پیرمحل کی سیاسی ڈائری بلدیاتی الیکشن

Pir Mahal Election

Pir Mahal Election

تحریر: میاں اسد حفیظ
بلدیاتی الیکشن کا دوسرا مرحلہ قریب آتے ہی سیاسی سرگرمیاں اپنے عروج پر ہیں، سیاسی جوڑ توڑ پورے زوروشور سے جاری ہے، اور سیاسی سرگرمیاں ڈرائنگ روم سے نکل کر گلی محلوں میں پھیل کر اپنا رنگ جمانے لگی ہیں بلدیاتی انتخابات کیلئے پو لنگ کا دن جوں جوں قریب آرہا ہے انتخا بی مہم میں بھی تیزی آرہی ہے سڑ کیں اور با زار امیدواروں کی تصو یر وں اور انتخابی نشانات سے بھر گئے ہیں۔ امیدواروں نے ڈور ٹو ڈور الیکشن مہم شروع کر ر کھی ہے اور روٹھوں کو منا نے کیلئے منت سما جت کی جا رہی ہے۔ الیکشن کمپیئن کے لئے مسلم لیگ(ن) کے رکن قومی اسمبلی چوہدری اسد الرحمن اور تحریک انصا ف کے رہنما سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور ، سابق ایم این اے ریاض فیتانہ، پیپلزپارٹی کے سابق امیدوار قومی اسمبلی سید قطب علی شاہ اور ڈاکٹر کشف ریاض اللہ کافی سرگرم نظرآرہے ہیں اور وہ کارنر میٹنگز سے خطابات کر رہے ہیں اور روٹھوں کو منانے کی بھر پور کو شش جا ری وساری ہیں الیکشن کمپین کے دوران اپنے اپنے میدواروں کی بھرپور کمپین چلا رہے ہیں

اب تک جو صورت حال سامنے آئی ہے اس کے مطابق میونسپل کمیٹی پیرمحل کو اٹھارہ وارڈ میں تقسیم کیا گیا ہے اور تحصیل پیرمحل کی 17یونین کونسل ہیں ، میونسپل کمیٹی پیرمحل کے لئے 112 امیدوار میدان میں ہیںمسلم لیگ ن کی طرف سے اٹھارہ امیدواروں کو میدان میں اتارا گیا ہے جبکہ تحر یک انصاف کے با رہ امیدوار جما عت اسلا می کے دو امیدوار عوامی تحر یک کا ایک امیدوار پا کستا ن عوامی ورکر ایک امیدوار جبکہ 78 آزادامیدوار الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔

وارڈ نمبر 1میں مسلم لیگ(ن) کے سید مقبول حسین شاہ اور آزاد امیدوار حبیب الرحمن شاہدکے درمیان کاٹنے دار مقابلہ متوقع ہے وارڈ نمبر 2 میں مسلم لیگ(ن) کے حا جی محمد رمضان اورآزاد امیدوار کا شف جان میو کے در میان سخت مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے وارڈ نمبر 3 میں مسلم لیگ(ن) کے محمد رفیق ننھا اور تحر یک انصاف کے الطا ف حسین کے درمیان مقابلہ متو قع ہے وارڈ نمبر 4میں مسلم لیگ(ن) کے با ئومحمد افضل اور تحر یک انصاف کے محمد اسلم مجا ہد کے در میان کاٹنے دارمقابلہ متو قع ہے وارڈ نمبر 5مسلم لیگ(ن) کے رضا حسین گڈو اور آزاد امیدوار محمد حسین فراز اور آزاد امیدوار احسان ننھا کے در میان سخت تر ین مقابلہ کی تو قع ہے وارڈ نمبر 6 مسلم لیگ ن کی طرف سے عبد الغفار اور تحر یک انصاف کے ندیم احمد کے درمیان کا نٹے دار مقابلے کی تو قع ہے وارڈ نمبر 7 میں مسلم لیگ کے امیدوار سیلم اختر خا ن اور آزاد امیدوار اقبا ل بالو اور تحر یک انصاف کے امیدوار اقبا ل خا ن کے درمیان کا نٹے دار مقابلہ متو قع ہے وارڈ نمبر8میں مسلم لیگ ن کے امیدوار محمد صدیق پیارا اور آزاد امیدوار حا فظ عبید ارشد اور تحر یک انصاف کے امیدوار عبد المجیدکے درمیان کا نٹے دار مقابلہ متوقع ہے وارڈ نمبر 9میں مسلم لیگ(ن) کے طارق فرید اور جماعت اسلامی کے امیدوار ملک کوکب رشید کے درمیان مقابلہ ہے۔

Tariq Fareed

Tariq Fareed

وارڈ نمبر 10میں مسلم لیگ(ن) کے امداد علی نوری ، عوامی ورکرز پارٹی کے بشیر احمد، اور آزاد امید وار حاجی اللہ دتہ کے درمیان مقابلہ ہے وارڈ نمبر 11میں مسلم لیگ(ن) کے چوہدری سلطان احمد اور آزاد امیدوار چوہدری ارشد رسول کے درمیان ون ٹوون مقابلہ ہے وارڈ نمبر 12 میں مسلم لیگ(ن) چوہدری خالد سردار اور تحریک انصاف کے منظور لہری اور آزاد امیدوار جاوید خان گادھی کے درمیان مقابلہ ہے چوہدری خالد سردار پاکستان مسلم لیگ(ن) کی طرف میونسپل کمیٹی کے چیئرمین کے لئے بھی مضبوط امیدوار ہیںوہ دودفعہ یوسی ناظم ، چیئرمین بلدیہ پیرمحل ، سابق ضلعی نائب ناظم ٹوبہ ٹیک سنگھ بھی رہ چکے ہیں وارڈ نمبر 13میں تحریک انصا ف کے عابد چوہدری ایڈوکیٹ اور (ن) لیگ کے چوہدری نذیر احمد ٹھیکیدار کے درمیان کاٹنے کا مقابلہ ہے۔

وارڈ نمبر 14میں تحریک انصاف کے عابد شریف، مسلم لیگ(ن) کے اصغر علی لالہ ،آزاد امیدوار مہر ریاض سرگانہ ، جماعت اسلامی کے امیدوار منور افتخار کے درمیان مقابلہ ہے وارڈ نمبر15میں تحریک انصاف کے حاجی محمد شریف اور مسلم لیگ(ن) کے سیٹھ محمد علی کے درمیان کاٹنے دار مقابلہ ہے حاجی محمد شریف تحریک انصاف کی طرف سے میونسپل کمیٹی کے چیئرمین کے لئے بھی مضبوط امیدوار ہیں وہ بلدیہ پیرمحل کے سابق چیئرمین بھی رہ چکے ہیں وارڈ نمبر 16میں مسلم لیگ (ن) کے رمضان انجم ، تحریک انصاف کی عابدہ پروین ،آزاد امیدواران مشتا ق احمد اور محمد اشفاق کے درمیان مقابلہ ہے ، محمد اشفاق سابق ممبر بلدیہ پیرمحل محمد رمضان جانو کے فرزند ارجمند ہیں ، محمدرمضان جانو مسلسل چھ بار اس وارڈ سے کونسلر رہے جس کی وجہ سے وہ مضبوط امیدوار تصور کئے جاتے ہیں وارڈ نمبر 17میں تحریک انصاف کے اکبرعلی ، (ن) لیگ کے عمر حیات طوطی ، آزاد امیدوار خالد مسعود کے درمیان مقابلہ ہے وارڈ نمبر 18میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کے امیدوار منیر احمد اور تحریک انصاف کے شاہ علی نمبردار کے درمیان ون ٹو ون مقابلہ کی توقع ہے۔

تحصیل پیرمحل 17یونین کونسلوں۔تحصیل پیرمحل یو نین کونسل نمبر69میں (ن) لیگ کے چیئرمین امیدوار چوہدری نعیم زراق اور آزاد امیدوار رائو کاشف ظفر کے درمیان کاٹنے داد مقابلہ متوقع ہے چوہدری نعیم زراق ایم این اے چوہدری اسدالرحمن کے ماموں زاد بھائی ہیں جبکہ رائو کاشف ظفر سابق ایم پی اے رائو اقبال احمد خان کے پوتے ہیں یونین کونسل نمبر 70میںچیئرمین کے آزاد امیداور چوہدری عرفان الحسن اور (ن) لیگ کے امیدوار مہر امان اللہ ہراج کے درمیان کاٹنے دار مقابلہ متوقع ہے یونین کونسل 71میں آزاد امیدوارسابق یوسی ناظم سائیس خالد محمود،پیپلز پارٹی کے سابق امیدوار صوبائی اسمبلی میاں امجد حسین خالد مرحوم کی اہلیہ عمرانہ ظفر امجد آزاد حیثیت اور تحریک انصاف کے ناراض سابق ضلعی صدر کسان ونگ مہرممتاز دولتانہ آزاد حیثیت سے ایک دوسرے مد مقابل ہیں ،یونین کونسل نمبر 72میں ایم این اے چوہدری اسدالرحمن کے کزن چوہدری نعیم ہاشم مسلم لیگ(ن) کے ٹکٹ پر ،تحریک انصاف کے عبدالخالق ننھا جٹ کے درمیان مقابلے ہے ، یونین کونسل نمبر 73میں تحریک انصاف کے رانامحمداعظم اور مسلم لیگ (ن) کے چیئرمین کے امیدوار سابق یوسی ناظم حاجی اصغر علی کے درمیان کاٹنے کا مقابلہ ہے۔

Khalid Sardar

Khalid Sardar

یونین کونسل نمبر 74میں مسلم لیگ(ن) کے امیدوار چوہدری خالد نواز باجوہ اور آزاد امیدوار محبوب احمد گوپے را کے درمیان مقابلہ ہے
یونین کونسل نمبر 75میںسابق یوسی ناظم مہر اقبال ہمجانہ آزاد حیثیت سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار محمد اکرم نوناری کے درمیان مقابلہ ہےلیکن سابق یوسی ناظم مہر اقبال کا پلڑا بھاری دیکھی دیا ہے مہر اقبال ہمجانہ کو ایم پی اے مخدوم سیدعلی رضا شاہ اور سید قطب علی شاہ گروپ کی بھرپور حمایت حاصل ہے یو نین کونسل نمبر 76مسلم لیگ(ن) کے کوثر جاوید حسن شاہ اور آزاد امیدوار سید محسن علی شاہ کے درمیان مقابلہ ہے یونین کونسل نمبر 77میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق امیدوار قومی اسمبلی سید قطب علی شاہ العمروف علی بابا جوکہ ضلع کونسل ٹوبہ ٹیک سنگھ کے چیئرمین کے بھی مضبوط امیدوار ہیں یہ اپنی آبائی یونین کونسل سے بلامقابلہ منتخب ہو گئے ہیں یونین کونسل نمبر 78میں سابق امیدوار صوبائی اسمبلی سید اسد عباس شاہ کے بھتیجے سید عرفان شاہ مسلم لیگ(ن) کے ٹکٹ پر ہیں ان کے مدمقابل رانا وارث علی خان آزاد حیثیت سے میدان میں آئے ہیںرانا وارث علی خاں کو تمام سیاسی گروپوں کی مکمل حمایت حاصل ہے۔

یہاں پر کاٹنے دار مقابلے کی توقع کی جارہی ہے یونین کونسل نمبر 79سے سابق گورنر پنجاب و تحریک انصاف پنجاب کے آرگنائز ر چوہدری محمد سرور کے حقیقی بھانجے چوہدری نجف ریاض اللہ مسلم لیگ(ن) کے ٹکٹ سے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیںان کے مدمقابل تحریک انصاف کے چوہدری ایاز کاشف اسلم جوڑا کے درمیان کاٹنے دار مقابلہ متوقع ہے یونین کونسل نمبر 80میں پاکستان مسلم لیگ(ن) نظریاتی کارکن چوہدری اکرم آزاد حیثیت سے اور ان کے مدمقابل مسلم لیگ(ن) کے ٹکٹ پر چوہدری منیر احمد کے درمیان کاٹنے دار مقابلہ متوقع ہے دونوں گروپوں کا تعلق مسلم لیگ(ن) سے ہی ہے یونین کونسل نمبر 81میں ایم این اے چوہدری اسد الرحمن کے ماموں زاد بھائی چوہدری ریاض الحق (ن) لیگ کے ٹکٹ سے اورآزادحیثیت سے چوہدری طاہر ندیم نمبردار کے درمیان مقابلہ ہے چوہدری طاہر ندیم نمبردار کو ایم پی اے میاںمحمد رفیق کی مکمل حمایت حاصل ہے دونوں گروپوں تعلق مسلم لیگ(ن) سے ہے۔

یونین کونسل نمبر 82میں آزاد امیداوارمحمد اصغر اور تحریک انصاف کے اقبال محمود نمبردارکے درمیان مقابلہ ہے یونین کونسل نمبر 83میں آزاد امیدوار چوہدری افتخار احمد اورآزاد امیدوار افضال طاہر نمبردار اور تحریک انصاف کے امیدوار محمد اکرم کے درمیان مقابلے ہے۔ آزادحیثیت سے الیکشن لڑنے والے دونوں امیدوار کا تعلق مسلم لیگ(ن) سے ہی ہے ، یونین کونسل نمبر 84میں سابق یونین کونسل چیئرمین و سابق چیئرمین مارکیٹ کمیٹی مہر عبدالرحمن سرگانہ مرحوم کے فرزند ارجمند مہر شاہد زیب سرگانہ مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر ہیں۔

ان کے مدمقابل لیاقت علی مئیو تحریک انصاف کے امیدوار ، آزاد حیثیت سے مہر نسیم عباس سرگانہ کے درمیان بھرپور مقابلہ کی توقع ہے یونین کونسل نمبر 85میں آزاد امیدوارمیاں شاہد نواز سہو ، آزاد امیدوار محمد علی ہراج ،آزاد امیدوار عابد حسین کے درمیان مقابلہ ہے میاں شاہد نوازسہو کے والد محترم میاں نواز سہو متعدد مرتبہ یونین کونسل سے چیئرمین اور یوسی ناظم بھی منتخب ہو ئے تھے میاں شاہد نواز سہو کو مسلم لیگ (ن) ایم این اے چوہدری اسد الرحمن اور تحریک انصاف کے چوہدری اشفاق گروپ کی مکمل حمایت حاصل ہے تاہم حسب روایت اس مرتبہ بھی تحصیل پیرمحل میں انتہائی کانٹے دار مقابلوں کا امکان ہے۔جس کے لئے یونین کونسلوں میںاور وارڈوں میںمیدان سج چکے ہیں ہر کوئی اپنی کامیابی کادعوے کررہاہے حتمی فیصلہ تو 19نومبر کو ہو گا۔کہ کامیابی کی ہمہ کس کے سربیٹھے گی اور کونسی سیاسی جماعت سب سے زیادہ کامیابی حاصل کرسکے گی۔

Mian Asad Hafeez

Mian Asad Hafeez

تحریر: میاں اسد حفیظ