پیرمحل کی خبریں 13/5/2017

Pir Mahal

Pir Mahal

پیرمحل (نامہ نگار) رمضان المبار ک نیکیوں اور اجر کا مہینہ ہے جس میں غریب مساکین اور حقداروں کا اکرام صاحب حیثیت افراد پر فرض ہونے کے ساتھ ساتھ ہمار ادینی فریضہ بھی ہے ان خیالات کا اظہار حافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل نے ہمراہ چوہدری خالد سردار چیئرمین میونسپل کمیٹی پیرمحل رمضان بازار اور مدنی دسترخوان کے انعقاد کے سلسلہ میں پیرمحل کی تاجر تنظیموں کے عہدیداروں سے میٹنگ کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہا رمضان بازار کے ساتھ اور دیگر عوامی مقام پر رمضان المبارک میں مخیر حضرات کے تعاون پورامہینہ مدنی دسترخوان کا انعقاد کیاجائے گا جس میں غریب مساکین اور حقداروں کو روزہ کی سحری افطاری کروائی جائے گی اس مدنی دسترخوان کا انتظام انصرام مکمل طورپر اپنی مدد آپ کے تحت ہوگا انہوںنے کہا رمضان المبارک نیکیوں اور اجر کا مہینہ ہے جس میں اللہ تعالیٰ نے مومنوں کے وعدہ فرمایاہے کہ روزہ میرے لیے ہیں اور میں ہی اس کا اجر دوںگا رمضان المبارک رحمت برکت اور اجر ایثار کے مواقع فراہم کرتا ہے جس کے تاجراور مخیر حضرات کو غریب مساکین اور حقداروں کی خدمت کے لیے بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے تاکہ نیکی اور بھلائی کے ساتھ دینی فریضہ کی ادائیگی مکمل ہوسکے انہوںنے سرکاری افسران کو ہدایت کی کہ رمضان بازار میں روز مرہ استعمال کی اشیاء صرف مقررہ نرخ پر فروخت کو یقینی بناتے ہوئے معیار مقدار اور بہترین کوالٹی کو مدنظر رکھا جائے گراں فروشی اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف کریک ڈائون کرکے عوام کو ریلیف پہنچایاجائے انہوںنے کہا رمضان بازار میں ضعیف افراد اور خواتین کے بیٹھنے کی جگہ علیحدہ بنائی جائے نیز جنریٹر’پنکھوں کا انتظام کیا جائے پارکنگ ‘صفائی اور ٹائلٹس بلاک کا انتظام کیا جائے تاکہ صارفین کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو انہوں نے انتظامی افسران کو تاکید کی کہ رمضان بازاروں اور اوپن مارکیٹ میں روزانہ کی بنیاد پر اشیاء کی کوالٹی اور نرخ کا معائنہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ منافع خوروں سے سختی سے نمٹا جائے۔ انہوں نے روزمرہ استعمال کی اشیاء کے نرخوں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی سے کہا کہ وہ منڈی میں علی الصبح پھل اور سبزیوں کی نیلامی کا معائنہ کریں اس موقع پر چوہدری منظر حفیظ تحصیلدا رپیرمحل چوہدری محمد سلطان وائس چیئرمین ،میاں طارق مرکزی صدر انجمن تاجران پیرمحل ، محمد پرویزصدر کریانہ یونین ، محمد حنیف ساجد صدر فروٹ یونین ، محمد جاوید آڑھتی صدر سبزمنڈی آڑھتیا ں سمیت شہر بھر کی تاجر تنظیموں کے نمائندگان نے شرکت کی

پیرمحل ( نامہ نگار) ایس ایچ او تھانہ پیر محل رائے فاروق کھرل کا پولیس کی نفری کے ہمراہ کاروائی کبوتر بازی پر جوا لگانے والے 8 جواری رنگے ہاتھوں گرفتار کبوتروں سمیت جوا پر لگی بھاری رقم برامد تفصیل کے مطابق ایس ایچ او تھانہ پیر محل رائے فاروق کھرل نے مخبر کی اطلاع پر پولیس کی نفری کے ہمراہ علامہ اقبال چوک پیرمحل میں چھاپہ مارکر کبوتر بازی پر جوا لگانے والے 8 جواری رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے کبوتروں سمیت جوا پر لگی بھاری رقم برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا
پیرمحل ( نامہ نگار) دو موٹر سائیکلوں میں تصادم.ایک شخص جاں بحق دو شدید زخمی.تفصیل کے مطابق چک نمبر752گ ب بھٹیاں والا کے قریب دوموٹرسائیکلوں کے آمنے سامنے تصادم میں ایک موٹرسائیکل سوار جس کی شناخت غلام محی الدین عرف سونی قوم درکھان سکنہ کلر والا کے نام سے ہوئی جاں بحق ہوگیا جبکہ دوموٹرسائیکل سوار شدید زخمی ہوگئے جنہیں آر ایچ سی ہسپتال سندھلیانوالی میں طبی امدا ددی گئی
پیرمحل ( نامہ نگار ) ٹیم الرحمن کے زیراہتمام گذشتہ روز سمینار منعقد ہوا جس میں سورت رحمن کے ذریعے روحانی اور جسمانی الجھنوں اور بیماریوں کے علاج پر مخدوم سید صفدر علی بخاری ، کی ریسرچ پر روشنی ڈالی گئی اور سورت رحمن کو روزانہ کی بنیاد پر سننے کے فوائد بتائے گئے تقریب میں سید منشاء عباس بخاری سید حیدر جعفری ، حافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل ،چوہدری منظر حفیظ تحصیلدار پیرمحل چوہدری سلطان احمد وائس چیئرمین ، معروف شخصیت چوہدری محمد اسلم ، اور دیگر چیئرمین سیاسی شخصیات صدر نسیم عباس ایڈوکیٹ واراکین بار ایسوسی ایشن پیرمحل ڈاکٹر ز پروفیسر اساتذہ کرام علمائے کرام جرنلسٹ اور دیگر اداروں کے ملازمین سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی کے کثیر تعداد میں شرکت کی
پیرمحل ( نامہ نگار ) تحصیل پیرمحل میں جعلی اوتھ کمشنر زکی بھرمار جعلی مہر یں بنواکر اصلی دستاویزات کو جعلی مہروں سے تصدیق کرنے کا سلسلہ جاری فی الفور جعلی اوتھ کمشنر ز کی تصدیق کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے سماجی حلقے تفصیل کے مطابق تحصیل پیرمحل میں شیخ منیر احمد ایڈوکیٹ کو بطور اوتھ کمشنر کیا گیا ہے مگر ان کے علاوہ پیرمحل میں فیصل آباد ٹوبہ ٹیک سنگھ کے وکلاء کی مہریں بنواکر جعلی اوتھ کمشنر ز کی طرف سے غیر قانونی طورپر قیمتی دستاویزات جس میں بجلی کی فائلیں نادرا فارم ، زکوة فارم ، اشٹام ہائے بیان حلفی ، اور عدالتی امور کی دستاویزات شامل ہوتی ہے کو بعض افراد کی طرف سے غیر قانونی طورپر تصدیق کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جس سے اصلی دستاویزات جعلی تصدیق سے سائلین کو قانونی مسائل کا سامنا ہے عدالتوں میں ضمانت نامے اورسپرداری وغیرہ کی دستاویزات پر جعلی تصدیق سے سائلین پر مقدمات کے اندراج کا خدشہ ہے متاثرین نے ڈی سی اوٹوبہ ٹیک سنگھ ، ڈی پی اوٹوبہ ٹیک سنگھ سے مطالبہ کیا ہے کہ فی الفور اصلی دستاویزات کو غیر قانونی طورپر اوتھ کمشنر کی جعلی مہروں سے تصدیق کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے
پیرمحل (نامہ نگار ) شوگرکے مریضوں کوباقاعدگی سے آنکھوں کاچیک اپ کراناچاہیے 10 سال یااس سے زائد شوگررہنے کی صورت میں یہ بیماری آنکھ کے پردے پرمضراثرات ڈالناشروع کردیتی ہے ان خیالات کااظہار ماہرامراض چشم ڈاکٹر آصف ندیم چوہدری نے ایک ملاقات میں بتایا انہوں نے کہاکہ شوگرکے مریضوں کوباقاعدگی سے اپنی آنکھوں کاچیک اپ کراتے رہناچاہیے کیونکہ جب شوگرکی وجہ سے آنکھ کونقصان ہورہاہوتاہے تو مریض کو اس کاعلم نہیں ہوتاجبکہ نقصان ایک خاص حدبڑھ جانے پر ظاہرہوتاہے لہذا بروقت تشخیص اورمناسب علاج معالجہ سے بہت سے مریض نابینا ہونے سے بچ سکتے ہیں انہوں نے کہاکہ شوگرکے مریض میں سفیدموتیا وقت سے پہلے بن جاتاہے اورشوگرکے مریضوں میں بینائی کے ضائع ہونے کی سب سے بڑی وجہ آنکھ کے پردے کامتاثرہوناہے آنکھ کے پردے سے پہلے پانی رسنا شروع ہوتاہے پھرچربی رسنے لگتی ہے اوربعدمیں خون رسنا شروع ہوجاتاہے خون رستے رستے آنکھ کے پردے اورپھر نورمیں پھیل جاتاہے تب مریض کواحساس ہوتاہے نظرکم ہورہی ہے اور بعدازاں آنکھ کاپردہ اکھڑناشروع ہوجاتاہے اورنظرہمیشہ کیلئے ختم ہونے کارسک بڑھ جاتاہے انہوں نے کہاکہ شوگرکے مریضوں کوچاہیے کہ جب آنکھ سے پانی رسنا شروع ہوتو شعاعوں کی مددسے اس مسئلہ کوختم کیاجاسکتاہے اورجب خون رسنے لگے تو انجکشن لگاکر اسے کنٹرول کیاجاسکتاہے انہوں نے کہاکہ آنکھ کاپردہ اگراکھڑنے لگے تو بروقت آپریشن سے نظرکوضائع ہونے سے بچایاجاسکتاہے
پیرمحل (نامہ نگار ) حکومت پنجاب ٹریکٹر ٹرالیوں پر عائد ٹوکن فری کرے کسانوں زمینداروں کا مطالبہ تفصیل کے مطابق کسان زمیندار تیاراجناس کو منڈیوں اور شوگرملوں پراور پاسکو گودام میں پہنچانے کے لیے ٹریکٹر ٹرالیوں کا استعمال کرتے ہیں گندم سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالیاںپاسکوکے گیٹ پر کھڑی رہتی ہے یونہی ٹریکٹر ٹرالی گندم اتارتی ہے تو اس کو ٹریفک پولیس چالان کی مد میں روک لیتی ہے اگرٹریفک پولیس سے بچ جائے تو آرٹی سیکرٹری گھیر لیتا ہے اگر اس سے بچ جائے تو محکمہ ایکسائز کے عملہ کے رحم وکرم پر ہوتی ہے ٹریکٹر ٹرالی مالک کوئی سامان اتار نے کے ٹریکٹر ٹرالی کوبھیجتاہے تو اس کو معلوم ہی نہیں ہوتا ہے کہ کون سی اتھارٹی نے ٹریکٹر ٹرالی کو گھیر کر بند کردیا ہے اور کونسے تھانہ میں ٹریکٹر ٹرالی بندہے کھاد لینے کے لیے زمیندار ٹریکٹر ٹرالیوں کو لے کر آئے کھاد تو نہ ملی البتہ محکمہ ایکسائز کے عملہ نے ٹوکن کی مد میں تمام ٹریکٹر ٹرالیوں کوچالان کرکے پولیس کی تحویل میں دے دیا کسانوں زمینداروں نے مشکلات کے پیش نظر مطالبہ کیا کہ ٹریکٹر ٹرالیوں کے کاغذات بناتے و قت تمام ٹیکس اسی وقت وصول کرکے ٹیکس فری قرار دیاجائے تاکہ آئے روز محکمہ ایکسائز ، ٹریفک پولیس ، آرٹی سیکرٹری کی لوٹ مار سے ٹریکٹر ٹرالیوں کو بچایا جاسکے

پیرمحل ( نامہ نگار)عورتوں کا روپ دھار کر گھروں سے بھاگے ہوئے بگڑے انسان سرعام دعوت گناہ دینے لگے نوجوان ان کی ادائوں کے اسیر ہوکر اپنے گھروں سے زیورات قیمتی اشیا ء چوری کرکے کنگال ہوچکے ہیں تیسری مخلوق نے اپنی جائیدا د خرید لی رات گئے تھے اجنبی افراد کی آمد ورفت کے باعث مکین غیر محفوظ تفصیل کے مطابق پیرمحل کے گنجان آبادی کے محلہ جات آرا مارکیٹ اپر کالونی اضافی آبادی اضافی آبادی لوئر کالونی سمیت شہر کے دیگر محلہ جات میں دور درازکے شہروں کے رہائشی جوکہ اپنے اپنے علاقوں میں سنگین نوعیت کی وارداتوں میں ملوث ہونے کے باعث عورتوں کا روپ دھار کر کھسر وں کے بھیس میں اپنے اپنے ڈیرے لگاکر نوجوان نسل کو دعوت گناہ کا سرعام ارتکاب کررہے ہیں نوعمر لڑکوں کو ترغیب دے کر نازک اعضاء سے محروم کرکے انہیں تمام زندگی صفات مردانہ کی بجائے زنانہ زندگی گذارنے پر مجبور کردیتے ہیں اس گروہ کے ارکان اپنے جال میں پھنسا کر نہ صرف گھروں سے زیورات نقدی اور قیمتی اشیاء ہتھیاتے ہیں بلکہ اپنے ساتھ شادی کا ڈرامہ رچاکر ان نوجوانوں کی سرعام تذلیل کا دھندہ اپنائے ہوئے ہیںنو جو ان جو ہیجڑوں کے شوقین گھر وں سے زیورات اور نقدی چوری کرکے لے آتے ہیں اس رقم سے اپنی جگہ خریدکرکے بڑے قیمتی گھر بنارکھے ہیں ان گھر کے سامنے سرشام موٹرسائیکل رکشے کاریں قیمتی گاڑیاں میں سوار جرائم پیشہ افراد کی آمد ورفت جاری رہتی ہے ناچ گانے اور شورشرابہ کے باعث محلہ دار وں کی زندگی اجیرن ہوچکی ہے ان کھسروں نے اپنے نام مشہور اداکاروں کے نام پر رکھ کر اپنی تشہیر کا سلسلہ شروع کررکھا ہے جن میں ساجدی ، سونیا ،منظوری ، خالدی ، اطہری ، انمول ، ثناء ، بٹنی ، قیصری ، کاشی ، تلاش ،ملک ساجد مشہور ہے جہاں پر دن رات دھندہ عروج پر ہے انتظامیہ کی پراسرا ر خاموشی باعث تشویش ہے حالانکہ سابقہ ایس ایچ او حافظ عرفان کے اقداما ت کے باعث ان زنانوں کے اڈاجات بالکل ختم ہوگئے تھے بلکہ دور دور تک کوئی سائیکل گرائونڈ لگانے کی جرات نہیں کرتا تھا مگر ان کے تبادلہ کے باعث نہ صرف دوبارہ دھندہ شروع ہوگیا ان کے ڈیرہ جات پر دن رات جواء اور شراب اور دوسرے جرائم سرعام دیدہ دلیر ی سے کروائے جارہے ہیں سماجی فلاحی تنظیموں نے آرپی او فیصل آباد سے اپیل کی کہ فی الفور ان دعوت گناہ کے مراکز کو ختم کروایاجائے تاکہ مکین محفوظ زندگی گذار سکیں