پیرمحل کی خبریں 10/4/2017

Pir Mahal

Pir Mahal

پیرمحل (نامہ نگار) ایس ایچ او تھانہ پیرمحل رائے عمر فاروق کی قیادت میں تھانہ پیرمحل پولیس کا چھاپہ دو منشیات فروش گرفتار تفصیل کے مطابق ایس ایچ او تھانہ پیرمحل رائے عمر فاروق کی قیادت میں چوہدری محمد سرور سب انسپکٹر، عابد حسین، گلزار احمد ہمراہ تھانہ پیرمحل پولیس کی بھاری نفری نے چک نمبر319گ ب میں چھاپہ مار کر دومنشیات فروش جن مں احمد ولد ہجت خان پٹھا ن سے 1250گرام جبکہ طارق ولد ہند رزاق پٹھا ن سے 1175گرام چرس برآمد کرکے زیر دفعہ 9Cت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ملزمان علاقہ غیر سے منشیات لاکر اس علاقہ میں فروخت کرتے تھے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل ( نامہ نگار ) طارق جاوید کمبوہ چیف آفیسر میونسپل کمیٹی پیرمحل کے حقیقی چچا ڈاکٹر محمد ایوب کمبوہ بقضائے الہی انتقال کر گئے تفصیل کے مطابق چیف آفیسر میونسپل کمیٹی پیرمحل طارق جاوید کمبوہ کے چچا ڈاکٹر محمد ایوب کمبوہ انتقال کر گئے جنکی نمازجنازہ ان کے آبائی گائوں میں ادا کی گئی جس میں سیاسی سماجی صحافتی شخصیات سمیت ہر مکتبہ فکر کے سینکڑوں لوگوںنے شرکت کی مرحوم کی مغفرت کے لئے پر یس کلب پیرمحل میں تعزیتی اجلا س ہوا جس میں مرحو م کے درجات بلند کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی گئی سوگواران میں ایک بیٹا چار بیٹیاں ورثاء میں شامل ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل ( نامہ نگار ) سول ڈیفنس ٹوبہ ٹیک سنگھ کے افسران کا کمال ،، سول ڈیفنس ملازمین کو مستقل بنیادوں پر بھرتی کی بجائے سول ڈیفنس ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی ہر89دن کے بعد نوکری سے فارغ کرکے دوبارہ بھرتی کئے جانے کا انکشاف،انتہائی باخبرذرائع سے پتہ چلا ہے کہ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں سول ڈیفنس کے ملازمین کو محض اس غرض سے کہ 89دن کے بعد نوکری سے فارغ کرکے دوبارہ بھرتی کیا جاتا ہے تاکہ وہ 90دن کی نوکری کے بعد مستقل نہ ہوجائیں،اسی طرح ہمارے ذرائع نے بتایا ہے کہ ہر سول ڈیفنس ملازم کی تنخواہ 17ہزار کے قریب ہے مگر انہیں پہلے ماہ 12400/-روپے،دوسرے ماہ 12000/-اور اسی طرح تیسرے ماہ صرف 10400/-روپے تنخواہ دی جاتی ہے جبکہ بقیہ رقم خفیہ طریقہ سے کاٹ کر ان کا معاشی قتل کیا جارہا ہے،ہمارے ذرائع کے مطابق ان سول ڈیفنس کانسٹیبل ملازمین کو مختلف افسران کے ساتھ ڈیوٹی پر رکھا گیا ہے پورا مہینہ کام کرنے کے باوجود اتوار کی چھٹیاں بھی کاٹے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ اس طرح سول ڈیفنس ٹوبہ ٹیک سنگھ کے افسران نے ایک تیر سے دوشکار کرتے ہوئے دفتری خرچہ کے ساتھ ساتھ سول ڈیفنس ملازمین کو کنٹریکٹ بنیادوں پر رکھتے ہوئے بے یقینی کی صورتحال میں مبتلا کررکھا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل ( نامہ نگار ) تیز رفتار گاڑی کی راہگیر ہلاک تفصیل کے مطابق چک نمبر763گ ب کا رہائشی ولی محمد سڑک کنارے جارہا تھاکہ پیچھے سے تیز رفتار گاڑی نمبرC2306نے ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں ولی محمد شدید زخمی ہوگیا جس کو مقامی ہسپتال میں طبی امد اد دی گئی مگر ولی محمد ہسپتال میں دم توڑ گیا تھانہ اروتی پولیس نے اطلاع پاکر کاروائی شروع کردی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل ( نامہ نگار )پیرمحل : پنجاب بار کونسل نے چوہدری شوکت گجر ایڈووکیٹ کی طرف سے دائر کردہ الیکشن پٹیشن برائے ری الیکشن خارج کرتے ہوئے چیئرمین الیکشن بورڈ چوہدری اسماعیل جٹ کے خلاف Miss Conduct کی کارروائی کے لئے Show cause Notice نوٹس جاری کر دیا. واضع رہے کہ سید نسیم عباس بخاری ایڈووکیٹ ہائی کورٹ اور ان کا پورا پینل پیرمحل بار ایسوسی ایشن کے الیکشن منعقدہ مورخہ 14/01/17 میں جیتے تھے پنجاب بار کونسل میں سید نسیم عباس بخاری کی طرف سے معروف قانون دان رانا عمران حفیظ منج ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے سیاسی سماجی حلقوں کی جانب سے مہر محمد اقبال ہمجانہ،سینئر ایڈووکیٹ سلطان احمد خان، رانا عمران حفیظ منج، چوہدری جبار جٹ سابق صدر بار، صاحبزادہ طاہر صفدری. چوہدری الطاف جٹو، رانا شاہد سعید احمد رضا، راو ریاض احمد میو، میاں صہیب منیر رامے،چوہدری شہباز عالم جٹ، چوہدری مبشر جٹ، خان ظفر یاب خان، ایڈووکیٹس پیرمحل کو مبارکباد کا سلسلہ جاری
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل ( نامہ نگار )معاشرے میں تمام ایسے لوگوں سے تعلقات قائم کر کے انکو ترجیحی بنیادوں پر مضبوط کرنا میرا مشن ہے جو کہ کسی نہ کسی طرح معاشرے کو بہتر کرنے کے لئے کوشاں رہتے ہیں اور عملی طور پر کام کر رہے ہیں ، انسان کو اللہ تعالیٰ نے تمام مخلوقات میں سے احسن بہتر بنایا ہے اور یہ انسان اسی طور پر احسن ہوتا ہے جب وہ ا للہ رسول ۖ کے حکم کی پاسداری کرتا ہے ، ان خیالات کا اظہار کاشف جان میو کونسلر میونسپل کمیٹی پیرمحل نے اپنے بیان میں کیا انہوںنے کہاکہ اصولوں کی سیاست عوام کی خدمت میر امشن ہے حلقہ کے عوام حوصلے بلند رکھیں ہر وقت عوام کی خدمت کے لیے کوشاں ہے کوشاں رہو نگا عوامی خدمات اور مسائل کو حل کرنے کے لیے اپنے تمام تروسائل وقف کررکھے ہیں ہمیشہ اصولوں کی سیاست میرا منشور ہے خواہ مجھے بڑے بڑے نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہمیشہ عوامی فلاح اور عوامی بھلائی کوسامنے رکھا انہوںنے کہا کہ موت تو ہر ذی روح چیز کو آنی ہے جو کہ برحق ہے انہوںنے اس بات پر زور دیا کہ ہمیں اپنے تمام اختلافات بھول کر پاکستان کو بچانے کیلئے عملی کام کرنا ہو گا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل ( نامہ نگار ) پیرمحل شہر اور گردونواح میںغیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے دورانیہ کو طویل ترین کر دیا ہے کاروبار زندگی بالکل ٹھپ تفصیل کے مطابق فیسکو کے حکام کی طرف سے مین سپلائی لوڈشیڈنگ کے ساتھ ساتھ مقامی گریڈاسٹیشن سے غیر اعلانیہ بدترین لوڈ شیڈنگ کاسلسلہ جاری ہے ، جس سے کاروبار زندگی بالکل ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے اور صورتحال یہاں تک پہنچ چکی ہے کہ غریب طبقہ کے چولہے ٹھنڈے ہو گئے ہیں اور وہ دو وقت کی روٹی کو ترس گئے ہیں حالانکہ پیرمحل شہر میں 132 کے وی گریڈ اسٹیشن موجود ہونے کے باوجود کوئی بھی کمرشل انڈسٹری موجود نہ ہے، عوامی اور سماجی حلقوں نے مقامی سطح کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے سلسلہ کو فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل ( نامہ نگار ) حکومت اساتذہ برادری کے مسائل کو حل کرے اساتذہ کوریلیف فراہم کرے ان خیالات کا اظہار محمدظفر آصف ضلعی جنرل سیکرٹری پنجاب ٹیچر یونین رجسٹرڈنے پریس فورم میں کیا انہوںنے مطالبہ کیا کہ ، مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے ، ٹائم سکیل کا اجراء فی الفور کیا جائے ، محکمہ تعلیم سکول ونگ کو بھی صوبائی تحویل میں دیا جائے ، تعلیمی سیشن کو حسب سابق اپریل سے شروع کیا جائے ، یکساں تعلیمی نظام رائج کرتے وقت اور تعلیمی پالیسیاں مرتب کرتے وقت اساتذہ نمائندگان سے بھی مشاورت کی جائے ، ملازمتوں اور داخلوں میں اساتذہ کے بچوں کو 25%کو ٹہ دیا جائے ، تعلیمی اداروں میں سیاسی مداخلت بند کی جائے ، محکمہ تعلیم میں انتظامی پوسٹوں پر دھڑا دھڑ تبادلوں کو فی الفور ختم کیا جائے خواتین اساتذہ کو ان کے گھروں کے نزدیک ایڈجسٹ کیا جائے ، گروپ انشورنس کا مالی فائدہ اسٹیٹ لائف کی طرف پالیسی مکمل ہونے پر ہر استاد کو دیا جائے ، بنویلنسٹ فنڈ کی کٹوتی کی شرح کے مطابق اساتذہ مالی فائدہ دیا جائے ، کنٹریکٹ اساتذہ کو مستقبل کیا جائے اور کنٹریکٹ پر بھرتی ختم کی جائے ، ٹیچرز فائونڈیشن کو فعال بنایا جائے اور اساتذہ تنظیموں کو اس میں متناسب نمائندگی دی جائے ، مڈل اور پرائمری اساتذہ کو کوئی بھی فائدہ نہ پہچا ہے لہذا ٹیچرز پیکج کو REVISEکیا جائے ،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل ( نامہ نگار ) طالبہ کا اعزاز ، معروف صحافی حبیب الرحمن شاہد کی بیٹی طیبہ صدیقہ جو پائنر پبلک سکول پیرمحل کی طالبہ نے جماعت پنجم پنجاب ایگزامینشین کے امتحان میں 500نمبرمیں سے 473نمبر حاصل کرکے ضلع بھر میں دوم پوزیشن حاصل کرلی اس کارکردگی کا سہر اجملہ پرنسپل واساتذہ کی محنت والدین کی دعائوں کا ثمر ہے طیبہ صدیقہ جو پائنر پبلک سکول پیرمحل کی طالبہ معروف صحافی حبیب الرحمن شاہد ضلعی ممبر بیت المال کی بیٹی ہے پریس کلب پیرمحل ممبران رانامحمد اشرف ، رانا شاہدالرحمن ، اسدالرحمن قادری سمیت جملہ ممبران وعہدیداران نے عظیم کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا ہے