پیرمحل کی خبریں 28/9/2017

Pir Mahal

Pir Mahal

پیرمحل (نامہ نگار) گورنمنٹ ہائی سکول نمبر1پیرمحل کے انگلش ٹیچر عبدالغفار کا اعزاز 45 طلبہ میں سے 19 طلبہ نے وظائف حاصل کرلیے تفصیل کے مطابق پیک کے امتحان میں گورنمنٹ ہائی سکول نمبر1پیرمحل کے انگلش ٹیچر عبدالغفارکلاس انچار ج کے 45طلبہ میں سے 19طلبہ نے پنجاب ایجوکیشن فنڈ پیف کے وظائف حاصل کرلیے بہترین کامیابی پر سماجی حلقوںنے انگلش ٹیچر عبدالغفار کی کارکردگی کو سراہا اور محکمہ تعلیم کے ارباب اختیار سے اعزازی شیلڈ دینے کا مطالبہ کیا تاکہ محنت کرنے والے اساتذہ کی حوصلہ افزائی سمیت مقابلہ کی فضا قائم ہوسکے

پیرمحل ( نامہ نگار )محرم کے مرکزی جلوس کے روٹ پر صحت وصفائی کے فول پروف انتظامات کیے ہیں ہرقسم کی رکاوٹ کو دور کرنے کے لیے جلوس کے راستہ میں تجاوزات کا مکمل خاتمہ کردیا ہے ان خیالا ت کا اظہار محسن رضا چیف آفیسر میونسپل کمیٹی پیرمحل نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگومیں کیا انہوںنے کہا میونسپل کمیٹی پیرمحل کا عملہ دن رات خدمت کے لیے کوشاں ہے ملازمین کی کمی کے باوجود چیئرمین چوہدری خالد سردار کی رہنمائی میں تحصیل بھر کے تمام محلہ جات سمیت شہر کے تمام بازاروں میں روزانہ کی بنیاد پر صحت وصفائی کی خدمات انجام دیے رہے ہیں محرم الحرام کے جلوس کے روٹس اور مجالس کے لیے صفائی کے بہترین انتظامات مہیا کررہے ہیں تجاوزات مافیا شہر کا حسن برباد کیے ہوئے ہیں تجاوزات مافیاکے خلاف کاروائی کرکے ہر قسم کی رکاوٹیں دور کرنا مشن ہے کسی بھی شہر ی کو صحت وصفائی کے حوالہ سے کسی قسم کی کوئی شکایت ہو تو نشاندہی کرے بروقت کاروائی کرکے شکایات کا ازالہ کریں گے

پیرمحل ( نامہ نگار ) نوسرباز گروہ نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کا نام استعمال کرکے ٹائون کمیٹی ملازمین کو لوٹ لیا ہزاروں روپے نقدی موبائل فون اکائونٹ کے ذریعے ہتھیالی تفصیل کے مطابق نامعلوم نوسر بازوں نے چیئرمین چوہدری خالد سردار کو فون کرکے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کا نام استعمال کرکے میونسپل کمیٹی کے فنڈ میں رقم کی کمی کا کہا اور 15ہزار روپے کی رقم فی الفور دیے گئے موبائل فون اکائونٹ میں بھجوانے کاکہا چیئرمین چوہدری خالد سردار نے اپنے ماتحت عملہ محمد انور ہیڈکلرک سے رابطہ کرنے کا کہا نوسربازوںنے 27ہزار روپے کی رقم موبائل فون اکائونٹ کے ذریعے ہتھیالی ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے آفس سے رقم کے بارے میں معلوم ہونے پر فراڈ کا پتہ چلا

پیرمحل ( نامہ نگار ) کرپشن دور کرنے کی بجائے الزام تراشی کے ذریعے اپنی صفائی کے کلچر کا ملک متحمل نہیں ہوسکتا ،حالات کو بلاوجہ انارکی کی طرف دھکیلنے والے حکمران کسی صورت بھی ملک و قوم کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے۔ ان خیالات کا اظہارمیاں اختر جاوید ایڈوکیٹ صوبائی راہنما پاکستان تحریک انصاف نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ لوٹی گئی دولت کی واپسی تک ہم ملک کی دولت لوٹنے والوں کا پیچھا کریں گے اور اقتدار کے ایوان کرپٹ ٹولے کو تحفظ نہیں دے سکیں گے جن لوگوں کے دامن پر کرپشن کے دھبے ہیں وہ کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف کی تحر یک احتساب کا میابی سے ہمکنا ر ہوکر رہے گی اورملک کی دولت لوٹنے والوں کو قومی خزانے سے لوٹی گئی ایک ایک پائی کا حساب دینا پڑیگا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے قوم سے جتنے بھی وعدے کیے وہ سب جھوٹ ثابت ہوئے’ کشکول توڑنے کا جھوٹا وعدہ بھی اس میں شامل ہے’غیر ملکی قرضوں نے ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا جس کا سود آئندہ کئی نسلیں ادا کرتی رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ عوام اگر کرپشن کیخلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں تو یہ کوئی غیر آئینی یا غیر قانونی اقدام نہیں اس لیے حکمرانوں کو جوش کی بجائے ہوش سے کام لینا ہوگا ۔