پیرمحل کی خبریں 3/8/2017

Pir Mahal

Pir Mahal

پیرمحل (نامہ نگار) مطالبات کی منظوری کے حق میں تحصیل پیرمحل کے پٹواریاں کا ظہورا حمد نوناری تحصیل صدرکی قیادت میں کالی پٹیاں باندھ کر 26 روز میں دھرنا داخل جاری ،پنجاب حکومت کو پٹواریوں کے مطالبات پر ترجیحی بنیادوں پر غور کرناچاہیے تفصیل کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی جانب سے پٹواریان کے سکیل کی اپ گریڈیشن کی منظور شدہ سمری پر فنانس ڈیپارنمنٹ کی جانب سے مکمل عمل درآمد کے لیے تحصیل پیرمحل کے پٹواریاں کا ظہورا حمد نوناری تحصیل صدرکی قیادت میں دھرنا26ویں روز بھی جاری ہے جس میں گرداور منظورخان بلوچ ، ظہورا حمد نوناری تحصیل صدر ، طارق محمود جنرل سیکرٹری ، میاں اعجاز حسین نائب صدر ، مقبول حسین چیئرمین مجلس عاملہ ، محمد احمد ڈویژنل صدر ، محمد اشفاق ضلعی نائب صدرسمیت تحصیل بھر کے پٹواریاںنے کالی پٹیاں باندھ کر احتجاج کررہے ہیں محمد صدیق پیارا سابق تحصیل نائب ناظم نے ہڑتالی کیمپ میں پہنچ کر اظہار یک جہتی کیاانہوںنے کہا پنجاب حکومت کو پٹواریوں کے مطالبات پر ترجیحی بنیادوں پر غور کرناچاہیے کیونکہ پٹوار ی محکمہ مال میں ریڑھ کی ہڈی کا درجہ رکھتے ہیں اگر حکومت بنیادی اکائی کی بہتری کے لیے توجہ نہ دے گی توآنے والے وقت میں ریونیو کی وصولی سمیت زرعی وسکنی اراضی کے ہر طرح کے معاملات میں دشواری کا سامنا کرنا ہوگا یادر ہے کہ پنجاب بھر کے پٹواریوں نے 8جولائی سے اپنے مطالبات کی منظور ی تک قلم چھوڑہڑتال کررکھی ہیں جس سے پنجاب حکومت کو ریونیو کی وصولی سمیت مختلف امور میں کروڑوں روپے کا نقصان ہونے سمیت سائلین کو سخت دشواری کاسامنا ہے میاں طاہر سعید صفوری ایڈوکیٹ ،مہر اقبال ہمجانہ ایڈوکیٹ رائے شہباز اختر ایڈوکیٹ غلام حسین مکوآنہ ایڈوکیٹ سمیت چوہدری عثمان یٰسین تحصیل صدر اشٹام فروش یونین ،رانامحمداشرف جنرل سیکرٹری ، ملک حبیب الرحمن ننھا نائب صدر ،محمد سلیم کمالیہ اشٹام فروش یونین ، سید محمود احمد شاہ چیئرمین مجلس عاملہ نے ہڑتالی کیمپ میں شامل ہوئے پٹواریوں کے ساتھ اظہار یک جہتی کیا
پیرمحل ( نامہ نگار ) عوام کا بڑھتا ہوارش عوام کے لینڈ ریکار ڈ پر اعتماد کی بہترین مثال ہے تحصیل لینڈریکارڈ کے اوقات میں عوام کو اپنی زمینوں کے انتقال رجسٹری فردملکیت حاصل کرنے میں آسانی ہوئی عوامی سہولت کے لیے لینڈر یکارڈ دفتر میں ٹوکن سسٹم کا اجرا جاری ہے جس سے وی آئی پی کلچر کا خاتمہ ہوا ہے لینڈر یکارڈپر بڑھتے ہوئے اعتماد کے باعث زیادہ سے زیادہ سائلین روزانہ مستفید ہورہے ہیں ان خیالات کا اظہار غلام حسین کاٹھیہ اسسٹنٹ لینڈ ڈا ئر یکٹر پیرمحل صحافیوں رانامحمد اشرف ،ر اناشاہدالرحمن ، علی احسن آفس سیکرٹری کو پریس بریفنگ میں کیا انہوںنے کہا اراضی کے کمپیوٹرائز ہونے سے ریکارڈ میں ہرقسم کی ٹمپرنگ سے نجات ملی عوام کی کروڑوں اربوں روپے کی اراضی محفوظ ہونے سمیت عوام کو ایک ہی جگہ پر اپنی اراضی کی منتقلی فرد ملکیت ملنا شروع ہوئی انہوںنے کہا کہ نئے نظام میں عوام کو آگاہی نہ ہونے کے باعث کچھ مشکلات پیش آرہی ہے جس کی بنیادی وجہ صدیوں سے چلنے والا پرانا نظام ہے جس میں کم لوگوں کی بجائے غیر متعلقہ لوگوں کو اپنے ساتھ لاکر سارا سارادن انتقال رجسٹری کے لیے افسران کے انتظار میں بیٹھے رہنا معمول تھا مگر اب آسان اور ون ونڈ وپراسس کے تحت متعلقہ افراد کی فراہمی پر ہی انتقال رجسٹری ہونے سے وقت کی بچت سمیت عوامی اخراجات میں کمی واقع ہوئی ہے عوام کا بڑھتا ہوارش عوام کے لینڈ ریکار ڈ پر اعتماد کی بہترین مثال ہے
پیرمحل ( نامہ نگار ) قدیم مادر علمی گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1 بوائز پیرمحل کوپرائیویٹ ادارہ سنٹر آف ایکسی لینس میں تبدیل کرکے مسمار کرنے کے خلاف عدالت عالیہ سے حکم امتناعی حاصل کرلیا درخواست گذار ملک کوکب رشید ممبر میونسپل کمیٹی پیر محل کی رٹ پر معزز عدالت عالیہ لاہور ہائی کورٹ نے قدیم ورثہ کو صفحہ ہستی سے مٹنے سے بچا لیا گیا،،
تفصیل کے مطابق قدیم مادر علمی گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1 بوائز پیرمحل جوکہ قیام پاکستان سے پہلے لاکھوں طالب علموں کو علم سے بہر ہ مند کرکے ملک کے اعلیٰ عہدوں پر فائز کرچکی ہے جس میں 3500سے زائد طالب علم تعلیم حاصل کررہے ہیں جبکہ ایک سو سے زائد اساتذہ اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں قدیم مادر علمی گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1 بوائز پیرمحل کوحکومت پنجاب نے پرائیویٹ ادارہ سنٹر آف ایکسیلینس میں تبدیل کرکے لاکھوں افراد کی علمی پیاس بجھانے والی قدیم درس گاہ کی عظیم الشان بلڈنگ کو مسمار کرنے کاپلان ترتیب دیا شہریوںنے پیرمحل شہر میں وسیع عریض رقبہ صوبائی حکومت موجود ہونے کے باوجود قدیم درس گاہ کو مسمار کرکے سنٹر آف ایکسی لینسی ادارہ میں تبدیل کرنے پر احتجاج کیا مگر مجاز اتھارٹی نے افسران کی گئی رپورٹ پر اپنی ضد قائم رکھی جس پر ملک کوکب رشید کونسلر نے عمران حفیظ منج ایڈووکیٹ ہائی کورٹ کی قانونی معاونت سے
نوٹیفکیشن عدالت عالیہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا عدالت عالیہ نے نو ٹیفکیشن کو معطل کرتے ہو ئے حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے متعلقہ محکموں کو نوٹس جاری کر دئیے سماجی حلقوںنے قدیم مادر علمی کو صفحہ ہستی سے مٹنے سے بچانے والے افراد کو خراج تحسین پیش کیا
پیرمحل ( نامہ نگار ) دریائے راوی میں ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے لئے ڈپٹی کمشنرٹوبہ ٹیک سنگھ کے احکامات کی روشنی میں پیشگی انتظامات کرکے ممکنہ سیلاب کے خدشہ کے پیش نظراہل علاقہ کے انخلاء کے لئے ان سے قبل ازوقت رابطہ کے لیے پیشگی انتظامات کررہے ہیں ان خیالات کا اظہار حافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل نے آگاہی بیان میں کیا انہوںنے کہا فلڈبندپرکسی کوتجاوزات قائم کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کاروائی کرتے ہوئے قانون شکنی کرنے والوںکے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی مال مویشیوں کی ویکیسی نیشن اورچارہ کابندوبست کرنے سمیت حفاظتی بنداورنہروں کے پشتوں کی مضبوطی کے لئے مسلسل نگرانی کے لیے تمام متعلقہ اداروں کو چوکس کردیا ہے
پیرمحل ( نامہ نگار ) نامعلوم چورہزاروں روپے مالیت کا سامان زرعی رقبہ سے چوری کرکے لے گئے تفصیل کے مطابق چک نمبر322گ ب کے رہائشی محمد رمضان ولد محمد اشرف کی زمین مربع نمبر40میں سپرے کے لیے تین عدد نیلے ڈرم مالیت7500روپے اور سپرے مشین سولو مالیت 16ہزار روپے چوری کرکے لے گئے نامعلوم چوروں کے خلاف مقدمہ کے اندراج کی درخواست دے دی
پیرمحل ( نامہ نگار ) ملک پاکستان لازوال قربانیوں کے نتیجے میں حاصل کیاگیا۔ آج ملک شدید اندرونی او ربیرونی خطرات سے دوچار ہے ۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ قوم ملک کے دفاع سلامتی او رترقی واستحکام او رملک دشمن قوتوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی ہو جائے زندہ قومیں جشن آزادی پوری شان وشوکت او رملی جذبے کے تحت مناتی ہیںان خیالات کا اظہارعبدالشفیق میو ضلعی چیئرمین بیت المال کمیٹی نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کے تحت جشن آزادی تقریبا ت پر وقار اور شایان شان طریقہ سے منانے کے سلسلہ میں اپنے بیان میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا معرض وجود میں آنا اللہٰ کا قوم پر خاص انعام اور عظیم نعمت ہے، ہمیں چاہیے کہ ہم اس کی قدر کریں اور اس کی حفاظت کیلئے آپس میں بھائی چارہ کا ماحول بحال رکھیں انہوںنے کہا آج نئی نسل کو تحریک آزادی او راس میں آنے والی قربانیوں سے روشناس کرانے کی ضرورت ہے تمام پاکستانی قوم کو چاہئے کہ اپنے فرائض منصبی نہایت ہی تندہی اور محنت سے انجام دیتے ہوئے آزادی اگست کے پورے مہینے جاری رکھنا ہوگا تاکہ ملک دشمن قوتوںکو پاکستان سے محبت کرنے والوں اور پاکستان توڑنے والوں کا واضح طورپر معلوم ہوسکے