پیرمحل کی خبریں 19/1/2017

Pir Mahal

Pir Mahal

پیرمحل (نامہ نگار) بااثر چوہدریوں نے غریب محنت کش کا راستہ بند کر دیا شارع عام کو ملکیت قرار دے کر قبضہ کرنے والے بااثر افراد کے خلاف کاروائی کی جائے محنت کش کی اعلیٰ حکام سے اپیل تفصیل کے مطابق چک نمبر762گ ب کے رہائشی حیدرعلی شاہ ولد نورسلطان محنت کش نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کو دی گئی تحریری درخواست میں اپیل کی کہ میرے مکان کے ملحقہ راستہ رقبہ چار مرلے پر بااثر شخص حق نواز ولد ہمایوں نے ذاتی جاگیر سمجھ کر شارع عام کو اپنے رقبہ میں زبردستی شامل کرکے عام گذر گاہ کو بند کردیا جس وجہ سے محنت کش سمیت اس راستہ سے آنے جانے والے مکینوں طلبہ طالبات کو سخت پریشانی کا سامنا ہے بااثر زمیند ار اس راستہ سے گذرنے والوں کو قتل کی دھمکیاں دیتا ہے محکمہ مال کے عملہ کو تحریری درخواست کے باوجود زمیند ار کے بااثر ہونے کی وجہ سے کوئی کاروائی نہ ہوئی جس پر بااثر زمیندا رکی کاروائیاں مزید بڑھ گئی محنت کش حیدرعلی شاہ ولد نورسلطان نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف ، ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ اور اے سی پیرمحل سے پرزور اپیل کی کہ شارع عام کو واگذارکروایاجائے اور بااثر افراد کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Ahsan

Ahsan

پیرمحل ( نامہ نگار ) حساس اداروں کو بم کی جھوٹی اطلاع دے کر دہشت گردی کرنے پرگرفتارملزم کے خلاف مقدمہ درج ملزم دہشت گردی کی عدالت میں پیش تین روزہ جسمانی ریمانڈ جاری تفصیل کے مطابق چک نمبر685/26گ ب کے رہائشی احسان الحق ولد عبدالغفور نے اللہ چوک میں بم رکھنے کی اطلاع دے کر شہر بھر میں دہشت پھیلادی اطلاع پاکر حساس اداروںنے سکولوں میں چھٹی کروادی بازا رکی دکانیں بندکروادیں اور بذریعہ موبائل سم ملزم کو گرفتار کر کے دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے دہشت گردی کی عدالت میں پیش کردیا جس پر عدالت نے ملزم کا تین روزہ جسمانی ریمانڈجاری کردیا احسان الحق نے اپنی بہن کو چھیڑنے کے رنج میں اسی گائوں کے رہائشی فرما ن علی ولد محمد رفیع کو پھنسانے کے لیے یہ سارا کھیل کھیلا مگر خود ہی پھنس گیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل ( نامہ نگار ) ہیوی ٹریفک اور موٹر وے پر کام کرنے والے خونی ڈمپروں کا شہر میں داخلہ پر مکمل پابندی لگا دی ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ خونی خادثہ سے بچاجاسکے شہریوں کے جان ومال کی حفاظت کے لیے ہرممکن اقدامات کریں گے ان خیالات کا اظہار حافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل نے ہمراہ چوہدری خالد سردار چیئرمین میونسپل کمیٹی پیرمحل اورموٹروے ملازمین محمد ساجد ڈائریکٹر اور محمد، لقمان ، چوہدری طارق جاوید چیف آفیسر اور ٹریفک پولیس سے مشترکہ میٹنگ میں کیا انہوںنے کہا کہ موٹر وے پر کام کرنے والے ڈمپروں کا شہر کے اندر مکمل داخلہ بندکردیا ہے تاکہ آئے روز پیش آنے والے حادثات کے پیش نظر جانی ومالی نقصان کو روکا جاسکے غوثیہ چوک میں ٹریفک پولیس اور موٹر وے کے فلیگ مینوں کی مستقل طورپر ڈیوٹی لگادی ہے جو ہرقسم کی ہیوی ٹریفک کو باس پاس سے گذاریں گے اور کسی بھی صورت میں ڈمپروں کو شہر کے اندر داخل نہیں ہونے دیا جائے گا قانون کی خلاف ورزی کرنے والے ڈیمپروں کے خلاف سخت ایکشن لیں گے موٹر وے افسران نے یقین دہانی کروائی کہ خلاف ورزی کرنے والے ڈمپرڈرائیور کے خلاف سخت تادیبی کاروائی کریں ہم تحصیل انتظامیہ کے ساتھ ہے اور موٹروے پر کام کرنے والے کسی بھی ملازم کو قانون شکنی کی اجازت نہ دیں گے ہم مکمل طورپر تحصیل انتظامیہ کے ساتھ تعاون کے پابندہے شہریوںنے اے سی پیرمحل اور چیئرمین میونسپل کمیٹی پیرمحل کے اقدام کو سراہا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل ( نامہ نگار ) رانا محمد جمیل مرکزی صدر پاکستان کسان مزدور کونسل نے اپنے بیان میں کہاکہ حکومت کی غلط زرعی پالیسی کے باعث ملک اس وقت غذائی بحران سے دوچار ہے حکومت نے70فیصد کاشت کاروں کے مسائل کو حل کرنے کی بجائے جاگیر مخصوص طبقہ کو نوازنے کی پالیس اپنا کر پوری قوم کو غذائی بحران میں مبتلا کردیا چاہیے تو یہ تھا کہ کاشتکارکوسبسڈی کے ذریعہ سستی کھاد،اور زرعی ادویات فراہم کی جائیں،ملک کوغذا مہیاکرنے والے کاشت کاروںسے مشاورت کے بعد پالیسی بنائی جاتی،ہمارے ہمسایہ ملک بھارت میں کسانوںکے کاشتکاروںکو ٹیوب ویل چلانے کیلئے بجلی مفت فراہم کی جاتی ہے،مگر ہمارے ملک کے کاشت کاروں کو بھاری بھر بل بھجواکر زندہ درگو کردیا گیا کاشت کاروں کے حق میںکبھی کوئی پالیسی نہ بنی،جب تک ملک کی زرعی پالیسی بہتر نہ بنائی گئی تو ملک کے کاشتکار خوشحال نہیںہوسکیں گے،انہوں نے کہا کہ حکمرانوںکی غلط حکمت عملی کے باعث ملک غذائی صورت حال سے دوچار ہے،اربوں روپے کے قرضے جرنیلوںاور صنعت کاروں جاگیرداروںکومعاف کئے،مگر 10ایکڑ کے مالک کاشت کارکا کوئی قرضہ معاف نہ ہوا ہے،انہوںنے کہاکہ شوگر ملزمالکان گنا لینے کے باوجود تین سال سے کسانوں کو ان کی ادائیگیاں کرنے کی بجائے ذلیل رسوا کررہے ہیں کپاس کی امدادی قیمت تی ابھی تک مقرر نہ کی گئی ، حکومت کی کسانوں زمینداروں سے مشاورت اور بروقت پلاننگ نہ ہونے کے باعث کسان مسائل کا شکار ہوا کیونکہ اس کو مہنگے بیج دونمبرکھادیں اور زرعی ادویات کی خرید کے باعث سخت مسائل کا سامناکرنا پڑتا ہے اس سے ہر پاکستانی شہری متاثر ہوتاہے انہوںنے کہا کہ حکومت کاشتکارکوسبسڈی کے ذریعہ سستی کھاد،اور زرعی ادویات فراہم کر ے ہے ماہرین کی مشاورت سے ایسی کسان دوست پالیسی مرتب کرے جس کے نتائج جزوقتی کی بجائے دیرپا ثابت ہوسکیں کیونکہ کسانوںکے مسائل حل کئے بغیرملک خوشحال نہیںہوسکتا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Ghulam Hussain

Ghulam Hussain

پیرمحل ( نامہ نگار) خدمات کی بہترفراہمی ہمارا مشن ہے فرد ملکیت جاری کرنے انتقال رجسٹری کے امور میں کسی قسم کی رکاوٹ یا غفلت کو ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی عوام کی سہولت کے لیے اراضی ریکارڈ سنٹرپیرمحل کے لیے خدمات کی فراہمی جاری ہے وی پی آئی کلچر کے خاتمہ سمیت ہر خاص عام کو ٹوکن پر خدمات فراہم کیے ہوئے ہیں ان خیالات کا اظہار غلام حسین کاٹھیہ صاحب اسسٹنٹ ڈا ئر یکٹر لینڈریکارڈ پیرمحل نے صحافیوں رانا محمد اشرف ، رانا شاہد الرحمن سے غیر رسمی گفتگومیں کیا انہوںنے کہا خدمات کی بہترفراہمی کے لئے پنجاب بھر کی طرح تحصیل پیرمحل میں قائم اراضی ریکارڈ سنٹرمیں بہترین خدمات فراہم کی گئی ہے۔جسکی بدولت عوام بلاامتیاز ٹوکن حاصل کرکے اپنی باری پر اراضی ریکارڈ کی خدمات حاصل کر سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ ورلڈ بنک کے مالی تعاون ،وزیراعلی پنجاب کی خصوصی توجہ،چیف سیکریٹر ی پنجاب ،سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو کے زیر سر پرستی ،تمام محکموں با لخصوص اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل حافظ محمدنجیب کی بہترین رہنمائی کی بدولت تحصیل پیرمحل کی اراضی کی کمپیوٹر ائز یشن کا کام مکمل کر لیا گیاہے۔انہوں نے کہاکہ وزیراعلی پنجاب کی ہدایات کے مطابق اس نظام پر عوام کے بڑ ھتے ہوئے اعتماد اور روز بروز متعلقہ خدمات کے حصول کیلئے سا ئلین کی بڑھتی ہوئی تعداداور بروقت سائلین کو فرد ملکیت جاری عوام کے اعتماد کا منہ بولتا ثبوت ہے جس کو جاری رکھیں گے