پیرمحل کی خبریں 9/11/2016

Pirmehal-News

Pirmehal-News

پیرمحل (نامہ نگار) تین کس افراد شادی شدہ خاتون کو حرام کاری کی نیت سے اغواکرکے لے گئے گھر میں داخل ہوکر شادی شدہ خاتون سے زیادتی کی کوشش پر مقدمات درج تفصیل کے مطابق لوئر کالونی پیرمحل کے رہائشی محمد وقاص کی شادی شدہ بہن سدرہ کو شہزاد وغیرہ تین کس افراد نے اسلحہ کی نوک پراغواکرکے کار میں لے گئے تھانہ پیرمحل پولیس نے دوافراد کو گرفتار کرکے زیر دفعہ496 ت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا دوسرے واقعہ میں 687/27گ ب کے رہائشی شان علی کی گھر دیواریں پھلانگ کر لیاقت علی ہمراہ ایک نامعلوم گھر میں داخل ہوکر شان علی کی بیوی کو زبردستی زیادتی کانشانہ بنانے کی کوشش کی شورواویلا پر اہل دیہہ کے آنے پر ملزمان فرار ہو گئے تھانہ پیرمحل پولیس نے زیر دفعہ 376/511 کے تحت درج کرلیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل ( نامہ نگار ) زرعی رقبہ سے زبردستی کھال نکالنے کے روکنے پر پانچ کس افراد نے تشددکرکے ایک شخص کو شدید زخمی کرڈالا مقدمہ درج تفصیل کے مطابق چک نمبر 675/16 گ ب کے رہائشی محمد افضل کو شاہد وغیرہ پانچ کس نے ڈنڈوں سوٹوں سے حملہ کرکے شدید زخمی کرڈالا تھانہ پیرمحل پولیس نے زیر دفعہ 337 F6/L2 کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (نامہ نگار) پانچ دفعہ بطور ممبر پنجاب اسمبلی منتخب ہوکر علاقہ پیرمحل کی خدمت کرنے والے سابق مرحوم ایم پی اے مخدوم سید علی رضا شاہ کی پہلی برسی میں سابق گورنر چوہدری محمد سرور ، ایم این اے چوہدری اسدالرحمن ، سمیت سیاسی سماجی شخصیات کی شرکت تفصیل کے مطابق پی پی 89سے پانچ دفعہ بطور ممبر پنجاب اسمبلی منتخب ہوکر علاقہ پیرمحل کی خدمت کرنے والے سابق مرحوم ایم پی اے مخدوم سید علی رضا شاہ کی پہلی برسی ناصر نگر میں منائی گئی جس میں مرحوم کے بیٹے سید عباس مہندی صاحبزادہ علی رضا ،بیوہ سید ہ صائمہ علی رضا اور چوہدری محمدسرور سابق گورنر، چوہدری اسدالرحمن ایم این اے ،چوہدری محمد اشفاق ، پیر قطب علی شاہ ایم پی اے ، فخر امام سابق سپیکر صوبائی اسمبلی ، ڈاکٹر کشف ریاض اللہ ، پیر نسیم عبا س بخاری ، پیر اختر عباس کرمانی سابق تحصیل ناظم سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی مرحوم پاکستان مسلم لیگ ن ، قاف لیگ ، پیپلزپارٹی سمیت آزاد امیدوار کی حیثیت سے بطور ایم پی اے کامیاب ہوکر پی پی 89میں اپنا سیاسی سفر جاری رکھا مرحوم پیر ناصر الدین شاہ جاگیر دار آنریری مجسٹریٹ کے اکلوتے بیٹے تھے جنہوںنے پی پی 89میں اپنی سیاسی بصیرت کی بدولت کامیابیوں کا سفر جاری رکھا جنہوںنے اپنی سیاست کا آغاز چیئرمین ضلع کونسل فیصل آباد بن کر کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (نامہ نگار) شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال نے مسلمانان برصغیر کے لیے الگ مملکت کا تصور دے کر احسان عظیم کیا جس کا ثمر پاکستان کی صورت میں ہمیں ملا جبکہ آج کے نوجوانوں اور بچوں کو اس بارے آگاہی کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر پیرمحل میں مفکر پاکستان کے 139 ویں یوم ولادت کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے ادارے کے سربراہ بشیر احمد ربانی نے کیا۔ سپیچ تھراپسٹ عمارہ عمر، اساتذہ کرام سجاد علی، آصف جیلانی، حمیرہ صدیقہ امین، فرحان حسن، سٹاف ممبران اور بچوں کی کثیر تعداد بھی اس موقع پر موجود تھی۔ عدیل شاہد نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ سربراہ بشیر احمدربانی نے اساتذہ اور سپیشل بچوں کے ساتھ مل کر علامہ اقبال کی سالگرہ کا کیک کاٹا۔ معروف فنکار فرحان حسن نے کلام اقبال پیش کیا۔بچوں نے مل کر علامہ اقبال کی مشہور نظم ”لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنا میری” پر ٹیبلو پیش کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (نامہ نگار) بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے باوجود اوربلنگ حکومت فی الفور واپڈا کارڈ سسٹم متعارف کروائے واپڈا کے ملازمین کی فوج کا بھاری بوجھ ختم ہونے سمیت صارف جتنی بجلی استعمال کرے گااس کا بل اڈوانس واپڈا کو اداکرے گا بجلی چوری او رلائن لاسز سمیت بجلی کی بچت ہوگی سماجی حلقے ماہرین تفصیل کے مطابق پوری دنیا میں بلنگ نظام کی بجائے موبائل فون کی طرح کارڈ سسٹم رائج ہے جس کے تحت صارف جتنے یونٹ استعمال کرتا ہے اس کی ادائیگی استعمال کے وقت ہوتی رہتی ہے جس سے نہ صرف محکمہ کو اڈوانس رقم حاصل ہوتی ہے بلکہ زائدملازمین اور اووربلنگ وغیرہ کے مسائل سرے سے پیدا ہی نہیں ہوتے اور صارف بجلی کی بچت بھی کرتاہے پاکستان میں قدیم ریڈنگ کا طریقہ رائج ہونے سے نہ صرف بجلی چوری کے واقعات کے باعث صارفین کو بھاری بوجھ برداشت کرنا پڑتا ہے بلکہ واپڈا کے ملازمین کی فوج کا اضافی بوجھ اور دیگر اخراجات کے باعث واپڈا خسارے میںجارہاہے ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر بلنگ کے نظام کی بجائے کارڈ سسٹم متعارف کروادیاجائے تو ملک میں بجلی کی بچت سمیت واپڈا کو بل کی مد میں اڈوانس رقم کا حصول ممکن ہوگا اور بھاری اخراجات سے جان چھوٹ جائے گی اورموجودہ حکومت کو کاکردگی دکھانے کا مو قع حاصل ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (نامہ نگار) حکومت پراپرٹی مافیا کی طرف سرکاری اراضی پر آئے روز قبضہ کرکے فروخت کرنے کے پیش نظر خالی جگہ پر موزوں رہائشی اسکیموں کا اعلان کرے پیرمحل میں پراپرٹی کے نرخ انتہائی زیادہ ہیں اور متوسط طبقے و چھوٹے تاجروں کے لیے پیرمحل شہر اور گردونواح میں گھر بنانا اور کسی موزوںجگہ پر زمین کا حصول نہایت مشکل ہو چکا ہے جس سے اضافی آبادیوں سی پلاٹ ، بی پلاٹ ، بستی خانجوان ، شادمان کالونی اپرکالونی ، لوئر کالونی سرکاری جگہ پر قبضہ کرکے فروخت کرنے کا سلسلہ جاری سیٹھ شبیر عبداللہ ہوشیارپوری ،رانامحمد جمیل ، حاجی اللہ دتہ نے حکومت اور متعلقہ حکام بالا کی توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا ہے کہ پیرمحل شہر اور اردگرد حکومت پنجاب کا سرکاری رقبہ موجود ہے جس پر قبضہ مافیا غیر قانونی طورپر قبضہ کرکے شریف سادہ لوح شہریوں کو لاکھوں روپے مرلہ کے حساب سے فروخت کردیتا ہے بعدازاں محکمہ مال کاعملہ 32/34کی کاروائی میں نہ صرف ان کے خرید کردہ پلاٹ کے ملبہ قبضہ کو گرادیتا ہے بلکہ تعمیراتی سامان میٹریل اپنے قبضہ میں کرلیا جاتا ہے جس سے سادہ لوح شہری قبضہ مافیا کے ہاتھوں سرعام کنگال ہورہے ہیں قبضہ مافیا کی کاروائیوں کو روکنے اور قیمتی اراضی کو مصرف میں لانے کے لیے حکومت فی الفور پیرمحل میں کسی موزوںمقام پر ” پبلک ہائوسنگ اسکیم “شروع کرے پہلے مرحلے میں 1500ایکڑ رقبے پر یہ سکیم شروع کرکے اگرڈیڑھ لاکھ روپے فی مرلہ کے حساب سے حکومت یہ زمین فروخت کرے تو قومی خزانے میں اربوں روپے کا اضافہ ہوگااور اس کے علاوہ اس سکیم سے حکومت کو مختلف مدوں میں ٹیکس بھی موصول ہو گے اس سے بھی حکومت کی آمدن میں کروڑوں روپے کا اضافہ ممکن ہو گا چھوٹے تاجروں اور کم آمدنی والے افراد کے لیے ان سکیموں میں اپنا گھر بنانا قدرے آسان ہوجائے گا اوران تمام سکیموں کو اگر حکومت بروقت شروع کرتی ہے تو حکومت کے ریونیو میں اربوں روپے کا اضافہ ہو گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (نامہ نگار) پنجاب حکومت کا عوام کو علاج معالجہ فراہم کرنے کا دعویٰ پیرمحل سول ہسپتال لیڈی ڈاکٹر سے محروم خواتین مرد ڈاکٹروں کے ہاتھوں علاج کروانے پر مجبور میڈیکل لیگل ، پوسٹ مارٹم کے لیے کمالیہ جانے پر مجبورفی الفور ایم او لیڈی ڈاکٹر تعینات کی جائے تفصیل کے مطابق حکومت پنجاب نے پیرمحل سول ہسپتال کو اپ گریڈکرکے تحصیل کا درجہ تو دے دیا مگر اس میں علا ج معالجہ کی سہولت مہیاکرنے کی بجائے سول ہسپتال پیرمحل میں عرصہ تین ماہ سے لیڈی ڈاکٹر کی تعیناتی کے بغیر ہسپتال کو چلارکھا ہے جس میں خواتین کا علاج معالجہ مرد انجام دے رہے ہیں پوسٹ مارٹم ،میڈیکل لیگل کے لیے دوردراز کا سفرطے کرکے کمالیہ جانا پڑتا ہے جس کے لیے نہ صرف خواتین مریضوں کو سخت مسائل کا سامناہے بلکہ لواحقین سخت مالی مسائل کا شکار ہے سماجی فلاحی حلقوں نے ڈی سی اوٹوبہ ٹیک سنگھ سے مطالبہ کیا ہے فی الفور سول ہسپتال پیرمحل میں لیڈی ڈاکٹر تعینات کی جائے۔

Pirmehal-News

Pirmehal-News