پیرمحل کی خبریں 9/7/2017

Pir Mahal

Pir Mahal

پیرمحل (نامہ نگار) حکومت پنجاب کی جانب سے ایپکا کے جائز مطالبات جن میں ملازمین کی اپ گریڈیشن، ہائوس رینٹ ریکوزیشن کی منظوری، تنخواہوں میں 7.5 فیصد دیگر صوبوں کی طرح اضافہ، کنٹریکٹ ملازمین محکمہ زکو، زراعت واٹرمینجمنٹ ، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ و دیگر کو ریگولر کرنا، انشورنس کی رقم کی ریٹائرمنٹ پربھی ادائیگی کے مطالبات کو فی الفور پورا کیاجائے سید ذیشان شاہ چیئرمین APCA ( APSA ) نے اپنے بیان میں کیا انہوںنے کہا حکومت پنجاب نے سرکاری ملازمین کے جائز مطالبات جن میں ملازمین کی اپ گریڈیشن ، ہائوس رینٹ ریکوزیشن کی منظوری ، تنخواہوں میں 7.5 فیصد دیگر صوبوں کی طرح اضافہ، کنٹریکٹ ملازمین محکمہ زکو، زراعت واٹرمینجمنٹ ، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ و دیگر کو ریگولر کرنا، انشورنس کی رقم کی ریٹائرمنٹ پربھی ادائیگی کے مطالبات کو پورا کرنے کا وعدہ کیا تھا مگر اس کو پورا کرنے کی بجائے حکومت تاخیری حربے استعمال کررہی ہے حکومت پنجاب کی جانب سے کمیونٹی سیکرٹریوں کے جائز مطالبات کو فی الفور پورا کرنا ہوگا سیکرٹریز یونین کونسل کی اپ گریڈیشن کرنے کے وزیر اعلیٰ پنجاب کے حکم پر عملدرآمد کروایا جائے

پیرمحل ( نامہ نگار ) تحصیل سوئی گیس کسٹمر سنٹر پیرمحل میں بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی صارفین شدیدمشکلات کا شکار فی الفور سوئی گیس کسٹمر سنٹر میں درستگی بل، نئے کنکشن کے فارم جمع کروانے سمیت اووربلنگ درستگی کے اختیارات دیے جائیں حاجی اللہ دتہ سماجی شخصیت تفصیل کے مطابق تحصیل پیرمحل میں سوئی گیس کے صارفین کی تعداد ہزاروں میں پہنچ چکی ہے مگر صارفین کی شکایات اور نئے کنکشن کے حصول کے لیے فارم جمع کروانے سمیت بل درستگی اور تمام امور کے سلسلہ میں 30تا 40کلومیٹر کا سفر طے کرکے ٹوبہ ٹیک سنگھ جانا پڑتاہے جس سے اکثر اوقات ٹرانسپورٹ کے مسائل کے باعث دفترکا وقت ختم ہوجاتا ہے جس وجہ سے صارفین کو کئی کئی چکر دوردراز کاسفر کرکے لگانے پڑتے ہے عوامی مطالبہ پر پیرمحل تحصیل میں سوئی گیس کسٹمر سنٹربنایا گیا جس میں ماسوائے معمولی گیس لیکج اور میٹر کی تبدیلی کے تمام امور بدستور فیصل آباد او رٹوبہ ٹیک سنگھ جاکر کروانے پڑتے ہیں حاجی اللہ دتہ سماجی شخصیت سمیت سماجی فلاحی تنظیموںنے جنرل منیجر سوئی گیس فیصل آباد سے اپیل کی کہ فی الفور پیرمحل شہر میں سوئی گیس کسٹمر سنٹر میں درستگی بل، نئے کنکشن کے فارم جمع کروانے سمیت اووربلنگ درستگی کے اختیارات دیے جائیںعلاوہ ازیں جمع کروائے گئے سالوں سے ڈیمانڈنوٹس پر نئے کنکشن فراہم کیے جائیں تاکہ عوامی مشکلات میں کمی واقع ہوسکے

پیرمحل ( نامہ نگار ) پینے کا پانی نایاب تھانہ چٹیانہ کے ملازمین اور ملزم پیاس کے مارے بدحا ل تھانہ ویران جگہ ہونے کے باعث سائلین کو دشواری کاسامنا فی الفو رتھانہ میں پینے کا پانی مہیاکیاجائے تفصیل کے مطابق تھانہ چٹیانہ جوکہ قیام پاکستان سے قبل تک چک نمبر 314گ ب میں قائم ہے جہاں پر تعینات ہونے والے ملازمین کے لیے پرتعیش رہائش گاہیں اور گھوڑیوں کے لیے اصطبل سمیت وسیع اراضی موجود تھی جس میں چارہ اور سبزیوں سمیت ضروریات کے لیے فصلیں وافر مقدار میں پیدا ہوتی تھی تھانہ چٹیانہ کا زیر ز مین پانی کڑوا اورناقابل استعمال ہونے کے باعث نہ صرف یہ زمینیں بنجرا ورناکارہ ہوگئیں بلکہ وقت گذرنے کے ساتھ ساتھ رہائش گاہیں مسمارہوگئیں جس سے ایس ایچ او سمیت تمام ملازمین رہائش گاہوں سے محروم ہوگئے جبکہ تھانہ چٹیانہ میں پینے کا پانی تک نایاب ہے ملازمین 30کلومیٹر دور سے پانی لاکر اپنے ضروریات پوری کرتے ہیں جبکہ تھانہ کی حوالات میں گرفتار ملزمان کو پینے کے لیے پانی تک میسر نہیں ہوتا یونہی کوئی ملاقاتی کسی سے ملنے کے لیے آتا ہے تو ملزمان اس کے ہاتھ میں سب سے پہلے پانی لانے کے لیے بوتل پکڑادیتے ہیں ورنہ سارا دن پیاسے رہنے پر مجبور ہے تھانہ چٹیانہ کو نہر ی پانی مہیا کیاجاتا رہا مگر نہ جانے کیوں نہر ی پانی راستے میں روک لیا گیا سماجی فلاحی تنظیموںنے ڈی پی اوٹوبہ ٹیک سنگھ اور ، آئی جی پنجاب ڈی آئی جی فیصل آباد سے مطالبہ کیا کہ تھانہ چٹیانہ میں ملازمین اور حوالاتیوں کے لیے میٹھے پانی کا انتظام کیا جائے علاوہ ازیں تھانہ چٹیانہ کو جانے کے لیے ٹرانسپورٹ سمیت دیگرمسائل حل کرنے سمیت ملازمین کے لیے رہائش گاہیں بنائیں جائیں

پیرمحل ( نامہ نگار ) محکمہ ماحولیا ت کی غفلت یا لاپرواہی ،،پیرمحل اور گردونواح میںکھلے عام کباڑیوںنے ٹائروں کوجلا کر تار نکالنا شروع کردی شہری دمہ سانس اور آنکھوں کے موذی امراض میں مبتلا ہونے سمیت فضائی آلودگی سے مکینوں کی زندگی اجیرن تفصیل کے مطابق پیرمحل شہر سمیت گردونواح میں کباڑیوں کے اڈاجات پر کھلے عام گندگی اور کباڑ کے باعث ملیریا اور ڈینگی جیسے امراض جنم لے رہے ہیں کباڑیوں صبح اور شام کے اوقات میں بے کار ٹائروں کو آگ لگاکر ٹائروں سے آہنی تار نکالتے ہیں دھوئیں کے باعث شہر ی دمہ سانس اور آنکھوں کے موذی امراض میں مبتلا ہورہے ہیں جبکہ فضائی آلودگی سے انسان حیوان چرند پرند متاثر ہورہے ہیں محکمہ ماحولیات کے افسران دفاتر سے نکل کر عملی کاروائی کی بجائے سب اچھا کی رپورٹ دے کر فرضی کاروائیوں کے ذریعے ان بے رحم کباڑیوں کو کھلے عام موت کا لائسنس جاری کیے ہوئے ہیں سماجی فلاحی حلقوںنے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ سے محکمہ ماحولیات کے افسران کو عملی طور پر فیلڈ میں نکل کر کھلے عام شہریوں کے موت کے منہ میں دھکیلنے والے کباڑیوں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

پیرمحل ( نامہ نگار ) پیرمحل شہر سمیت ضلع بھرمیں ادویات کی دکانوں پرمحکمہ صحت کے حکام اورڈرگ انسپکٹروں کی ملی بھگت سے سٹیرائیڈ ملی ادویات کی فروخت عروج پرپہنچ گئی ہے جبکہ ماہرڈاکٹر بھی ذاتی مالی منفعت کی خاطرسٹیرائیڈ ملی ادویات مریضوں کواستعمال کرناشروع کررکھی ہیں مالی منفعت کے لیے ڈاکٹرسٹیرائیڈ ملی ادویات بنانے والی کمپنیوں سے کئی طرح کے مالی فوائد حاصل کرتے ہیں لیکن انسانیت کی بربادی کاسبب بن رہے ہیں سٹیرائیڈ ملی ادویات کے استعمال سے گردوں، جگر،پھپھڑوں اوردل کے امراض میں اضافہ ہواہے ہردسواں شخص ہپاٹائیس کے مرض میں مبتلا دکھائی دیتاہے سٹیرائیڈ ملے آئی ڈراپس استعمال کرکے لوگ کالے مویتے اوراندھے پن کاشکار ہورہے ہیں گردوں کے امراض جگرکے کینسر اوردیگربیماریوں میں بھی حددرجہ اضافہ ہوگیاہے محکمہ صحت نے تمام تر آگاہی کے باجود اس طرف سے مکمل آنکھیں بندکررکھی ہیں اورڈرگ انسپکٹرمنتھلیاں لے کرعطائیت کوفروغ دے رہے ہیں سماجی حلقوںنے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ سمیت صوبائی وزیر صحت سے کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

پیرمحل ( نامہ نگار ) سیاست برادری عزم اور علاقائی عزم کا نام نہیں سیاست ملک و قوم کو مضبوط کرنے کا نام ہے پاکستانی عوام کو اپنی مرضی کی حکومتیں بنانا اور اپنی مرضی کے مطابق ووٹ دینے کا حق پیپلز پارٹی نے دیا پیپلز پارٹی نے عام آدمی کو اپنی مرضی کے ساتھ ووٹ دینے اور بولنے کی طاقت دی بھٹو نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے کے بعد عام اور غریب شخص کو اسمبلی میں پہنچایا پیپلزپارٹی شہداء کی پارٹی ہے جسے کوئی طاقت زیر نہیں کر سکتی پیپلز پارٹی ایک بار پھر تاریخی فتح حاصل کر کے عوامی وجمہوری حکومت کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے عوامی خدمت کا عمل اور بھٹو شہید کا مشن جاری رکھے گی۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے غریب عوام کے لیے اپنی جان کی قربانی دی۔ آمریت کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن کر بھٹو شہید نے نہ صرف آمریت کو روکا بلکہ غریب عوام کو استحصال ،ظلم،جبر اور لاقانونیت سے بھی نجات دلائی ان خیالات کا اظہار رانامحمدجمیل سٹی صدر پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمراہ محمد حسین فراز ایڈوکیٹ جنرل سیکرٹری ، رانا مجاہد علی نائب صدر محمد یٰسین رحمانی جائنٹ سیکرٹری کے ہمراہ مشترکہ باڈی کی تشکیل کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس میں کیا انہوںنے کہا شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے بھی اسی مشن کو آگے بڑھاتے ہوئے اپنی جان قربان کی اور اب یہ قافلے رواں دواں رہیں گے شہید بھٹو نے پاکستان اور پاکستانیوں کیلئے اپنی جان کا نذانہ دے کر ملک کو بچایا تھا پاکستان کو ایٹمی قوت بناتے وقت تمام اسلام دشمن قوتیں بھٹو کے خلاف ہو گئی تھیں مگر بھٹو نے دلیرانہ فیصلہ کرتے ہوئے پاکستان کو ایٹمی قوت بنا کر اسلام دشمن قوتوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈالیں بھٹو پورے عالم اسلام کے لیڈر تھے ۔ بھٹو نے پوری عالم اسلام کو متحد کر کے دشمنانان اسلام کو تہس نہس کر دیا تھا ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہم تاریخ کے ایک بہت بڑے لیڈر کی پارٹی کے وارث ہیں پاکستان میں پاک فوج کے بعد سب سے زیادہ قربانیاں پیپلز پارٹی کی قیادت نے دی ہیں پاکستان کو بچانے کا کریڈٹ بھی پاک فوج کے بعد پیپلز پارٹی کو جاتا ہے بھٹو کی جلائی ہوئی شمع کو بجھنے نہیں دیں گے پیپلز پارٹی ایک عوامی طاقت ہے جن نے پورے پاکستان کو متحد و منظم رکھا ہوا ہے پارٹی کارکنان بھٹو کے پیغام کو گھر گھر پہنچائیں ۔انہوں نے کہا کہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ،گوادر پورٹ کی چین کو حوالگی وہ عظیم منصوبے ہیں جو پاکستان کی معیشت کو مستحکم بنیاد فراہم کرے میں اہم کردار ادا کرے گا

پیرمحل ( نامہ نگار ) داخلہ کی آڑ میں یونیورسٹیوں کالجز اور سکولوں کی تعلیم غریب کی پہنچ سے کوسوں دور ،، داخلہ فیس کے نام پر ہزاروں روپے کی فیس ، امتحان پاس کرنے کے باوجود میٹرک ، ایف اے ، بی اے ، ایم اے کی اسنادجاری کروانے کے لیے ہزاروں روپے کی فیس عائد ، دس سال سے طلبہ طالبات کی سند یں جاری نہ ہوسکی حکومت فی الفور طلبہ کے لیے تعلیمی اسناد مفت جاری کرے تفصیل کے مطابق حکومت نے میٹرک تک تعلیم مفت قراردے رکھی ہیں مگرتعلیمی بورڈ داخلہ کی آڑ میں ہزاروں روپے فیس اور رزلٹ کارڈ ، سند ، ڈگری کے، نام ہزاروںروپے کی فیسیں وصول کررہے ہیں جو عام طالب علم کی پہنچ سے بہت زیادہ ہونے کے باعث سالہا سال سے طالب علم سند اور ڈگری لینے سے محروم ہے علاوہ ازیں طالب علم بھاری فیس کے باعث این او سی اور ڈگری نہ ملنے کے باعث اپنی مزید تعلیم جاری رکھنے کی بجائے تعلیم ادھوری چھوڑنے پر مجبور ہے حاجی اللہ دتہ سماجی شخصیت نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے حکومت فی الفور طلبہ کے لیے تعلیمی اسناد مفت جاری کرے اور پسماندہ علاقوں کے وہ بچے جو غربت کی وجہ سے سکول نہیں جا سکتے ان کو وظیفہ دیا جائے تاکہ غریب کا بچہ بھی تعلیم حاصل کر سکے حکومت سرکاری سکولوں کے اساتذہ کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے خاطر خواہ اقدامات کرے