پیرمحل کی خبریں 18/5/2017

Pir Mahal

Pir Mahal

پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) تجاوزات کے خلاف آپریشن دوسرا روز بھی جاری دریائے راوی بند کے ساتھ 10 کلومیٹر کے حدود آنے والے سینکڑوں مکانات کو مسمار کردئیے جس سے ہزاروں افراد بے گھر ہو گئے تفصیل کے مطابق محکمہ انہار اور محکمہ مال کو موضع درگاہی پور، ڈھیڈی ، قاضی غالب ، موضع بب، ٹھٹھہ بھیٹاں والا، کوٹ کرم شاہ میں غیر قانونی مکانات تعمیر کرکے رہائش پذیر افراد کے خلاف بھاری مشینری کے ذریعے پولیس کی نگرانی میں ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن کرکے 350سے زیادہ مکانات کو مسمار کرکے ہزاروں افراد کو بے گھرکردیا

پیرمحل میاں اسد حفیظ سے سابق امیدوار صوبائی اسمبلی سیدة سونیا علی رضا نے پنجاب حکومت غریب کو چھت دینے کی بجائے ہزروں لوگوں کو بے گھر کردیا انہوں نے کہاکہ ہم مظلوموں کے ساتھ کھڑے ہیں ہر قانونی اور اخلاقی سطح پر ہم ان کے ساتھ ہیں اگربند کے ساتھ سڑک کو ڈبل کرنے کا کوئی پلان نہیں تھا، تو غریب لوگوں کو کس لئے بے گھر کیا گیا، ان سے چھت کا سایہ بھی چھین لیا گیاانہوں نے کہاکہ اگر میرے مرحوم والدسابق ایم پی اے سید علی رضا شاہ زندہ ہوتے تو غریبوں کو بے گھر نہ ہونے دیتے دکھ کی اس گھڑی ہم غریب لوگوں کے ساتھ ہیں، اوران کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں

پیرمحل میاں اسد حفیظ سے دولہا کو دیکھ کر ولہن کا شادی کرنے سے انکار برات دلہن کے بغیر واپس چلی گئی تفصیل کے مطابق نواحی گائوں 751گ ب بھٹیاں والا میں پیرمحل سے بارات گئی ہو ئی تھی برداری کے رواج کے مطابق دولہا دولہن شادی والے دن ہی ایک دوسرے کو دیکھتے ہیں جیسے ہی دلہن نے دولہا دیکھایا گیا تو اْس نے شادی کرنے سے انکار کر دیا 15پر کال کر دی تھانہ اروتی پولیس موقع پر پہنچ گئی، جنہوں نے لڑکی سے بیان لیا گیا تو اْس نے پولیس کے سامنے بھی شادی کرنے سے انکار کردیا، جبکہ نکاح حواں نے پہلے ہی نکاح پڑھانے سے انکار کردیا کیونکہ دلہن سمیرا بی بی کی عمر 13سال اور دلہا رفیق کی عمر 55سال ہے ذرائع کے مطابق دولہا کی پہلے دو شادیاں کر چکا ہے، اور اس کے بچے بھی ہیں ،اور ان کو طلاق دے تیسری شادی کرنے پہنچ گیا تھا۔

پیرمحل میاں اسد حفیظ سے میاں نواز شریف کا ویثرن ترقی ،خوشحالی اورامن و امان کا ہے، منفی سیاست اور حکومت کیخلاف پروپیگنڈے کرنے والو ں کو ناکامی کے سوا کچھ نہیں ملنے والا، عوام میاں محمد نواز شریف پر اعتماد کا اظہار کرتے ہیںان خیالات کااظہار رکن قومی اسمبلی چوہدری اسدالرحمن نے پیرمحل میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مسلم لیگ (ن) نے پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کردیاہے، عمران خان کو آئندہ 2018 میں ہونے والے انتخابات میں بھی ناکامی کے سوائے کچھ نہیں ملے گا، نواز شریف ملک وقوم کی بے لوث خدمت کے باعث عوام کے دلوں میں بستے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن ) کے دور حکومت میں بے شمار ترقیاتی منصوبے مکمل ہوئے ، پاکستان کی عوام کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی بلاشبہ پاکستا ن مسلم لیگ(ن) کی حکومت کا ہی کارنامہ ہے، عوام میاں محمد نواز شریف کے ساتھ ہیں۔

پیرمحل میاں اسد حفیظ سے معروف ہومیو ڈاکٹر عاصم سلیمی نے کہا ہے کہ ہومیو پیتھی طریقہ علا ج بالمثل ہونے کے ناطے جامع اورسائنسی بنیادوںپرمریضوںمیںقوت مدافعت بڑھانے میںمعاون ہے۔کئی ایک ایسے امراض جن کولاعلاج تصور کرلیا جاتا ہے ان کو اپنے پیشے سے مخلص ہومیوڈاکٹرزمحنت سے صحت یابی کی جانب لاتے ہیںانہوںنے کہا کہ ہومیو طریقہ علا ج سے پچیدہ امراض کی اصلاح اورعلاج سے ان مریضوںکی صحت یابی کی جانب گامزن کیا گیا۔ہومیوڈاکٹرزاس طریقہ علا ج کے ذریعے مایوس،لاعلاج مریضوںکے لئے مسیحاثابت ہورہے ہیںاس طریقہ علاج کی مخالفت کرنے والے خود اس سے اتعفادہ حاصل کررہے ہیں۔ہومیوڈاکٹروںکواپنے پیشے اورشعبے سے مخلص ہونا چا ہئے اس سے ہومیو طریقہ علاج کوتقویت حاصل ہوگی

پیرمحل میاں اسد حفیظ سے رمضان المبارک میں عوام کو لوڈ شیڈنگ کے عذاب سے بچایا جا سکے۔ہر سال کی طرح اس بار بھی موسم گرما کے آغاز سے قبل ہی لوڈ شیڈنگ کا موسم شروع ہو گیا ہے جس نے عوام کی پریشانی میں اضافہ کیا ہے۔بجلی کی طلب بڑھتے ہی پیداوار کم کر دی جاتی ہے جو حیران کن اور عوام دشمنی ہے ان خیالات کا اظہار نوجوان رہنما مہر عمر اللہ سلیم پوری نے ایک بیان میں کہا کہ بجلی کا شارٹ فال سات ہزار میگاواٹ تک پہنچ گیا ہے جس سے صنعت و زراعت اور عوام بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔طلباء امتحانات کی تیاری نہیں کر پا رہے ہیں جبکہ سرکاری ہسپتالوں کے ایمرجنسی وارڈز میں بھی بجلی نہیں ہوتی۔انہوں نے کہا کہ اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے چھٹکارہ پانے کیلئے چار سو چودہ ارب روپے کے گردشی قرضہ کا مسئلہ حل کیا جائے کیونکہ حکومت کی جانب سے عدم ادائیگی کہ وجہ سے بہت سے بجلی گھر اپنی استعداد سے کم پر کام کر رہے ہیں۔ ہر سال رمضان سے قبل عوام کوسحری اور افطاری کے وقت لوڈشیڈنگ سے ریلیف فراہم کرنے کا اعلان کیا جاتا ہے مگر اس پر عمل درامد چند شہروں میں ہی ہوتا ہے جبکہ آبادی کی اکثریت جو دیہات میں رہتی ہے بدستورگرمی کے عذاب میں مبتلاء رہتی ہے جنھیں رات کو ٹھیک سے سونا بھی نصیب نہیں ہوتا ۔