پیرمحل کی خبریں 16/11/2016

Pir Mahal

Pir Mahal

پیرمحل (نامہ نگار) موٹر وے متاثرین کے مسائل کو جلد سے جلد حل کرنے کے لیے موٹروے انتظامیہ کا تعاون ناگزیر ہے 18فیصد کلیمز کے علاوہ تمام کلیمز کی ادائیگی ہونے سے متاثرین موٹروے کوریلیف ملا باقی کلیمز کی ادائیگی اور مسائل کے حل کے لیے دن رات کوشاں ہے ان خیالات کا اظہار حافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل نے لاہور کراچی موٹروے کے افسران کے ساتھ میٹنگ میں کیا انہوں نے کہا کہ لاہو رکراچی موٹروے کی تعمیر کے دوران پبلک کے راستوں اور سڑکوں اور گذر گاہوں اور آبی گذر گاہوں کے مسائل پیدا ہوئے جن کو موٹروے کی انتظامیہ جلد سے جلد تعمیر کرنے کے لیے اپنا کردار اداکرے تاکہ موٹر وے متاثرین کو ریلیف ملنے سمیت ان کے مسائل جلد سے جلد حل ہوں گے اس موقع پر موٹروے اتھارٹی کے افسران نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل ( نامہ نگار) چوہدری محمدا سلم کی اہلیہ بھاری اکثریت سے ضلع کونسل کی مخصوص نشست پر کامیاب سماجی سیاسی فلاحی حلقوں کی مبارکباد تفصیل کے معروف شخصیت چوہدری محمد اسلم کی اہلیہ ضلع کونسل ٹوبہ ٹیک سنگھ کی مخصوص نشست برائے خواتین پر بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگئی ان کی کامیابی سے تحصیل پیرمحل کی خواتین کو بھرپور نمائندگی حاصل ہونے سمیت خواتین کے مسائل کے حل کے لیے بھرپور معاونت حاصل ہوگی بھاری اکثریت سے مخصوص سیٹ پر کامیاب ہونے پر عبدالحمید آذر ، رانامحمد اشرف ، محمد انجم ، رانا شاہدا لرحمن صدر پریس کلب ، زاہد فاروق چوہدری ، محمد علی ، سہیل محمود سمیت سیاسی سماجی فلاحی صحافتی حلقوںنے مبارکبا دپیش کرتے ہوئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (نا مہ نگا ر ) جس قوم کے ٹیچرز خوشحال اور معاشی طور پر مضبوط ہونگے اس قوم کے طلباء وطالبات بھی بہتر معیار تعلیم حاصل کرسکیں گے ٹیوٹا کے کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کیا جائے ٹیوٹا کے ملازمین تنخواہ میں15فیصد اور کنوینس الائونس سے ابھی تک محروم ہیں ا ن خیالات کا اظہار ٹیوٹا ایمپلائز ویلفیئرایسوسی ایشن کے ضلعی راہنما عدنان امین نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا پنجاب بھر کے کامرس اور ٹیکنالوجی اداروں کے ملازمین حکومت پنجاب کے کئی مرتبہ کیے گئے وعدوں کے باوجود کنوینس الائونس سے ابھی تک محروم ہیں ملازمین کا معاشی قتل نہ کیا جائے انہیں بہتر سے بہتر سہولیات دی جائیں حکومت پنجاب کو چاہیے کہ کنٹریکٹ پالیسی کا خاتمہ کرے اور نئی بھرتیاں مستقل بنیادوں پر کی جائیں کامرس اور ٹیکنالوجی اداروں میں ٹیچرز کالونیز کا قیام عمل میں لایاجائے ملازمین کا پے سٹرکچر واضح کیاجائے اور پروموشن سٹرکچر کو جلد سے جلد مکمل کیاجائے پنجاب کے تمام ڈی پی ایز کو گریڈ17دے کر باقاعدہ طور پر چیئرمین ٹیوٹا اور وزیراعلی پنجاب مستقل کرنے کااعلان کریں اورنوٹیفکیسن جاری کریں تاکہ ٹیوٹا ملازمین میں پائی جانیوالی اضطراب کی کیفیت ختم ہوسکے مہنگائی اوربے روزگاری کیوجہ سے ٹیوٹاملازمین طبقہ بری طرح متاثر ہے جس قوم کے ٹیچرز خوشحال اور معاشی طور پر مضبوط ہونگے اس قوم کے طلباء وطالبات بھی بہتر معیار تعلیم حاصل کرسکیں گے جس طرح تعلیمی میدان میں وزیراعلی پنجاب نے انقلابی تبدیلیاں رونما کی ہیں ٹیوٹا کے ملازمین بھی یہ توقع رکھتے ہیں کہ خادم اعلی پنجاب میاں شہباز شریف پنجاب کے ملازمین کے لئے بہتر اقدامات اٹھائیں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل ( نامہ نگار) پیرمحل شہر کے گرلز سکول اور گرلز کالج کے گرد منڈلانے والے اوباش نوجوان درد سر بن گئے ، خاص طور پر چھٹی کے وقت موٹر سائیکلوں پر سوار اوباش نوجوان پاس سے گذرنے والی طالبات پر بے ہودہ آواز کستے ہیں طالبات کا کالج اور سکولوں سے گھر تک آنا جانا دشوار ہو گیا متعدد مرتبہ اس امر کی توجہ انتظامیہ کو دلوائی گئی مگر اوباشوں کا خاطر خواہ بندوبست نہ ہو سکا ، اس سلسلہ میں کئے گئے سروے کے مطابق شہر کے گرلز کالج اور گرلز سکولوں کے اردگرد منڈلانے والے اوباش اور بگڑے ہوئے نوجوانوں نے زیر تعلیم طالبات کا کالج اور سکولوں سے گھروں تک آنا جانا مشکل بنا دیا ہے ، گلی محلوں کے چوراہوں کے علاوہ چھٹی کے اوقات میں کالج اور سکولوں کے گرد گھومتے اور طالبات پر آوازیں کستے ، قہقے لگاتے ، یہ اوباش والدین اور طالبات کے لئے درد سر بنے ہوئے ہیں شہر کی سیاسی سماجی مذہبی تنظیموں کے ارکان نے بارہا اس امر کی توجہ انتظامیہ کو دلوائی مگر وقتی طور پر نوٹس لینے کے علاوہ مسئلے کا مستقل حل نہیں نکالاگیا ، شہری حلقوں نے مقامی پولیس حکام سے گرلز کالج اور گرلز سکولوں کے قریب باوردی پولیس ملازمین تعینات کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح ان اوباشوں کو موقعہ پر پکڑ کر انہیںموقع پر سزا دی جائے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل( نامہ نگار ) سیاست میںکوئی شارٹ کٹ نہیں ہوتا اوراقتدارخیرات میں نہیں ملتا۔ پاناما کی آڑ میں ہوامیں اڑنے اوربڑی بڑی ڈینگیں مارنیوالے منہ کے بل گریں گے قومی لٹیروں اورچوروں کایوم حساب اب زیادہ دورنہیں،عمران خان پوائنٹ سکورنگ بنداور ملک میں تعمیری تبدیلی کیلئے سنجیدہ سیاست کریںنادان اورنااہل حکمرانوں جمہوری قوتوں کی طاقت کوچیلنج کرنے کی حماقت نہ کریں ان خیالا ت کا اظہار محمد صدیق پیارا سابق تحصیل نائب ناظم وتحصیل راہنما پاکستان مسلم لیگ ن نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے دن رات خدمت کے بعدعوا م کواپناگرویدہ بنایا میاں نوازشریف کے ووٹ بنک کوکسی پلے بوائے سے خطرہ نہیں جب ضرورت پڑی توپاکستان مسلم لیگ ن کا عوامی ریلا اقتدار کے بھوکوں کو تنکوں کی طرح بہاکر لے جائیگا مسلم لیگ ن کے کارکن سڑکوں پرجاری تحریک کامقابلہ کریں گے تحریک انصاف کیا قیادت کے اشتعال انگیز بیانات خود ان کیلئے نقصان دہ ثابت ہوں گے اور سڑکوں پرجاری” اتفراتفری”کی سیاست کا خاتمہ ہوگا