پیرمحل کی خبریں میاں اسد حفیظ سے 25/10/2015

Pir Mahal

Pir Mahal

پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) فکر حسینی کو اپنا کر ہی ہم معاشرے میں انقلاب لاسکتے ہیں ،امام حسین نے اپنے رفقاء کے ہمراہ دین اسلام کی سربلندی کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے اسلام کو رہتی دنیا تک زندہ و جاوید کردیا ،فلسفہ حسینی باطل قوتوں کے سامنے ڈٹ جانے اور متحد ہوکر اس کا مقابلہ کرنے کا درس دیتی ہے۔ان خیالات کا اظہارسجادہ نشین دربارعالیہ ذاکرآباد سید خرم عباس گیلانی نے آستانہ عالیہ پرسالانہ محفل ذکر اما م حسین علیہ السلام ذکر حسین کانفرنس سے خطاب کیا اس موقع پر سید فرح عباس گیلانی ایڈوکیٹ، چوہدری عرفان الحسن، پیرسید ذاکرحسین گیلانی ،میاں ناصر محمود ،انوار حسین شاہنی بلوچ بھی موقع تھے انہوں نے کہاکہ حضرت امام حسین کی شہادت نے دین اسلام میں ایک نئی روح پھونک دی۔ حضرت امام حسین نے حق اور باطل کے درمیان جنگ میں حق کا پرچم ہمیشہ کے لئے بلند کر دیا۔ آپ کی شہادت سے یزیدیت ہمیشہ کے لئے ختم ہو گئی اور اسلام میں ایک نئی طاقت پیدا ہو گئی ـ حضرت امام حسین اور آپ کے خاندان کی قربانیاں ہمارے لئے مشعل راہ ہیں۔ سید شہداء کی ذات بابرکات کسی ایک فرقہ یا مذہب کی جاگیر نہیں،بلکہ نواسہ رسول حضرت امام حسین ابن علی ہر دور کے مظلوموں کے پیشوااور ہادی و رہنما ہیں،امام حسین کی قربانی و قیام کا مقصد رہتی دنیا تک کے مظلوموں اور محروموں کو آزادی و حریت کیلئے آمادہ و تیار کرنا ہے، ہر دورمیں یزیدی باطل اقتداروں اور حسینیت کے حق پرست علمبرداروں کے درمیان کشمکش رہی ہے جو کہ اب تک جاری و ساری ہے مگر حسینیت کے علمبردار اپنی جراتوں ،بہادریوں سے قربانیاں دے کر ہر دور میں کامیاب و کامران قرار پائے ہیں اسلام اخوت و بھائی چارگی اور فرقہ ورانہ ہم آہنگی کا درس دیتا ہے انہوں نے تمام مکاتب فکر لوگوں خصوصاً علماء اکرام سے کہاکہ وہ فکر حسینی پر عمل کرتے ہوئے اتحاد و یکجہتی کو فروغ دیںمریدین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) یوم عاشورہ کا مرکزی جلوس سیکورٹی کے سخت حفاظتی اقدامات میں 11:30 بجے مرکزی امام بارگاہ قصر ابی طالب رجانہ روڈ سے برآمد ہوااور مقررہ راستوں سے ہو تا ہوا باحفاظت اختتام پذیر ہو گیا تفصیل کے مطابق ملک بھر کی طرح پیرمحل میں یوم عاشورہ کا جلوس مرکزی امام بارگاہ قصر ابی طالب رجانہ روڈسے سیکورٹی کے سخت انتظامات میں دن 11:30بجے برآمد ہواجلوس کی نگرانی اسٹنٹ کمشنر تحصیل پیرمحل حافظ محمد نجیب کی قیادت میں ڈی ایس پی مہتاب چیمہ ،ایس ایچ او چوہدری عبدالرزاق سندھو، ارشد رندھاوا تحصیلدار چوہدر ی منظر حفیظ،چیف آفیسر طارق جاوید ، ضلعی امن کمیٹی کے عہدیداراں میاں طارق کوٹلی والے، چوہدری خالد سردار، محمد صدیق پیارا، شیخ محمد اکرم ،میاں اسد حفیظ، کرتے رہے اللہ ولا چوک میں مجلس منعقد کی گئی مولانا محمد علی عابدی آف کراچی نے اہل بیت کی شان بیان کرتے ہوئے کہاکہ امت مسلمہ کو امام حسین کی شہادت تاقیامت اسلام کے زندہ ہونے کی مثال دی اور کہا کہ اہل بیت نے حکم خداوندی پر یذیدیت کے آگے سر جھکانے کی بجائے اپنے آپ کو اسلام کی راہ میں قربان کر دیا جس سے اسلام کی تاریخ نے جنم لیا جو تا قیامت ہمیں کربلا کی یاد دلاتی رہے گی ماتمی جلوس سبزی منڈی روڈ ،مین بازار ،کارخانہ بازار سے ہوتا ہواملک چوک ،پرانا واپڈا چوک سے واٹر ٹینکی چوک اور صدر بازار سے ہوتا ہو ہودوبارہ امام بارگاہ قصر ابی طالب رجانہ پر اختتام پذیر ہو گیا اس موقع پر پولیس کی طرف سے سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے تھے

شہر کو مکمل طور پر سیل کرکے ماتمی جلوس کے روٹ کی چیکنگ کے بعد ماتمی جلوس میں شامل ہونے والے افراد کی پولیس کے جوانوں کے علاوہ حسینیہ اسکائوٹس کے رضا کاران جامع تلاشی کے بعد انہیں ماتمی جلوسوں میں شامل ہونے کی اجازت دیتے تھے عزاداران کی حفاظت کے لئے امامیہ رضاکاران سمیت پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات تھی،جبکہ ٹی ایم اے پیرمحل ،واپڈا، محکمہ صحت،ٹیلی فون سمیت تمام متعلقہ محکموں کے افراد بھی کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نپٹنے کے لئے جلوس کے ساتھ موجود تھے۔ بیشتر مقامات پر لنگر کا اہتمام بھی کیا گیا تھا،جلوسوں میں شامل عزاداروں کیلئے دودھ اور پانی کی سبیلیں لگائی گئی تھیں۔جلوس کے بعد مرکزی امام بارگاہ قصر ابی طالب میں شام غریباں منعقد کی گئی