پیرمحل کی خبریں 1/8/2016

Pir Mahal News

Pir Mahal News

پیرمحل (نامہ نگار) دونامعلوم موٹرسائیکل سوارمسلح ڈاکوئوںنے موبائل آئل گاڑی کے عملہ کو یرغمال بناکر نقدی اور موبائل فون چھین لیے تفصیل کے مطابق چک نمبر349گ ب کا رہائشی خلیق الرحمن ولد عبدالغفار اپنے ساتھی محمد اظہر ولد محمد اختر کے ہمراہ گاڑی نمبریTSS-349سوزوکی پک اپ پر مختلف کمپینوں کا موبل آئل سپلائی کا کام کرتاہے واہگی تاکمالیہ روڈ نزد چک678/19گ ب سٹاپ کے قریب دوکس نامعلوم مسلح پسٹل بسوار موٹرسائیکل سوار 125سی جی نمبرTSL-4754 نے اسلحہ کی نوک پردونوں گاڑی سوار کو یرغمال بناکر دو موبائل فون S4سام سنگ مالیت 15ہزار روپے ایک موبائل فون نوکیا مالیت پانچ ہزار نقدی 95ہزار روپے لوٹ لیے اور فائر مارنے کی دھمکی دے کر چھینے گئے موبائل فون اور نقدی سمیت گاڑی کی چابی نکال کر فرارہوگئے

پیرمحل (نامہ نگار) پیرمحل شہر اور گردونواح میں بارش کا سلسلہ مسلسل وقفے وقفے سے جاری درجنوں کچی آبادیا ں زیر آب پھسلنگ سے درجنوں موٹرسائیکل سوار زخی تفصیل کے مطابق پیرمحل شہر اور گردونواح میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہونے کے باعث درجنوں کچی آبادیاں اور چکوک کی گلیاں پانی بازار پانی سے بھر گئے کچے پکے مکانوں کی دیواریں گرنے سے درجنوں لوگ چھت سے محروم ہوگئے بجلی کے پولز اور ٹرانسفارمر جلنے سے بجلی کی بندش کا سلسلہ جاری ہے بارش کے پیشگی انتظامات نہ ہونے کے باعث پیرمحل شہر اور گردونواح میں چکوک کی گلیاں بازار نہروں کا منظر پیش کررہے ہیں جبکہ تحصیل انتظامیہ کاعملہ لاری اڈا سمیت نشیبی علاقوںسے پانی نکالنے کی بجائے غائب رہا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل ( نامہ نگار) پانچ وقت کے نماز کے اوقات سمیت دن اورات میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ سے شہری بچے بوڑھے خواتین بلبلا اٹھے18گھنٹے کی بجلی کی بندش سے کاروبار زندگی ٹھپ نمازی نماز اذان کے اوقات میں بجلی بندہونے پر واپڈا کے حکام اور حکمرانوں کو بدعائیں دے رہے ہیں پانچ وقت کی نمازوں کے لیے مسجدوں میں پانی نایاب
ہونے سمیت نمازیوں کو سخت مشکلات کاسامنا کرنا پڑتا ہے مساجد میں اے سی لگنے کے باعث لوڈ بڑھ جاتاہے اس لیے نماز کے اوقات میں بجلی بندکرنا مجبوری ہے گریڈ انتظامیہ
تفصیل کے مطابق پیرمحل اور گردونواح میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 16گھنٹے جاپہنچا ایک گھنٹہ بجلی کی فراہمی کے دوران پانچ پانچ منٹ بعد ٹرپنگ سے لاکھوں روپے مالیت کی الیکٹرانکس اشیاء جل کر راکھ ہوگئی مقامی واپڈا حکام اس کواوورلوڈنگ قراردیتے ہیں جبکہ صارفین کا کہنا ہے کہ لائن لاسز پورے کرنے کے لیے برائے نام بجلی کی فراہمی کا ڈرامہ کرکے بھاری بلوں کی تیاری کی جارہی ہے 18گھنٹے بجلی کی بند ش سے کاروبار زندگی مفلوج ہوکر رہ گئے حاجی اللہ دتہ سماجی شخصیت نے چیئرمین واپڈ اسمیت وفاقی وزیر پانی وبجلی سے مطالبہ کیا کہ پانچ وقت کی نمازوں کے اوقات میں بجلی کی بندش کو ختم کرتے ہوئے پیرمحل گریڈ اسٹیشن میں تعینات اسلام دشمن ملازمین کو فی الفور صوبہ بدرکیاجائے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (نامہ نگار) قوموں کی تقدیر کا دارمدارعلم کے فروغ پر ہوتا ہے جس معاشرے میں علم کا فقدان ہے وہ معاشرہ کبھی ترقی کی منازل طے نہیں کر سکتا ‘ علم حاصل کرنا قوم کے ہر فرد کی قومی اور مذہبی ذمہ داری ہے پاکستان سے غربت،جہالت اور دہشت گردی ختم کرنے کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب کے روڈ میپ کے مطابق شرح خواندگی میں اضافہ کرنا وقت کا تقاضا ہے ان خیالات کا اظہار رائو عتیق احمد ای ڈی او ایجوکیشن ٹوبہ ٹیک سنگھ نے ہمراہ ملک الطا ف حسین ڈی ای او مردانہ، نجمہ کوثر ڈی ای او زنانہ ،فاروق زاہد ڈپٹی ڈی ای او پیرمحل کے ہمرا ہ گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول پیرمحل میں منعقدہ پروقار تقریب جس میں اے ای اوز ، اساتذہ سے خطاب میں کیا انہوںنے کہا پڑھو پنجاب بڑھو پنجاب کے تحت سوفیصد شرح خواندگی کو کامیاب بنانے کے لیے چار سال سے نوسال کے بچوں کو سکول میں لازمی داخل کروائیں ۔اساتذہ اس ملک کا روشن مستقبل ہیں اور وہ اس روشن مستقبل کے امین ہیں اساتذہ طلبہ کی تعلیم و تربیت میں اپنی بہترین صلاحیتیں بروئے کار لائیں تعلیم کا مقصد صرف حصول روزگار نہیں ہونا چاہیے بلکہ ایک مہذب اور با اعتماد فرد کی تشکیل ہو تاکہ اقوام عالم میں پاکستان کا نام روشن ہو پاکستان کا مستقبل محفوظ ہے فاروق زاہد ڈپٹی ڈی ای او پیرمحل نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اساتذہ اور معاشرے کے ہر فرد پر لازم ہے وہ علم کے فروغ پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے ملک و ملت کے نونہالوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرے اساتذہ کو کرہ ارضی کے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے اور ترقی کی دوڑمیں شامل ہونے کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتیں طلبہ کی تربیت پر وقف کر نے کی ضرورت ہے۔جس سے ہمارے ملک اور قوم کا مستقبل تابناک ہوگاانہوں نے کہا کہتعلیم کا ایک بڑا مقصد بچوں کی کردار سازی بھی ہونا چاہیے ۔ وہ اساتذہ انتہائی قابل تعریف ہیں جو تعلیم کے ساتھ ساتھ بچوں کی کردار سازی پر بھرپور توجہ دیتے ہیںنجمہ کوثر ڈی ای او زنانہنے کہا تعلیمی نظام کی کامیابی قابل اور محب وطن اساتذہ کی مرہون منت ہے ۔ کوئی قوم اساتذہ کی محنت کے بغیر ترقی نہیں کر سکتی ایک اچھا استاد اپنے عمل سے شاگر د کے ذہن تسخیر کرتا ہیجب تک پورا معاشرہ فروغ علم کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا نہیں کرتا اس وقت تک ہم ترقی کی منازل طے نہیں کر سکتے اور طلبا و طالبات اپنی زندگیوں کو کامیاب بنانے کے لئے اساتذہ اور والدین کا احترام کریںعلم کے فروغ عین عبادت ہے اس نظریہ کے تحت علم کے فروغ کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لارہے ہیں ۔ اساتذہ کا مقابلہ کسی تعلیمی ادارے یا فرد سے نہیں بلکہ اساتذہ کا مقابلہ جہالت کے خلاف ہے۔ جس کے لیے اساتذہ کو بھرپور جدوجہد کرکے وزیر اعلیٰ پنجاب کے روڈ میپ کو کامیاب بناناہوگا اس موقع پر اے ای او مرکز پیرمحل محمد علی ، چوہدری محمد اسلم ، سہیل محمود ڈی ایم سمیت اساتذہ کی کثیر تعدادنے سمینار میں شرکت کی۔