پیرمحل کی خبریں 20/2/2017

Speech

Speech

پیرمحل (نامہ نگار) درست اعدادوشمار سے کا میاب منصوبہ بندی ملکی ترقی ممکن ہے ملک میں و سائل کی منصفانہ تقسیم کے لیے عوام کی طرف سے اعداد و شمار کی فراہمی اور عملہ کی طرف سے درست اندراج ضروری ہے ان خیالات کااظہار ڈویژن سینسر آفیسر چوہدری ظہور احمد نے حافظ محمد نجیب تحصیل سینسر آفیسر، ڈپٹی محمد فاروق زاہد کے ہمراہ چھٹی مردم شماری کی تیسری تربیتی ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب میں کیا انہوںنے کہا 20کروڑ عوام کو ان کے حقوق کی فراہمی اور وسائل کادرست استعمال مردم شماری سے مشروط ہے اس لیے تمام اہلکار قومی خدمت کے جذبہ سے سرشار ہوکر اپنے فرائض انجام دیں کسی قسم کی غفلت کا مظاہرہ نہ کریں 15مارچ سے شروع ہو نے والی خانہ و مردم شما ری میں درست اعداد و شما ر اکٹھے کئے جائیں اور تعا ون نہ کر نے والوں کے با رے میں فو ری آگا ہ کیا جا ئے تا کہ ان کے خلاف کا روائی عمل میں لا ئی جا ئے محکمہ شما ریات کے سا تھ مل کرمربوط حکمت عملی کو حتمی شکل دی جاچکی ہے اس سلسلسہ میں مردم شمار ی کا ڈیٹا روزانہ کی بنیاد پر شمارکرکے انہیں مجاز اتھارٹی کو بھجوایاجائے اس موقع پرچوہدری منظر حفیظ تحصیلدار پیرمحل ، منظور خاں قانونگو ، محمد علی اے ای او ، عبدالرزا ق ڈپٹی ہیڈ ماسٹر،محمد انجم ،عبدالغفار، ملک طارق ہیڈماسٹر ، چوہدری محمد اسلم، محمد صدیق صاحب نمائندہ مردم شماری بھی موجود تھے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل ( نامہ نگار ) اعلیٰ و ثانوی تعلیمی اداروں میںفزیکل ایجوکیشن اساتذہ کی تعیناتیوں کے بغیرصحت مند معاشرہ اور نوجوان نسل میں جسمانی ورزش کے لئے کھیلوں کے میدان کی کشش پیدا کرنا ناممکن ہے ان خیالات کا اظہارماسٹر ڈگری ایسوسی ایشن فزیکل ایجوکیشن کے صدر محمدا نجم نے فزیکل ایجوکیشن کی مسلمہ اہمیت کے پیش نظر اپنے بیان میں کیا انہوںنے کہا کہ جن قوموں کی جانب سے کھیلوں کے میدان آباد رکھنے کی روایات زندہ و تابندہ ہیں وہاں ہسپتال ویرانیوں کا منظر پیش کرتے ہیں سکولوں کالجوں میں بڑے عرصہ سے اساتذہ کی آسامیاں خالی ہے جس سے نہ صرف فزیکل ایجوکیشن اساتذہ کابحران پیدا ہوا بلکہ معاشرے میں صحت مندانہ سرگرمیوں کا فقدان پیداہوا ا انہوںنے حکومت پر زور دیا کہ فی الفور اعلیٰ و ثانوی تعلیمی اداروں میںفزیکل ایجوکیشن اساتذہ کی تعیناتیاں عمل میں لائی جائیں اس موقع پر منیر احمد ، جاوید احمد گورایہ ، منیر احمد سعید ، حامد محمود ،نوشیر احمد سگو ، رانامحمد اشرف نے بھی موجودتھے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل ( نامہ نگار ) ڈپٹی ڈسٹرکٹ ویٹرنری آفیسر پیرمحل کا اے سی پیرمحل کے حکم پر قصاب کے خلاف گرینڈ آپریشن ناقص اور غیر معیاری مضرصحت گوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی کریں گے ڈاکٹرمحمد طار ق ڈپٹی ڈسٹرکٹ ویٹرنری آفیسر پیرمحل تفصیل کے مطابق حافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل کی ہدایا ت پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ویٹرنری آفیسر پیرمحل نے پیرمحل شہر میں قصاب کے خلاف گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے انہیں گوشت کو ڈھانک کررکھنے اور اپنے پھٹہ جات کے اردگرد جالی لگانے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے وارننگ جاری کی کہ عوام کی جان ومال کے دشمن عناصر کے خلاف سخت تادیبی کاروائی کی جائے گی ناقص اور غیر معیاری مضرصحت گوشت فروخت کرنے والوں کے جرمانوں کے ساتھ مقدمات کا اندراج کروایاجائے گا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل ( نامہ نگار ) نامعلوم چور زمیندار کے رقبہ سے ہزاروں روپے مالیت کا درخت کاٹ کر چوری کرکے لے گئے تفصیل کے مطابق چوہدری گلزا رعلی ولد عنایت اللہ قوم آرائیں چک 743گ ب کی زمین مربع نمبر31کیلہ نمبر17 میں درخت ٹاہلی سیشم مالیت 50ہزار سایہ دار کو نامعلوم چور مسلح آری کلہاڑیاں درخت کو کاٹ کر چوری کرکے لے گئے تھانہ پیرمحل پولیس نے نامعلوم چوروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا چک نمبر666/7گ ب کے رہائشی محمد رمضان ولد غلام مصطفی کے زرعی رقبہ سے درخت مالیت 48ہزار روپے کو نامعلوم چوروں نے کاٹ کر چوری کرلیا تھانہ پیرمحل پولیس نے نامعلوم چوروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل ( نامہ نگار ) ناجائز اسلحہ برآمد مقدمہ درج تفصیل کے مطابق تھانہ پیرمحل پولیس نے دوران گشت محمد نواز ولدمحمد بشیر قوم بھگی ساکن چک727گ ب کو گرفتار کرکے بندوق بار ہ بور مع کارتوس برآمد کرکے زیر دفعہ 13-20-65/A0/2Aاسلحہ ترمیمی آرڈیننس 2015ت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل ( نامہ نگار ) گورنمنٹ فرید بخش غوثیہ ڈگری سائنس کالج میں سالانہ سپورٹس کا انعقاد علاقائی کھیل رسہ کشی پلوفائیٹ نیزہ بازی دوڑ ہائی جمپ کے مقابلہ میں طالب علموں کی بھرپور شرکت مہمان خصوصی عامر یٰسین ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز نے انعامات تقسیم کیے تفصیل کے مطابق انفا س احمد پرنسپل ، ناصر محمود کینتھ وائس پرنسپل کی زیرنگرانی گورنمنٹ فرید بخش غوثیہ ڈگری سائنس کالج میں سالانہ سپورٹس کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی عامر یٰسین ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز جبکہ مہمان ذی وقار ، بشار ت جاوید ، نثار احمد سابق پرنسپل جبکہ آرگنائز نگ کمیٹی پروفیسر غلام حسین ، پروفیسر طارق عزیز ، پروفیسر ضیغم ، پروفیسر طاہر تھے جبکہ کالج کمیٹی پروفیسر علی اکبر ، عبدالرحمن لیکچرار ، ہارون الرشید لیکچرار ، عبدالرحیم نے اپنے فرائض انجام دیے مہمان خصوصی عامر یٰسین ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز، انفا س احمد پرنسپل ، ناصر محمود کینتھ وائس پرنسپل نے انعامات تقسیم کیے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل ( نامہ نگار ) دریائے راوی میں ڈوبتی عورت کو کشتی کے ملا ح نے اپنی جان پر کھیل کر بچا لیا عورت اروتی پولیس کے حوالے تفصیل کے مطابق بستی محابت والا کے قریب نسو والا پتن جہاں پر دریا پار جانے کے لئے کشتی کی سروس پرائیویٹ مہیا کی جاتی ہے ۔کشتی کے ملا ح اقبال پردیسی نے محبوس الحواص خاتون کو دریا میں ڈوبتے ہوئے دیکھا تود ریائے راوی میں چھلانگ لگا کر ڈوبتی عورت کو کشتی کے ملا ح محمد اقبال پردیسی نے اپنی جان پر کھیل کر زندہ باہر نکال لیا ۔جس کو باحفاظت اروتی پولیس کے ایس آئی غلام قادر کے حوالے کر دیا ہے ۔تھانہ اروتی پولیس نے خاتون کے وارثان کی تلاش شروع کردی