پیرمحل کی خبریں 28/5/2017

Pir Mahal

Pir Mahal

پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) خاتون کرنٹ لگنے سے جان بحق ہو گئی تفصیل کے مطابق محلہ شادمان کالونی کی اضافی آبادی کے رہائشی کی شہناز بی بی گھر کے کام میں مصروف تھی کی اچانک اس کا ہاتھ ننگی تار کو لگ گیا کرنٹ لگنے سے خاتون موقع پر ہی دم توڑ گئی

پیرمحل میاں اسد حفیظ سے ماہ صیام کے دوران صارفین کو معیاری اشیائے ضروریہ کی فراہمی کے لئے تحصیل پیرمحل میں رمضان بازاروں کاکامیاب انعقاد کیاگیا ہے ان خیالات کااظہار مرکزی صدر انجمن تاجران تحصیل پیرمحل میاں طارق کوٹلی والے اور جنرل سیکرٹری چوہدری پرویز محمود نے رمضان بازار کے دورہ کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ رمضان بازاروں کے کامیاب انعقاد اور سستے داموں معیاری اشیاء کی فراہمی سے ناجائزمنافع خوری کے مذموم مقاصد رکھنے والوں کی کمر ٹوٹ گئی ہے انہوں نے کہاکہ پیرمحل کے تاجروں نے ضلع بھر کی تمام چینی کا کوٹہ اٹھالیا اور پورے ضلع میں سپلائی کی جارہی ہے مختلف سٹالز پر سبزیوں ‘ پھلوں ‘ دالوں ‘ گوشت اور دیگر اشیائکے معیار کو چیک کرتے ہوئے کہا کہ رمضان بازاروں کی مانیٹرنگ کا بنیادی مقصد اعلی اور معیاری اشیاء کی ارزاں نرخوں پر دستیابی کو یقینی بنانا ہے۔

پیرمحل میاں اسد حفیظ سے بیگم صائمہ علی رضا شاہ کی ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ معظم اقبال سپرا سے ملاقات علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور راوی بند کے قریب مکانات مسمار ہونے والے افراد کو متبادل جگہ اور گرائے گئے مکانات کا معقول معاوضہ دینے کا مطالبہ کیا جس پر ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ نے متعلقہ محکمہ جات کے اعلی حکام تک مطالبات پہنچانے اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ملاقات کے بعد صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے بیگم صائمہ علی رضا شاہ نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہم بند متاثرین کے ساتھ کھڑے ہیں اور انشاء اللہ ان کے جائز مطالبات وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف تک بھی پہنچائے گے

پیرمحل میاںاسد حفیظ سے تھانہ اروتی میں عوام ایف آئی آر کے اندراج کے لئے فرنٹ ڈیسک پر رابطہ کریںان خیالات کا اظہار فرنٹ ڈیسک انچارج ناصر سلیم نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام ایف آئی آر کے اندراج کے لئے فرنٹ ڈیسک پر رابطہ کریں، آپ کی ایف آئی آر فوری طورپر درج کر لی جائے گی، اگر کوئی شخص خود درخواست نہیں لکھ سکتا تو درخواست لکھ کر دینے کی سہولت فراہم کی جاتی ہے، ایف آئی آر کے اندراج کے لئے تھانے کے کسی اور اہلکار کو درخواست وغیرہ ہرگز نہ دیں فرنٹ ڈیسک اپنا فعال کردار ادا کر رہا ہے

پیرمحل میاںاسد حفیظ سے شہریوں اور دیہاتیوں کو سحری کے اوقات میں جگانے والوں نے تیاری مکمل کرلی،مختلف تنظیمیں اور نعت خواں پارٹیاں بھی تیار ہوگئیں۔قدیم روایت کے مطابق رمضان المبارک میں روزہ رکھنے والوں کو سحری کے اوقات میں ڈھول ،کنستر،ٹین ،ڈفلی بجا کر جگایا جاتا ہے گزشتہ دو دہائیوں سے نعتیں اور درودشریف پڑھ کر بھی شہریوں اور دیہاتیوں کو سحری کیلئے جگایا جاتا ہے۔سابقہ روایت پر عمل کرتے ہوئے ڈھول بجانے والوں نے امسال بھی طنابیں کسنے کے علاوہ بازار سے کنستر،ٹین،ڈبہ ودیگر اشیاء کی خریداری مکمل کرلی ہے۔رمضان المبارک میں ڈفلی کے ساتھ نعتیں پڑھنے کیلئے پارٹیاں بھی تیاریوں میں مصروف ہیں۔

پیرمحل میاںاسد حفیظ سے سندھیلیانوالی میں ماہ رمضان کی آمد پر مہنگائی اپنے عروج پر پہنچ چکی ہے مقامی دکاندار غریب عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف ہیں اپنی مرضی کے دام وصول کیے جارہے ہیں ۔یہ صرف اور صرف انتظامیہ کی غفلت کا نتیجہ ہے،سرکاری نرخامے اور ماکیٹ میں زمین آسمان کا فرق ہے،دودھ ،دہی،فروٹ اور سبزی کی قیمتو ں میں ہوشربا اضافہ ہو گیا ہے،ماہ رمضان کیلئے جاری ہونے والا نرخامہ بھی کم دکانداروں نے آویزاں کررکھا ہے،شہریوں نے بتایا کہ سرکاری نرخامے پر بہت کم دکاندار اشیاء خوردونوش فروخت کررہے ہیںتاہم ان سے پوچھ گچھ کرنے والا کوئی نہیں،عوام کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کو چاہئے کہ وہ سرکاری نر خامے پر عملدرآمد کروائیںتاکہ مہنگائی کے اس دور میں عوام کو ریلیف مل سکے۔

پیرمحل میاںاسد حفیظ سے رمضان المبارک شدید گرمی کے موسم میں آنے کی وجہ سے پیٹ اور آنتوں کی بیماریوں میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوسکتا ہے،روزہ دار سحر و افطار میں انتہائی احتیاط کا مظاہرہ کریں،تازہ پکا ہوا سادہ کھانا،دہی اور پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں،تلی ہوئی اشیاء پکوڑوں،سموسوں اور بازاری کھانوں اور سڑک کنارے ٹھیلوں پر فروخت ہونے والے غیر معیاری مشروبات سے پرہیز کریں۔ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر رمضان چوہدری اور ڈاکٹر غلام مصطفی چوہدری نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ رمضان المبارک میں متعدی امراض میں خطرناک حد تک اضافہ ہوجاتا ہے جس کی ایک وجہ باسی اور خراب کھانے کا استعمال اور بازاری اشیاء پر حد سے زیادہ انحصار ہے۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ گھر کے بنے ہوئے سادہ کھانے اور مشروبات کا استعمال کریں تاکہ وہ اس مقدس مہینے میں یکسوئی کے ساتھ عبادات سے لطف اندوز ہوسکیں۔ انہوں نے کہا کہ آنتوں میں ہونے والی سوزش کا مرض پاکستانی عورتوں میں بڑھتا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کا مقصد عوام کو پیٹ ، آنتوں اور جگر کے امراض سے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہے تاکہ ان امراض کی جلد سے جلد تشخیص ہوسکے۔