی الفور محکمہ سے نکالا جائے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (نامہ نگار) وطن عزیز کے تحفظ و سلامتی اور پائیدار و مستحکم اتحاد بین المسلمین کیلئے تمام مسالک و مکاتب فکر کے اکابرین کی تابناک خدمات ہمارا قابل فخر قومی اثاثہ ہیں اورعاشورہ محرم کے مقد س و بابرکت اور پاکیزہ ایام کے دوران مثالی بھائی چارے ، اتحادو یگانگت ، تحمل اور بردباری کے دین مبین کی تعلیمات مقدسہ کیلئے تمام مسالککے علماء کرام کا مثبت اور تعمیر ی کردار اہم عصری تقاضہ ہے ۔ ان خیالات کا اظہار الطاف حسین شہزاد ضلعی صدر پیس اینڈ جسٹس کونسل پاکستان نے اپنے بیان میں کیا انہوںنے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمہ وبیخ کنی کے لئے سول سوسائٹی قانون نافذ کرنے والے ادارو ں سے تعاون کریں اسلام امن کا داعی ہے اور منبر ومحراب سے امن وآشتی کے پیغام کا پھیلائو ہمارا قومی ودینی فریضہ ہے۔ پاکستان میں بسنے والے عوام ایک ہیں۔ یہ ملک اللہ اور رسول کے نام پر قائم ہوا ہے اور ہمیشہ قائم رہے گا۔انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان نے قوم کے دشمن کو بے نقاب کر دیا ہے اور بہادر افواج نے امن وامان کے دشمن دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (نامہ نگار) قطب الاقطاب مشہور صوفی بزرگ پیر قطب علی شاہ کا سالانہ عرس میلہ دربار قطبیہ سندیلیانوالی میں4 اکتوبر تا6 اکتوبر منعقد ہورہا ہے رسم غسل چادرپوشی پیر سید ابر ار حسین شاہ سجادہ نشین ،اور پیر قطب علی شاہ المعرو ف علی بابا زیر سجادہ نشین کریں گے عرس میلہ میں ملک بھر کے لاکھوں زائرین مریدین شرکت کریں گے عرس مبارک میں گھڑسوار ی نیزہ بازی کے خصوصی مقابلہ جات ہونگے سیکورٹی کے سخت انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی سابق وزیراعظم پاکستان سید یوسف رضا گیلانی اور ان کے بیٹوں اور اہلیہ عرس کی تقریبات میں شرکت کریں گے خصوصی کوریج محمد شاہد کھرل ، راجہ ظفرزریں ، محمد شیراز ، کریں گے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (نامہ نگار) قطب الاقطاب مشہور صوفی بزرگ پیر قطب علی شاہ کا سالانہ عرس میلہ دربار قطبیہ سندیلیانوالی میں4 اکتوبر تا6 اکتوبر منعقد ہورہا ہے رسم غسل چادرپوشی پیر سید ابر ار حسین شاہ سجادہ نشین ،اور پیر قطب علی شاہ المعرو ف علی بابا زیر سجادہ نشین کریں گے عرس میلہ میں ملک بھر کے لاکھوں زائرین مریدین شرکت کریں گے عرس مبارک میں گھڑسوار ی نیزہ بازی کے خصوصی مقابلہ جات ہونگے سیکورٹی کے سخت انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی سابق وزیراعظم پاکستان سید یوسف رضا گیلانی اور ان کے بیٹوں اور اہلیہ عرس کی تقریبات میں شرکت کریں گے خصوصی کوریج محمد شاہد کھرل، راجہ ظفرزریں ، محمد شیراز، کریں گے۔