پیرمحل کی خبریں 5/7/2016

Pirmehal News

Pirmehal News

پیرمحل (نامہ نگار) پیرمحل میں نماز عید الفطر کا سب سے بڑا اجتماع مرکزی عیدگاہ اقبال پارک میں ہوگا نماز عید الفطر سات بجے ہوگی خطبہ مولانا محمد اکبر رضوی مہتم جامع مسجد سنی رضوی مسجد غلہ منڈی پیرمحل نماز عید الفطرحافظ مولانا محمد عبداللہ چشتی عالمی خطیب مہتمم دارالعلوم صاحب لولاک پڑھائیں گے جامع مسجد ادریسیہ لوئرکالونی کچی کوٹھی میں نماز عید ساڑھے چھ بجے ہوگی جامع مسجد عثمانیہ عیدگاہ میں نماز عید الفطر سات بجے ہوگی نماز عیدالفطر مہتمم مدرسہ حافظ عتیق الرحمن ربانی پڑھائیں گے جامع مکی مسجد خالقیہ رزاقیہ میں نماز عید الفطر پو ساڑھے چھ بجے ہوگی خطبہ مولانامحمد وسیم سیالوی پڑھائیں گے مسجد قادر یہ حنفیہ اپرکالونی میں نماز عید الفطر سات بجے ہوگی خطبہ مولانا صبغت اللہ مجددی پڑھائیں گے ۔چوہدری خالد سردار پٹرول پمپ مسجد رجانہ روڈ پر نماز عید سوا سات بجے ہوگی نماز عیدالفطر وخطبہ مفتی عابد فرید پڑھائیں صحرائے مدینہ مسجد سول ہسپتال پیرمحل میں نماز عید الفطر ساڑھے چھ بجے ہوگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (نامہ نگار) حافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل نے اپنی تعیناتی کے دوران نماز تراویح میں قرآن پاک مکمل کرنے کا دوسری بار اعزاز حاصل کرلیا تفصیل کے مطابق حافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل جنہوں نے تحصیل پیرمحل میں تعیناتی کے دوران سرکاری فرائض کی انجام دہی کے دوران مکہ بلاک پیرمحل میں رمضان المبارک کے دوران نمازتراویح کی امامت کرتے ہوئے اپنی تعیناتی کے دوران دوسری مرتبہ قرآن پاک نماز تراویح میں سنانے کا اعزاز حاصل کرلیا سیاسی سماجی فلاحی صحافتی حلقوں نے رمضان المبارک کی نیک ساعتوں میں حافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل کے سرکاری فرائض احسن انداز میں سرانجا م دیتے ہوئے نمازتراویح کی امامت کرتے ہوئے اپنی تعیناتی کے دوران دوسری مرتبہ قرآن پاک نماز تراویح میں سنانے کا اعزاز حاصل کرنے پر نیک تمنائوں کا اظہار کیا ان کی تعیناتی کو تحصیل پیرمحل کے باعث رحمت اور برکت قرار دیا ختم قرآن پاک کی پروقار تقریب میں مفتی محمد عابد فرید نے قرآن پاک کی شا ن پر روشنی ڈالی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (نامہ نگار) پولیس اور حساس اداروںاور پاک آرمی کا چک نمبر 325گ ب شورکورٹ کینٹ رفیقی ائیر بیس میں سرچ آپریشن 12بور رپیٹر دو ، ایک 7MM،12بور پمپ ایکشن گولیاں بر آمد تفصیل کے مطابق حساس اداروں ،پولیس اور پاک آرمی کا چک نمبر325گ ب میں سرچ آپریشن،کے دوران مشتبہ افراد محمدرمضان ولد شیر محمد کے گھر سے 12بور رپیٹر ، اختر ولد حیدر علی قوم آرائیں کے گھر سے رائفل 7MMچھ گولیاںبارہ بور رپیٹر پانچ کار توس ، سلطان محمد ولد شاہ نواز کے گھر سے 12بور پمپ ایکشن بر آمدکرکے پولیس نے قانونی کاروائی شروع کر دی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (نامہ نگار) الطاف حسین شہزاد ضلعی صدر نیشنل پیس اینڈ جسٹس کونسل نے ہمراہ راحیل گجر تحصیل صدر ، اطہر مقصو دسیال ،، مدینہ منورہ اور سعودی عرب کے دیگر شہروں میں دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ دشمن نے اب ہمارے روحانی مراکز کو نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے۔ حرمین شریفین کی حفاظت کے لیے عالم اسلام کو متحد ہوکر سعودی عرب کا ساتھ دیناچاہیے تاکہ دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایاجاسکے ۔ انہوں نے کہاکہ رمضان کے مبارک مہینے میں ان مقدس مقامات کو نشانہ بنانے والے انسانیت کے دائرے سے بھی خارج ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ان دھماکوں کے پیچھے وہ عالمی طاقتیں ہیں جنہوں نے عراق ، فلسطین ، شام و دیگر مقامات پر مسلمانوں کے خون سے ہولی کھیلنے کا سلسلہ شروع کر رکھاہے ۔ یہ ایک گہری سازش ہے اس کو ناکام بنانے کے لیے پوری دنیا کے مسلمان عوام اور خصوصا مسلمان حکمرانوں کو متحد ہونا پڑے گا ورنہ خدانخواستہ اس کے ہولناک نتائج منظر عام پر آئیں گے اس دل خراش واقعہ پر پوری امت مسلمہ افسردہ ہے عالم اسلام کے حکمرانوں کواپنی اولین ترجیح میں ذمہ داروں کاتعین کرکے بروقت اقدامات کرکے ایسے بین الاقوامی سانحہ کو روکنا ہوگا انہوںنے شہداء کی وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے فاتحہ خوانی کی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعابھی کی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (نامہ نگار) 5 جولائی کے سانحہ نے پاکستان کو200 سال پیچھے دھکیل دیا ہے ان خیالات کااظہار پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سیٹھ شبیر عبداللہ ،رانامحمد جمیل نے پانچ جولائی یوم سیاہ کے موقع پر اپنی رہائشگاہ پرورکرز اورزعماء سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ پی پی پی کے وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو جس رفتار سے ملک کوترقی کی راہوں پر لے جارہے تھے اگراس میں عالمی سازش کار مداخلت نہ کرتے توآج پاکستان ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہوچکاہوتا افسوس کے آمرجنرل ضیاء الحق نے مقامی وطن فروشوں سے مل کر ملک کواپنی منزل سے دوسوسال پیچھے دھکیل دیا انہوں نے کہاکہ آج ملک میں دہشت گردی، ہیروئن ، منشیات کلاشنکوف کلچر ،سیاسی کرپشن، غرض جتنی بھی بلائیں ملک کونوچ رہی ہیں یہ سب 5 جولائی کے یوم سیاہ کانتیجہ ہے
پیرمحل ( نامہ نگار )جامعہ مسجد سردار پٹرولیم رجانہ روڈ پیرمحل میں مدینہ منورہ میں خودکش حملہ میں شہداء کیلئے دعائے مغفرت کااہتمام،اس موقع پر معروف سیاسی ومذہبی رہنما مولانامفتی عابد فرید نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دہشت گردی کااسلام سے کوئی تعلق نہ ہے مکہ اورمدینہ کی حفاظت کیلئے امت مسلمہ کاہرفرد قربانی دینے کے لئے تیار ہے پاکستانی قوم کے دل حرمین شریفین کی محبت سے سرشار ہیں دہشت گردی کے واقعہ کی وجہ سے افسردہ ہیں انہوں نے کہاکہ ضرب عضب کی عظیم الشان کامیابی پرپاک فوج کوبھی زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہیں اس موقع پر عالم اسلام بالخصوص پاکستان میں عید کے موقع پر ہونے والے اجتماعات کے پرامن طریقے سے سرانجام پانے کیلئے خصوصی دعا کی گئی دعائیہ تقریب میں چوہدری امان اللہ ، حاجی منیر احمد ریٹائرڈ نائب تحصیلدار میاں طارق صدر انجمن تاجران پیرمحل ، چوہدری طاہر ، چوہدری محمد اسلم ، سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (نامہ نگار) سابق اٹارنی جنرل پنجاب رضا فاروق میموریل لائبریری کی 2 کروڑ 63 لاکھ روپے سے تعمیر مکمل ہونے کے باوجود عوام کے لیے کھولی نہ جاسکی فی الفور خطیر گرانٹ سے تعمیر ہونے والی لائبریری کو عوام کے لیے کھولاجائے سماجی حلقے تفصیل کے مطابق پنجاب حکومت کی طرف سے 2 کروڑ 63لاکھ روپے گرانٹ سے پیرمحل شہر میں سابق اٹارنی جنرل پنجاب رضافاروق میموریل لائبریری کی تعمیر چارکنال رقبہ پر تعمیر کو مکمل ہوئے3 سال ہوچکا ہے مگر اتنی خطیر رقم سے لائبریری کی تکمیل ہونے کے باوجود لائبریری کو عوام کے لیے نہ کھولاجاسکا جس سے 2 کروڑ 63لاکھ روپے کامیگاپراجیکٹ مکمل ہونے کے باوجود عوام کے لیے نہ کھولنا معنی خیز ہے لائبریری کی تعمیر انجینئر پروانشل بلڈنگ ڈپیارٹمنٹ محمدرشید کی نگرانی میں جبکہ لائبریری کا انتظام اسسٹنٹ ڈائریکٹر کالجز راشد علی کی نگرانی میںکیا گیا یادرہے کہ رضا فاروق چوہدری اسدالرحمن MNA کے بھتیجے اور چوہدری محمد فاروق سابق اٹارنی جنرل پاکستان کے بیٹے ہیں جن کے نام پر پیرمحل شہر میں لائبریری کا بڑا پراجیکٹ پنجاب حکومت کی طرف سے مکمل کیا گیا مگر اس کو عوام کے لیے نہ کھولاجاسکا