پیرمحل کی خبریں 18/9/2016

Saqlain Ali Gumshad

Saqlain Ali Gumshad

پیرمحل (نامہ نگار) آٹھویں جماعت کا طالب علم عید کے روز پراسرار طورپر غائب والدین سخت پریشان تلاش کے باوجود کوئی پتہ نہ چل سکا تفصیل کے مطابق پنڈی عبدالرحمن سندھلیانوالی ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کا رہائشی ثقلین علی المروف سکو بابا ولد محمد حسین قوم ماچھی عمر 15سال کوٹ کرم شاہ جوکہ مڈل سکول میں آٹھویں جماعت کا طالب علم ہے مورخہ13-9-2016عید والے دن 11بجے دن پراسرار طورپر لاپتہ ہوگیا جس کا تاحال پتہ نہ چل سکا والدین کے مطابق ثقلین علی المروف سکو بابا جس کے سر کے بال سفید ہے بالوں کا کلف لگاتاہے سرخ رنگ کی شرٹ اور کالے رنگ کی پینٹ پہنی ہوئی ہے جس صاحب کو ملے یا معلوم ہو تو براہ کرم فون نمبر0304-6815723-0303-7809775-0346-4845117پر اطلاع کرے یا خود پڑھے گھر واپس آجائے گھر والے بڑے پریشان ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف پیرمحل کے تحصیل صدر ڈاکٹر محمد حسین ہمجانہ کی والدہ محترمہ انتقال کرگئیں جن کی نمازجنازہ ان کے آبائی گائوں چک 761 گ ب میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں تمام مکاتب فکر کے علاوہ سیاسی شخصیات اور پی ٹی آئی کے اہم عہدیداران نے شرکت کی جن میں چوہدری محمد اشفاق صد پی ٹی آئی پنجاب ، میجر احمد نواز ضلعی صدر پی ٹی آئی ،ڈاکٹر کشف ریاض اللہ ضلعی نائب صدر ،ملک ثاقب سہیل تمیمی تحصیل جنرل سیکرٹری ، میاں اخترجاوید ایڈوکیٹ، رانا محمد اعظم چیئرمین ،منصور خان ،صابر چوہدری تحصیل صدر آئی ایس ایف اور دیگر شامل تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (نامہ نگار) گورنمنٹ فرید بخش ڈگری سائنس کالج فرید آباد 333 گ ب کا اعزاز بورڈ آف انٹر میڈییٹ اینڈ سیکنڈری فیصل آباد کے امتحانات کے نتائج میں آرٹس گروپ میں ہاشر ستار ولد عبدالستار کی دوسری جبکہ آئی سی ایس گروپ میں عبدالرحمان ولد خالد محمود کی دوسری پوزیشن حاصل کرلی تفصیل کے مطابق گورنمنٹ فرید بخش ڈگری سائنس کالج فرید آباد333گ ب کے طالب علم ہاشر ستار ولد عبدالستار نے آرٹس گروپ میں فیصل آباد بورڈ میں دوسری جبکہ آئی سی ایس گروپ میں عبدالرحمان ولد خالد محمود نے دوسری پوزیشن حاصل کرلی اس کارکردگی کا سہرا جملہ پرنسپل اساتذہ اور سٹاف کی دن رات کی محنت اور والدین کی دعائوں کا ثمر ہے طالب علم ہاشر ستار جوکہ پرنسپل عبدالستار گورنمنٹ غوثیہ اسلامیہ ہائی سکول چک333گ ب کا بیٹا ہے بہترین کارکردگی پر پروفیسر طارق ، چوہدری محمد اسلم ، محمد انجم ، وارث علی کھمان نے پرنسپل عبدالستار کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا