پیرمحل کی خبریں 10/5/2017

Opening

Opening

پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) دی ویل فاونڈیشن یو کے کی طرف سے سرکاری دفاتر میں سائلین کے لئے واٹر کولر نصب کر دیا گیا واٹر کولر کا افتتاح اسسٹنٹ کمشنر حافظ محمد نجیب اور چیئرمین میونسپل کمیٹی چوہدری خالد سردار نے کیا تفصیل کے مطابق دی ویل فاونڈیشن یوکے کی لینڈریکارڈ سنٹر اور تحصیل کمپکیس میں سائلین کے واٹر کولرکی افتتاح تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر حافظ محمد نجیب اور چیئرمین میونسپل کمیٹی چوہدری خالد سردار ، اے ڈی ایل آر غلام حسین کاٹھیہ ، میاں عبدا لغفار ، میاں اسد حفیظ و ممبران یونین کونسل سمیت معززین علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی اسسٹنٹ کمشنر حافظ نجیب نے کہاکہ واٹر کولر کی تنصیب سے سینکڑوں سائلین کو ٹھنڈے پانی کی سہولت میسر ہو گی تحصیل پیرمحل کے عوام کے لئے جدید واٹر کولر نصب کرکے ٹھنڈے پانی کی سہولت فراہم کی جس پر ہم دی ویل فائونڈیشن یوکے کا شکریہ ادا کرتے ہیںشہریوں نے دی ویل فاونڈیشن کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا

پیرمحل میاں اسد حفیظ سے تحصیل میں قائم دونوںمراکز پر باردانہ کیا اجراء اور گندم کی خریداری کا عمل جاری ہے اور ابتک کسانوں کو ایک لاکھ بیس ہزار بوری سے زائد باردانہ جاری کیا جاچکا ہے جبکہ 50000بوری گندم کی خریداری کی جاچکی ہے، انہوںنے بتایا کہ وزیر اعلی پنجاب کے وژن کے مطابق مراکز خریداری گندم پر کسانوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے وہ تمام امور کی از خود نگرانی کر رہے ہیںان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنرحافظ نجیب نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مراکز خریداری گندم پر کسانوںکو بیٹھنے کیلئے سایہ، کرسیاں، چارپائیاں، ٹھنڈ ا پانی، پنکھے کی فراہمی یقینی بنائی گئی ہے،باردانہ کا اجراء میرٹ پر کیا جارہا ہے اور سنٹرز پر ان لوڈنگ بھی اسی بنیاد پر کی جاتی ہے۔ انہوںنے بتایا کہ رواں سال ضلع گجرات میں 3لاکھ87ہزار ایکٹر رقبہ پر گندم کی فصل کاشت کی گئی تھی جس کی کٹائی کا عمل تیزی سے جاری ہے ، مراکز خریداری گندم پر روزانہ اوسطا ایک سو کے قریب کسان گندم کی فصل لیکر آرہے ہیں، کسانوں کو حکومتی پالیسی کے مطابق1300روپے فی من قیمت کی ادئیگی کے ساتھ فی بوری 9روپے ڈیلیوری چارجز بھی ادا کئے جاتے ہیں جبکہ تمام ادائیگیاں بذریعہ بنک کی جاتی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے بہترین انتظامات پر اسسٹنٹ کمشنرز اور ڈی ایف سی گجرات کی کارکردگی کو زبردست سراہا اور ہدایت کی کہ خریداری کا عمل مکمل ہونے تک اسی جوش اور لگن سے کام جاری رکھا جائے اور کسانوںکوہر ممکن سہولت فراہم کی جائے۔

پیرمحل میاں اسد حفیظ سے ٹیم الرحمٰن پیرمحل کے زیر اہتمام مقامی ہوٹل میں بروز بدھ شام 6 بجے سیمینار منعقد ہو گا۔جس میں سورہ الرحمٰن کے ذریعے روحانی اور جسمانی الجھنوں اور بیماریوں کے علاج پر مخدوم سید صفدر علی بخاری ریسرچ پر روشنی ڈالی جائے گی۔تقریب میں سید منشا بخاری’ڈاکٹر محمد جاوید سروسز ہسپتال لاہو,سید حیدر جعفری,ایم این ایچ چوہدری اسدالرحمن ،ایم پی اے سید قطب علی شاہ م، اسسٹنٹ کمشنر حافظ محمد نجیب، ایم سی چیئرمین چوہدری خالد سردار، سیدعرفان شاہ نقوی سمیت مختلف شعبئہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی شرکت کریں گے

پیرمحل میاں اسد حفیظ سے دو کروڑ 62 لاکھ روپے کی خطیر رقم سے تیار ہونے والی رضا فاروق میموریل لائبریری بلڈنگ تین سال سے مکمل ہونے کے باوجود عوام کے لیے نہ کھولی جاسکی فی الفور لائبری کو عوام الناس کے لیے کھولا جائے سماجی حلقے تفصیل کے مطابق چوہدری اسدالرحمن ایم این اے اور مصطفی رمدے سابق ایڈوکیٹ جنرل پنجاب کے تحرک پر پنجاب حکومت کے تعاون سے دوکروڑ62لاکھ روپے سے پیرمحل میں رضافاروق میموریل لائبریری بلڈنگ تعمیر کی گئی جوکہ عرصہ3 سال سے بلڈنگ کی تعمیر مکمل ہوچکی ہے مگر ناگزیر وجوہات کی بناء پر محکمہ بلڈنگ نے مجازاتھارٹی کے حوالے نہ کیا خطیر رقم سے تعمیر ہونے والی لائبریری کی بلڈنگ کے وہ مقاصد جس کے لیے لائبریری بنائی گئی تھی وہ پورے ہوتے دکھائی نہیں دیتے سماجی فلاحی حلقوںنے وزیرا علیٰ پنجاب میاں شہبازشریف ، ایم این اے چوہدری اسدالرحمن ، ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ سے مطالبہ کیا کہ فی الفور خطیر رقم سے تعمیر ہونے والی رضافاروق میموریل لائبریری کو عوام الناس کے لیے کھولاجائے تاکہ طلبہ طالبات اور عام لوگ علم سے مستفید ہوسکیں۔

پیرمحل میاں اسد حفیظ سے اللہ چوک پیرمحل میں موٹرسائیکل رکشہ جات کے غیر قانونی اڈاجات شہریوں کے لیے درد سر بن گئے ٹریفک پو لیس کے جوان غائب آئے روز حادثات کے باعث درجنوں شہری حادثات کی نذر ڈی پی اوٹوبہ ٹیک سنگھ کے حکم کے باوجود اللہ چوک پیرمحل میں ٹریفک پولیس اہلکا رتعینات نہ کیاجاسکا غیرقانونی رکشہ جات دکانوں کے آگے کھڑے کرنے پر لڑائی جھگڑے معمول بن گئے فی الفور اللہ چوک پیرمحل موٹرسائیکل رکشہ جات کے غیر قانونی اڈاجات ختم کروائے جائیں سماجی حلقے تفصیل کے مطابق 23کروڑروپے سے پیرمحل رجانہ روڈ دورویہ سڑک تعمیر کی گئی اللہ چوک پیرمحل مرکزی چوک ہونے کے باعث ٹریفک کارش ہوتا ہے میونسپل کمیٹی پیرمحل نے ناجائز تجاوزات کو ختم کرتے ہوئے ہر قسم کی ریڑھیوں کو اللہ چوک سے ہٹادیا مگر اللہ چوک پیرمحل میں موٹرسائیکل رکشہ جات کے غیر قانونی اڈاجات کے باعث ہر گھنٹہ میں کم ازکم ایک حادثہ معمول ہے دکانوں کے آگے سارا سارادن موٹرسائیکل رکشے کھڑے ہونے کے باعث تاجروں کے کاروبار ٹھپ ہوچکے ہیں رکشہ ڈرائیوروں کی ہٹ دھرمی اوربلیک میلنگ کے باعث تاجر احتجاج پر مجبور ہے لڑائی جھگڑے معمول بن چکے ہیں تین ماہ قبل ڈی پی اوٹوبہ ٹیک سنگھ کی کھلی کچہری میں شہریوں کے مطالبہ پر ڈی پی او نے اللہ چوک پیرمحل میں ٹریفک پولیس اہلکار وں کی ڈیوٹی کو یقینی بنانے کا وعدہ کیا تھا تین ماہ گذرنے کے باوجود کوئی بھی ٹریفک پولیس کا اہلکار تعینات نہ کیاجاسکا جس سے آئے روز حادثات ہونے کے باعث درجنوں شہری زخمی ہوچکے ہیں اور کئی کئی گھنٹے ٹریفک بندہونے سے شہریوں کی زندگی اجیرن ہوچکی ہے سماجی فلاحی حلقو ں نے اللہ چوک پیرمحل میں موٹرسائیکل رکشہ جات کے غیر قانونی اڈاجات کو فی الفور ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے خلاف وزری کے مرتکب موٹرسائیکل رکشہ ڈرائیور کو 72گھنٹے بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے

پیرمحل میاں اسد حفیظ سے یونین کونسل نمبر 71 چک نمبر 319 گ ب کا پانچواں اجلاس 9 مئی بروز منگل زیر صدارت اعظم وسیم وائس چیئرمین منعقد ہوگا اہم اجلاس میں یونین کونسل کے متعلقہ امور کے بائی لاز بنائے جائیں گے اجلاس میں سائیں خالدشریف چیئرمین سمیت تمام یونین کونسل کے کونسلر شرکت کریں گے اجلاس کی کاروائی سیکرٹری یونین پیش کریں گے مالی امور اور دیگر معاملات پر بحث ہوگی

پیرمحل میاں اسد حفیظ سے صحافت ایک مقدس پیشہ ہے قلم سے انصاف فراہم کرناعبادت ہے ۔ ظلم بارے لکھنے ، مظوموںکی مددکرنے پرصحافیوںکوقیدوبندکی صعوبتیں برداشت کرناپڑتی ہیں ۔ معاشرے میںحقیقی اپوزیشن کاکردارصرف صحافی اداکرسکتے ہیں ان خیا لات کااظہار چوہدری خالد سردار نے پرنٹ اورالیکٹرانک میڈیا کے اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ علاقائی مسائل کوحل کرنے کے لئے اسے بہترین اندازمیںاجاگرکرکے صحافی اپنے فرائض کے ساتھ ساتھ حقیقی عوامی نمائندگی کاحق اداکرتے ہیں۔ صدر الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن میاں اسد حفیظ نے کہا کہ غیرجانبدارانہ صحافت مقصداورزردصحافت کاخاتمہ ہے مشن ہے۔ انہوںنے کہا کہ آزادی صحافت کوسلب کرنے کی کسی بھی کوشش سے سختی سے نپٹا جائے گا۔ آزادی اظہاررائے کے تحفظ کے لئے کسی بھی حدتک جائیںگے ۔

پیرمحل میاں اسد حفیظ سے جماعت اسلامی کی دیانت دار اور باصلاحیت قیادت ہی ملک کو کرپشن اور مہنگائی اور لاقانونیت کے اندھیروں سے نکال سکتی ہے سراج الحق پاکستان عوام کیلئے امید کی کرن ہیں ان کی قیادت میں جماعت اسلامی روز بروز عوام میں مقبول ہوتی جارہی ہے ان خیالات کااظہار جماعت اسلامی پیر محل کے امیر رانا غلام عباس نے اپنا ایک بیان میں کہا کہ عوام صوبہ کے پی کے میں جماعت اسلامی کے وزرا کی کارکردگی کو دیکھ چکے ہیں جنہوں نے بے لوث ہو کر عوام کی خدمت کی ہے اب وہ 2018کے الیکشن میں جماعت اسلامی کے امیدواروں کو ووٹ دے کر اس ملک کو بچائیں گے

پیرمحل میاں اسد حفیظ سے انتظامیہ کی غفلت یالاپرواہی جگہ جگہ گوشت فروخت کرنے کے پھٹہ جات شہریوں کے لیے وبال جان بن گئے رات کے وقت پھٹہ جات پر آوارہ کتوں کے ڈیرے مضرصحت گوشت شہریوں کو کھلانے سے شہری موذی بیماریوں میں مبتلا تفصیل کے مطابق ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن کے تحت چھوٹے بڑے گوشت اور برائلر فروخت کرنے کے پھٹہ جات کو مدینہ چوک کے قریب جگہ مختص کرکے وہاں مارکیٹ بناکر منتقل کردیا تھامگر چند ماہ بعد ہی قصاب نے انتظامیہ کی ملی بھگت سے دوبارہ شہر کے اندر جگہ جگہ قصاب نے گوشت فروخت کرنے کے پھٹہ جات رکھ لیے بعض نے گندے پانی کے نکاس کے لیے بنائے گئے کھال کے اوپر پھٹہ جات رکھے ہوئے ہیں جس سے نہ صرف جراثیم زدہ گوشت سے شہری موذی امراض میں مبتلا ہورہے ہیں رات کے وقت ان قصاب کے پھٹہ جات پر آوارہ کتے ساری رات بیٹھے رہنے کے باعث پھٹہ جات جراثیم آلود ہوجاتے ہیں جس کو دھوئے بغیر قصاب علی الصبح استعمال کرتے ہوئے محمد یٰسین رحمانی سمیت سماجی فلاحی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر معظم اقبال سپرا سے فی الفور کاروائی کی اپیل کی ہے

پیرمحل میاں اسد حفیظ سے محکمہ صحت کی غفلت یا لاپرواہی گندے پانی سے افزائش شدہ سبزیوں کی ضلع بھر کی منڈیوں میں فروخت جاری تفصیل کے مطابق ہیپاٹائٹس او رسرطان کینسر اور دیگر موذی امراض کا باعث بننے والا گندہ پانی جس میں پیرمحل اور کمالیہ شامل ہے دونوں تحصیلوں کے گندے پانی کی افزائش سے سبزیاں جن میں گوبھی پالک شلجم اور دھنیا اور دیگر سبزیاں شامل ہے کاشت کرکے اسی گندے پانی سے دھوکر عام منڈیوں میں سپلائی کی جارہی ہے پنجاب حکومت کے واضح احکامات کے باوجود پیرمحل میں گندے پانی سے سبزیاں اگائی جارہی ہے ان سبزیوں میں پائی جانے والی سنڈیوں کو تلف کرنے کے لیے گوبھی کو اتارکر بالٹی میں سپرے ڈال کر سپرے زدہ گوبھی اور بھنڈی اسی طرح شہریوں کو سپلائی کی جارہی ہے جس سے نہ صرف شہری زہریلی سپرے زدہ سبزیاں استعمال کرتے ہیں بلکہ گندے پانی سے افزائش شدہ سبزیاں استعمال کرنے سے شہری ہیپاٹائٹس او رسرطان کینسر اور دیگر موذی امراض کا باعث بن رہے ہیں تمام تر موذی اثرات کے واضح ہونے کے باوجودمیونسپل کمیٹی پیرمحل اور محکمہ صحت کی مجاز اتھارٹی کی خاموشی محکمانہ غفلت کا منہ بولتاثبوت ہے شہریوں نے کمشنر فیصل آباد ، ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ سے مطالبہ کیا کہ فی الفور گندے پانی سے افزائش سبزیوں کی فروخت اور بوائی پر پابندی عائد کی جائے تاکہ شہری ہیپاٹائٹس او رسرطان کینسر اور دیگر موذی امراض کا باعث بننے سے بچ سکیں محکمہ صحت اور بلدیہ کے افسران کا کہنا ہے جب بھی کوئی شکایت ملتی ہے ہم کاروائی کرتے ہیں کوئی قانون نہ ہونے کے باعث شہریوں کے جان مال کے دشمن قانون کے شکنجے سے بچ جاتے ہیں ٹھیکیدار وں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی طرف سے ہمیں گندے پانی کا ٹھیکہ دیا جاتا ہے اگر گندہ پانی مضر صحت ہے تو پھر لاکھوں روپے کا ٹھیکہ کیوں دیتے ہیں ؟ ہم نے گندہ پانی سبزی وغیرہ کو لگاناہوتا ہے جس کے لگانے سے کھاد نہیں ڈالنی پڑتی۔