پیرمحل کی خبریں 5/2/2016

Pir Mahal

Pir Mahal

پیر محل ( نامہ نگار) پاکستان کی کشمیر کاز کی حمایت حقِ خودارادیت کے تسلیم شدہ انسانی اصولوں اور قائداعظم کے کشمیر وژن کے مطابق ہے عالمی ضمیر کو کشمیر کے حوالے سے بھی انصاف اور عدل کے مطابق فیصلہ کرنا ہوگا ورنہ یہ خطہ امن اور ترقی کا خواب کبھی پورا نہ کر سکے گا ان خیالات کا اظہارحافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل نے یوم یک جہتی کشمیر پر اپنے بیان میں کیا انہوںنے کہا 68 سال پر محیط کشمیری عوام کی لاکھوں قربانیوں نے عالمی ضمیر کو کشمیر کے حوالے سے سوچنے پر مجبور کر دیا ہے اور مسئلہ کشمیر کو دنیا کے سامنے رکھنے میں پاکستان کی ہر دو ر کی حکومتوں اور عوا م نے جس طرح آواز اٹھائی ہے کشمیر کی جدوجہد آزادی کی تاریخ اُسے کبھی فراموش نہیں کر سکے گی پاکستان اور کشمیر کی قیادتوں کو نئے سرے سے مسئلہ کشمیر کو جدید تناظر میں دیکھنے کی ضرورت ہے پاکستان اور کشمیر کے عوام کے خواب اور تعبیریں دونو ں مشترک ہیں اور انشاء اللہ یہ خواب ضرور پورے ہوں گے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل ( نامہ نگا ر) 5فروری کو پورے ملک میں مظلوم اور بہادر کشمیریوں کی آزادی اور حق خود ارادیت کے لیے جدوجہد سے تاریخی اور پرجوش اظہار یکجہتی اقوام متحدہ اور ان کے ذیلی اداروں کو وعدہ کی یاددہانی کروا تا ہے کہ کشمیر پر بھارت کا ناجائز اور غاصبانہ قبضہ ہے ۔ کشمیر پاکستان کی شہ رگ اور رگ جاں ہے اقوام متحدہ کی قرادادوں کے مطابق انہیں حق خود ارادیت کاحق دینا وقت کا اہم تضا ضا ہے ا ن خیالات کا اظہار رانا عمران حفیظ منج ایڈوکیٹ بانی صدر پیرمحل بارکونسل پیرمحل نے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یک جہتی کے سلسلہ میں اپنے بیان میں کیا انہوںنے کہا مقبوضہ کشمیر کے عوام کی سفارتی ، اخلاقی اور سیاسی حمایت کے عزم کی تجدید کا دن ہے مسئلہ کشمیر حق خود ارادیت کا مسئلہ ہے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں میں اس مسئلے کو تسلیم کیا گیا ہے عالمی ادارے کے چارٹر میں خود ارادیت کا حق بنیادی اصول کی حیثیت رکھتا ہے انہوں نے کہاکہ بھارتی قیادت ہوش کے ناخن لے ، خطہ میں عالمی استعماری مداخلت روکنے کے لیے کشمیریوں کو حق خود ارادیت دینے کے لیے اقوا م متحدہ کی قرار دادوں پر عملدرآمد کرے ۔ عالمی برادری تعصب ، جانبداری اور دوہرے معیارات چھوڑکر کشمیر کے ایک کروڑ 60 لاکھ انسانوں کا مسئلہ حل کرائے وگرنہ فلسطین اور کشمیر کے حل طلب مسائل پوری دنیا میں بدامنی اور عدم استحکام کا ذریعہ بنے رہیں گے اس موقع پر ان کے ہمراہ عبدالجبار جٹ صدر پیرمحل بارکونسل بھی موجودتھے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل ( نامہ نگار ) لڑائی کے مختلف تنازعات میں 8افراد شدید زخمی سڑک کے مختلف حادثات میں9افراد شدید زخمی تفصیل کے مطابق لڑائی کے مختلف تنازعات میں8افراد جن میں چک نمبر685/26گ ب میں احاطہ کے تنازعہ پر ڈنڈوں سوٹوں کے آزادانہ تصادم میں ممتازالحق ولد محمد حسین ، منظور حسین ولد مظہر ، عنصر ولد مظہر زخمی ہوگئے سی پلاٹ خانجوان میں محمد زبیر ولد محمد اکرم کو احاطہ کے تنازعہ پر حمید وغیرہ نے تشددکرکے زخمی کرڈالا موضع کوہل خورد کا رہائشی ذوالفقار ولد غلام قاسم موٹرسائیکل خچر ریڑھے سے ٹکرانے زخمی ہوگیا دکان کے تنازعہ پر مکوں گھونسوں اور تکڑی باٹ کے تصادم میں محمد سفیان ولد محمد حنیف ساکن اے پلاٹ ، آل حسین ولد سید امیر علی ساکن پیرمحل زخمی ہوگئے کچی کوٹھی پیرمحل کے رہائشی اللہ دتہ ولد محمد شفیع کو ندیم ولد غلام محمد نے تشددکرکے زخمی کرڈالا سڑک کے مختلف حادثات میں9افراد شدید زخمی ہوگئے جن میں سی پلاٹ کا رہائشی حق نواز ولد گہنا ، وریام ولد نور سندھلیانوالی ، سعدیہ انوردختر انور ، منصف ولد محمد انور ساکنان بہاولنگر ، ساجد ہ پروین زوجہ محبوب حاصل پور ، ارشاد ولد تاج محمد کلثوم زوجہ احسان الحق ساکنان چک332گ ب ، حنیف ولد امیر سی پلاٹ سبحان ولد حق نواز ساکنان سی پلاٹ زخمی ہوگئے زخمیوں کو سول ہسپتال میں طبی امدا ددی گئی

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل ( نامہ نگار )سنٹرل پوئپا کی طرف سے ملک بھر کے پروموٹرز کو درپیش مسائل اور ان کے ممکنہ تدارک سے متعلق آگاہی مہم کے سلسلہ میں سمینار 6فروری بروز ہفتہ کو دن ایک بجے منعقد ہورہاہے جس کے مہمان خصوصی چوہدری محمد افضل سنٹرل چیئرمین پوئیپا ،میاں عابد جاوید چیئرمین لاہور زون ، مرزا امجد بیگ وائس چیئرمین لاہور زون ہونگے جبکہ چیف آرگنائز رراناشاہدالرحمن البرباز انٹرنیشنل پیرمحل ہونگے